Hazara news 1

Hazara news 1 روزنامہ شمال اورہزارہ نیوز1پیج پرخبروں,اشتہارات اورمراسلات کے لیے رابطہ کریں ۔ہم بنیں گے آپکی آواز
(2)

ایبٹ آباد۔۔۔پولیس کا مانگل ٹنن میں رات گئے چھاپہ  , لیڈی گارڈن کےقریب کینٹ پبلک سکول کے آٹھ بچوں کو روندنیں والے ڈمپر ڈر...
06/09/2025

ایبٹ آباد۔۔۔پولیس کا مانگل ٹنن میں رات گئے چھاپہ , لیڈی گارڈن کےقریب کینٹ پبلک سکول کے آٹھ بچوں کو روندنیں والے ڈمپر ڈرائیور محسن خان ولد خان افسر ساکنہ بالڈھیری اور ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی ۔ جوابی فائرنگ میں ڈمپر ڈرائیور زخمی حالت می گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہو گئے ۔ پولیس کا ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے جگہ جگہ چھاپے ۔

جشن عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ والہ  وسلم کے موقع پر 6 ستمبر کو ملک بھر میں عام چھٹی کا اعلان کر دیا ۔۔۔نوٹفکیشن جاری
05/09/2025

جشن عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر 6 ستمبر کو ملک بھر میں عام چھٹی کا اعلان کر دیا ۔۔۔نوٹفکیشن جاری

05/09/2025

ایبٹ آباد میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین پرغم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے

ایبٹ آباد : ایف بی آر آفس, لیڈی گارڈن کے سامنے ڈمپر نے نجی  سکول کے بچوں کو  روڈ کراس کرتے ہوئے ک چل ڈالا ۔اطلاع ملنے پر...
05/09/2025

ایبٹ آباد : ایف بی آر آفس, لیڈی گارڈن کے سامنے ڈمپر نے نجی سکول کے بچوں کو روڈ کراس کرتے ہوئے ک چل ڈالا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین بچے جان کی بازی ہارگئے ۔اور 5 شدید زخمی ۔
جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ ریحان ولدطیفل 14سالہ منال ولد ایاز 13 سالہ سواد شامل ہیں اور زخمیوں میں 5 سالہ عروہ، 13 سالہ سویرا,15 سالہ یشفا اور 11 سالہ احتشام شامل ہیں ۔ریسکیو ٹیم نے بچوں کے جسد خاکی اور زخمی ہونے والے بچوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
تمام بچوں کا تعلق بانڈہ پھگواڑیاں سے ہے۔

05/09/2025
محکمہ جنگلات صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کارروائی کے دوران پکڑی جانے والی غیر ...
04/09/2025

محکمہ جنگلات صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کارروائی کے دوران پکڑی جانے والی غیر قانونی لکڑی پر جرمانہ عائد نھیں کیا جائے گا بلکہ لکڑ ضبط ھو گی جس علاقے سے سمگل شدہ لکڑ پکڑی گئی وھاں تعینات اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

لڑکی کو اگر جنات نے غائب کیا ھے تو  جنات کو کیس میں پارٹی کیوں نہیں بنایا گیا ۔۔جج کا وکیل سے استسفار
04/09/2025

لڑکی کو اگر جنات نے غائب کیا ھے تو جنات کو کیس میں پارٹی کیوں نہیں بنایا گیا ۔۔جج کا وکیل سے استسفار

قیامت کا اعلان ہو تو کچھ لوگ کفن مہنگے کر دیں فلور ملز مالکان نے سیلاب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی سپلائ...
04/09/2025

قیامت کا اعلان ہو تو کچھ لوگ کفن مہنگے کر دیں
فلور ملز مالکان نے سیلاب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے
20 کلو آٹے کے تھیلے کی سپلائی 2500 تک پہنچا دی

04/09/2025

مانسہرہ هزاره اور اسلام آباد اور صوبے کے دیگر علاقو ں میں زلزلہ

تھانہ سٹی (-) محلہ نیلاں میں 17/18 سالہ نوجوان منیب احمد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے نامزد ملزم عاصم ولد اسلم کو چند گھ...
04/09/2025

تھانہ سٹی (-) محلہ نیلاں میں 17/18 سالہ نوجوان منیب احمد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے نامزد ملزم عاصم ولد اسلم کو چند گھنٹوں کے اندرگرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ولید احمد نامی نوجوان نے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر پولیس کو رپورٹ کرائی کہ میں آج صبح روٹین کے مطابق فارمیسی کے دوکان پر چلا گیاتھا اور والدہ اپنے کام پر ہسپتال چلی گئ تھی۔جبکہ میرا مقتول بھائی گھر پر اکیلا تھا۔

بوقت 9:30 پر والدہ نے مجھے کال کر کے بتایا کہ مقتول منیب احمد نا تو میری کال اٹھا رہا ہے اور نہ ہی ابھی تک کام پر اپنی دوکان پر پہنچا ہے گھر جاکر پتا کرو۔چنانچہ میں اپنے بھائی کی پتہ براری کرنے گھر پہنچا تو دیکھا کہ بھائ چارپائی پر خون میں لت پت پڑا ہوا ہے۔

کچھ عرصہ قبل میرا بھائی منیب اور دندی محلہ خانبہادرکے رہائشی عاصم ولد اسلم کی بیٹی رضامندی سے گھر سے چلے گئے تھے اور 3/4 دن بعد میرا بھائ گھر آگیا تھا اور لڑکی دارلامان کو چلی گئی تھی۔اسی دشمنی پرمیرے بھائ کو عاصم اور اسکے ساتھ دیگر ایک نامعلوم شخص نے مل کر قتل کیا ہے۔

پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کی گئ۔جو چند ہی گھنٹوں میں پولیس نے نامزد ملزم عاصم ولد اسلم کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

03/09/2025

مانسہرہ حلقہ پٹوار ہمشیریاں قاضی عامر نے مبینہ لاکھوں روپے لیکر ہمشیریاں میں 2کنال 19مرلہ کا دخل دینے کے بجائے 42 کنال کا دخل دے دیا علاقہ میں سخت گشدگی کسی بھی وقت نا خوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے پٹواری اپنی جیب گرم کرنے کے بعد تماشائی بن گیا اینٹی کرپشن کو پٹواری کے خلاف تمام ثبوت فراہم کر دیئے گئے

قلندرآباد ۔ ترنوائی ریالا میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے جیپ کھائی میں جا گری ۔ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔ جیپ خالی تھی جسے ب...
02/09/2025

قلندرآباد ۔ ترنوائی ریالا میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے جیپ کھائی میں جا گری ۔ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔ جیپ خالی تھی جسے بیس بائیس سالا ڈرائیور احسن ولد اشرف سکنہ لگڑبن چلا رہا تھا کہ اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ۔ اور احسن جان کی بازی ہار گیا

Address

Mansehra
21300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara news 1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazara news 1:

Share