
29/04/2025
ھزارہ گجر گروپ
مانسہرہ جبوڑی جیب حادثہ میں ایک حاملہ خواتین کا مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں حاملہ مریضہ کے علاج میں مجرمانہ غفلت، عملے کی بدتمیزی اور مجرمانہ سستی پر قانونی کارروائی کی درخواست۔
مورخہ 28 اپریل 2025 کو جبوری کے مقام پر ایک افسوسناک جیب حادثہ پیش آیا، جس میں محترمہ حلیمہ بی بی، جو کہ حالتِ حمل میں تھیں، شدید زخمی ہوئیں۔
زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ لایا گیا تاکہ بر وقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ مگر افسوس صد افسوس کہ ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت، غیر ذمہ داری، بے حسی اور غیر انسانی رویے کے سبب حلیمہ بی بی کو صبح کے وقت سے لے کر دوپہر ایک بجے تک کوئی مناسب طبی امداد فراہم نہ کی گئی۔میں بھی ہسپتال میں موجودتھا اور سارہ معاملہ خود اپنی انکھوں سے دیکھ رہا تھا
مریضہ اسٹیچر پر درد سے کراہتی اور سسکتی رہی اور خون میں لت پت تھی ۔ اور حادثے کے نتیجے میں نہ صرف ان کا جسمانی زخم بڑھتا رہا بلکہ پیٹ میں موجود بچہ بھی ماں کی کوکھ میں دم توڑ گیا۔ مگر اس انتہائی سنگین اور حساس حالت کے باوجود ہسپتال عملہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا رہا اور مریضہ کے علاج کو نظر انداز کرتا رہا۔
کبھی پرچی بنانے کا بہانہ، کبھی الٹراساؤنڈ کی تاخیر اور کبھی پولیس رپورٹ کے چکر میں مریضہ کو اذیت میں مبتلا رکھا گیا۔ وقت ضائع ہونے کے باعث مریضہ کو ناقابلِ تلافی جسمانی و روحانی نقصان پہنچا۔
علاوہ ازیں، مریضہ کے ساتھ آئے ہوئے لواحقین سے بدتمیزی، دھکم پیل، اور عملے کی بدسلوکی انتہا کو پہنچی۔ لواحقین کو پرچی کاؤنٹر پر بدزبانی اور ہاتھا پائی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپتال عملہ مریضوں اور لواحقین کے ساتھ مجرمانہ تکبر اور بدمعاشی کا مظاہرہ کرتا رہا، جو کہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
مندرجہ بالا حقائق کی بنیاد پر ہمارا مطالبہ ہے کہ:
1. مریضہ حلیمہ بی بی کے ساتھ پیش آنے والی مجرمانہ غفلت اور بدسلوکی میں ملوث تمام متعلقہ عملے کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
3. ہسپتال میں علاج معالجہ کی صورتحال کو بہتر بنانے اور مریضوں کے ساتھ شائستہ رویہ اپنانے کے لیے فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔
4. غریب، مجبور اور شریف النفس مریضوں کے ساتھ بدسلوکی اور تاخیر کے خاتمے کے لیے ایک علیحدہ مانیٹرنگ سیل تشکیل دیا جائے۔
یہ واقعہ نہ صرف انسانی ہمدردی کے اصولوں کی پامالی ہے بلکہ میڈیکل پروفیشن کی اخلاقی قدروں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ فوری نوٹس لے کر متاثرہ خاندان کو انصاف دلائیں گے اور آئندہ ایسے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائیں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو حق و انصاف پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ھزارہ گجر گروپ