Lion News Mansehra

Lion News Mansehra Lion News Mansehra

بریکنگ نیوز ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق یکم ربیع الاول...
13/08/2026

بریکنگ نیوز

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ کو ہو گی ۔ جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہو گی ۔

بریکنگ نیوز عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو منشیات کیس میں بری کر دیا .
13/08/2026

بریکنگ نیوز

عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو منشیات کیس میں بری کر دیا .

13/08/2026

بریکنگ نیوز
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا کیس 20 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ۔

13/08/2026

ایبٹ آباد تھانہ نواں شہر پولیس کا ٹھنڈا چوا کے علاقے میں قائم بدکاری کے اڈے پر کامیاب چھاپہ ۔
8 خواتین اور ایک مرد سمیت 9 افراد گرفتار ۔

بریکنگ نیوز / وکیل گرفتار لاہور معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج ۔ ملزم گرفتارایف آئی اے لاہور میں...
13/08/2026

بریکنگ نیوز / وکیل گرفتار

لاہور معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج ۔ ملزم گرفتار

ایف آئی اے لاہور میں درج مقدمہ کے مطابق ملزم بلال عبداللہ نے اپنے ساتھی نعیم ارشد کے ہمراہ شہری علی رضا نامی شہری کو نوکری کے لیے امریکہ بھجوانے کے عوض 70 لاکھ روپے مانگے جس کا معاہدہ طے ہوا،دونوں ملزمان نے شہری سے کیش اور آن لائن ٹرانسفر کی صورت میں 50 لاکھ سے زائد رقم وصول کی مگر شہری کو امریکہ نہ بھجوا سکے ۔
موبائل فون سمیت دیگر ریکارڈ سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم وکیل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بلال عبداللہ کا 17 اگست تک کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے۔

مزید خبروں کے لئے ہمارے فیس بک پیج Lion News Mansehra کو لائیک اور فالو کریں ۔

12/08/2026

قلندر آباد فیڈر پر صبح 7 بجے سے بجلی بند ۔
ہزیکو کمپنی اور لائن مین کال اٹھانے سے قاصر ۔
کوئی پوچھنے والا نہیں

12/08/2026
بریکنگ نیوز پیٹرولیم ڈیلرز کا 15 اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان ۔پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات کی منظوری...
11/08/2026

بریکنگ نیوز

پیٹرولیم ڈیلرز کا 15 اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان ۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے 15 اگست سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔

پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول پمپس 15 اگست کی صبح 6 بجے سے بند کردیے جائیں گے اور یہ بندش غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے فیصلہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ڈیلرز کے اجلاس میں کیا گیا۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک خدا بخش نے کہا کہ ڈیلرز کا صبر اب جواب دے چکا ہے جبکہ ایسوسی ایشن کے تقریباً 14 ہزار ارکان کی جانب سے مطالبات کی تکمیل کے لیے شدید دباؤ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، پیٹرول پمپس دوبارہ نہیں کھولے جائیں گے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین انور کمال نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے حکومت کی جانب سے ڈیلرز سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع کے مارجن سے متعلق معاملے پر حکومت نے اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی انہیں آگاہ نہیں کیا ۔

ڈیلرز کا مؤقف ہے کہ مطالبات کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے مؤثر پیش رفت نہ ہونے کے باعث انہیں ہڑتال کا فیصلہ کرنا پڑا ۔

10/08/2026

افسوس ناک خبر
ایبٹ آباد دھمتوڑ میں باپ کے ہاتھوں بیٹے کے قتل ہونے کی اطلاعات ۔

08/08/2026

مانسہرہ غازیکوٹ ایریا میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کی ناقص کارکردگی ۔
سگنل صبح سے غائب ۔

Address

Ghazikot Mansehra
Mansehra
21300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lion News Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category