20/10/2025
خوبصورت ہزارہ
مسافروں ملگرو ڈیر اختیاط کوے
ریاض سعودی عرب میں پاکستانی فیملی کے ہونے والے واقعہ دردناک کہانی۔
کبھی بھی سعودی عرب میں رہتے ہوں۔ اپنے ساتھ ایسی دوائیاں لیکر نہ گھومے جو ذہنی سکون کیلئے لیتے ہوں۔ ریاض میں ایک پاکستانی فیملی کے ساتھ بہت دردناک کہانی دردناک واقعہ پیش آیا۔ بڑی مشکل میں پھنسی رہی۔۔۔
ریاض میں ایک پاکستانی فیملی کسی فیملی پارک میں جارہی تھی۔ گیٹ پر سعودی سیکورٹی اہلکار بیگ کہ تلاشی لیتے ہیں۔۔۔
تو خاتون ڈپریشن کی مریضہ تھی۔ اور اپنے ساتھ میڈیسنز لیکر گھومتی تھی۔۔۔۔
جب سیکورٹی اہلکار نے انکا بیگ چیک کیا۔۔۔ ان میں دوائیاں چیک کی۔ سیکورٹی اہلکار نے شک کیا کہ یہ میڈینسنز نشہ آور لگتی ہے۔۔۔۔
سیکورٹی گارڈ نے کہا کہ یہ میڈینسز نشہ آور ہے۔ اور اب پولیس اینٹی نارٹکس ڈرگ فورس ہی یہ چیک کرے گی۔۔۔ کہ آپ پبلک پارک میں یہ میڈیسنز اجازت ہے یا نہیں۔
جب پولیس اور اینٹی نارٹکس ڈرگ فورس جسے عربی میں مدير العامة مكافحة المخدرات فورس آئی۔ فورا دوائیاں قبضے میں لے لی۔ اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔۔۔
خاتون کو لے گئے۔۔۔
40 دن وہ خاتون اداروں کی تحویل میں رہی۔ اسکے شوہر نے بتایا کہ جس آذیت سے میں گزرا ہوں۔ 40 دن میرے لئے قیامت کے دن تھی۔۔۔
ایک طرف میری جاب دوسری طرف میری چھوٹے بچوں کا رونا۔ کوئی سنبھالنے والا نہیں۔۔۔ بیوی کا کوئی پتہ نہیں۔ کہاں ہیں کس حال میں ہے کوئی پتہ نہیں۔ انتہائی بے بس لاچار دکھ کا مارا در پہ در ٹھوکر مارتا رہا۔۔
نہ بچوں کو کوئی سنبھالنے والا۔ جاب چھوٹنے کا ڈر۔ جاب میں جاو تو پیچھے چھوٹے معصوم بچے ۔ کوئی انکا نہیں۔۔۔۔
کچھ پتہ نہیں کہ میری بیوی کہاں ہیں کیسی ہے کس حال میں ہے۔۔ کیونکہ سعودی عرب میں ایسے کیسز میں زیر زمین جیل ہوتی ہے۔۔۔۔ کوئی نہیں مل سکتا نہ ہی کسی کو پتہ ہوتا ہے۔ نہ ہی کوئی پوچھ سکتا ہے۔۔
آخر 40 دن کے بعد میری اہلیہ کو رہا کیا گھر واپس آئیں۔۔۔
اہلیہ نے بتایا کہ بہت ساری پاکستانی خواتین جیلوں میں قید ہے۔ ان کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے۔۔۔
جو ایئرپورٹ سے سامان لا رہی تھی کسی نےانکو چیزیں پکڑائیں اور کہا کہ یہ ہمارے رشتہ دار یا جاننے والے کو دے دینا۔۔۔
اور ان بیچاری خواتین کو پتہ نہیں تھا۔ کہ یہ نشہ آور چیزیں ہیں۔۔۔ سعودی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں۔۔۔
تو جو بھی لوگ سعودی عرب میں رہتے ہیں۔۔۔ کبھی اپنے ساتھ ایسی دوائیاں لیکر نہ پھریں۔ اگر پھر بھی پھرتے ہوں۔۔۔
تو کم از کم ساتھ میں ڈاکٹر کا ہدایت کا نسخہ پرچی ساتھ لازمی رکھیں۔۔۔
تاکہ خدانخواستہ ایسا مسئلہ ہوجائے تو آپ انکو دکھا سکیں کہ یہ ڈاکٹر کے ہدایت پر ان دوائیوں کا استعمال کررہا ہوں۔۔۔