01/01/2026
*مانسہرہ پولیس کی جانب سے تمام ہم وطنوں کو نیا سال 2026 بہت بہت مبارک ہو۔*
نئے سال کی آمد پر خوشی منانا خوش آئند ہے، تاہم ہوائی فائرنگ سے ہر صورت گریز کریں۔ آپ کی وقتی خوشی کسی کے لیے عمر بھر کا دکھ بن سکتی ہے اور قانون شکنی آپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی لے جا سکتی ہے۔
مانسہرہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے، آئیے نئے سال کا آغاز ذمہ داری، شعور اور قانون کی پاسداری کے ساتھ کریں۔