06/08/2025
ڈی ایف اے مانسہرہ کا جو پچھلے سال ٹورنمنٹ ہوا تھا اس میں اوگی کی ٹیم ملک فٹبال کلب اوگی سیمی فائنل تک پہنچی تھی،ہمیں یہ بات اسی لئے یاد ہے کہ پچھلے سال ہمارے دوسرے پیج سے پوسٹ لگائی تھی۔
اس سال کا شیڈول دیکھ کر بڑا افسوس ہوا کہ جو ٹیم سیمی فائینلسٹ ہو بھلا وہ کیوں 3 میچ کھیل کر کوالیفائی راونڈ کھیلے۔
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ جو مانسہرہ ڈی ایف اے صدر ہے اسکا جھکاؤ کچھ ٹیموں کی طرف ہے، ہماری ان سے درخواست ہے کہ اپنا قبلہ درست کریں اور فٹبال کے فروغ کیلئے کام کریں۔ ہمارے علاقے سے فٹبال ختم ہوتا جارہا ہے جسکی بنیادی وجہ ایڈمنسٹریشن کی غلط پالیسیاں ہیں۔
پورا سال کچھ بھی نہیں کرتے فٹبال کے فروغ کیلئے اور ایک ٹورنمنٹ شروع ہوتا ہے او میں آپکا یہ رویہ ہوتا ہے۔ اگر یہی رویہ رہا تو بھرپور احتجاج ریکارڈ کراویا جائیگا اور الیکشن کرواکر کسی اہل بندے کو صدارت سونپی جائیگی۔