Muhammad Javed official

Muhammad Javed official Freedom, Responsibility and Truth. Student at University of the Punjab Lahore Pakistan.

07/05/2025

Pakistan has Shot down Three Indian Jets including one Rafeel .
Sources:
1.New York times
2.The Economist (defense Editor)
3.BBC
4.The Hindu
5.Indian Local Government
6.Roiters
One Rafeel is worth $298million.
This is the greater loss for India than 2019 attack.

      In war, it is always the public that suffers. These political leaders who are threatening each other today will sh...
02/05/2025




In war, it is always the public that suffers. These political leaders who are threatening each other today will shake hands and make agreements again after the war.

          اسرائیلی خاتون وزیراعظم گولڈا مئیر کا 1967 میں دیا گیا بیان:                              ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟...
05/04/2025






اسرائیلی خاتون وزیراعظم گولڈا مئیر کا 1967 میں دیا گیا بیان:
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
”جب ہم نے مسجد اقصیٰ کو آگ لگائی تو میں پوری رات اس خوف سے سو نہیں سکی کہ عرب فوجیں چاروں طرف سے اسرائیل میں داخل ہو جائیں گی
لیکن جب اگلی صبح سورج طلوع ہوا تو مجھے یہ بات سمجھ آ گئی کہ ہم جو چاہیں کر سکتے ہیں کیونکہ ہم ایک ایسی(مسلمان) قوم کا سامنا کر رہے ہیں جو سو رہی ہے!“

01/04/2025

‏بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک تیندوا پیٹ بھرنے کیلئے کتے کا پیچھا کر رہا تھا,, کتا بھاگتے ہوئے کھڑکی سے سرکاری ریسٹ ہاوس کے بیت الخلا میں کود گیا جس کا دروازہ باہر سے بند تھا, تیندوا کتے کے پیچھے داخل تو ہو گیا مگر دونوں پھنس گئے, کتا تیندوے کو دیکھ کر خاموشی سے ایک کونے میں بیٹھ گیا اور انتظار کرتا رہا کہ تیندوا کب اسے نوالہ بناتا ہے,

دونوں جانور تقریباً 12 گھنٹے تک مختلف کونوں میں اکٹھے رہے۔ پھر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ٹرانکوئلائزر ڈارٹ کا استعمال کرتے ہوئے تیندوا پکڑ کر آزاد کر دیا ,,

اب سوال یہ ہے کہ بھوکے تیندوے نے کتے کو کیوں نہیں کھایا حالانکہ وہ اسے کھانے کیلئے ہی پیچھا کر رہا تھا جبکہ بند واش روم میں وہ یہ کام آسانی سے کر سکتا تھا؟

اس حوالے سے جنگلی حیات کے ماہرین نے بتایا کہ جنگلی جانور اپنی آزادی کے لیے بہت حساس ہوتے ہیں۔ جیسے ہی انہیں احساس ہوتا ہے کہ ان کی آزادی چھین لی گئی ہے وہ گہرا دکھ محسوس کر سکتے ہیں، اتنا کہ وہ اپنی بھوک پیاس بھی بھول جاتے ہیں
بینظیر انکم سپورٹ کارڈ ، آٹے کی قطاریں ، لنگر خانے اور پھر مفت راشن کیلئے سالوں سے ذلیل ہونے والی قوم یہ کبھی نہی جان سکتی کہ آزادی ہی زندگی ھے۔

            امریکہ میں عمران خان کی رہائی اور پاکستان کے آرمی چیف کے خلاف بل پیش ۔امریکی کانگریس میں سابق وزیراعظم عمران...
26/03/2025







امریکہ میں عمران خان کی رہائی اور پاکستان کے آرمی چیف کے خلاف بل پیش ۔
امریکی کانگریس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی سے متعلق ایک بل پیش کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی امریکہ میں آمد پر پابندی کے حوالے سے بات کی گئی ہے ۔امریکی ایوان نمائندگان میں 24 مارچ کو رپبلکن رکن جو ولسن اور ڈیموکریٹک رکن جیمز ورنہ نے پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کے نام سے یہ بل پیش کیا ہے ۔

25/03/2025

وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی کے تنخواہوں میں 188 فیصد کا اِضافہ.
21 مارچ 2025 کو وفاقی کابینہ نے وفاقی وزراء ،مشیروں اور اراکین قومی اسمبلی کے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ۔یاد رہے کہ یہ وہ ملک ہے جہاں آئے روز عوام پر مہنگائی کا کوئی نہ کوئی بم گرا دیا جاتا ہے ۔یہ وہی ملک ہے جہاں دہشتگردی سے آئے روز اموات ہوتی ہیں ۔یہ وہی ملک ہے جہاں لوگ غربت کی وجہ سے اپنے اولاد کو موت کی گھاٹ اتار کر خود کشی تک کر لیتے ہیں ۔یہ وہی ملک ہے جہاں عوام کو پینے کا صاف پانی ،کھانے کیلئے دو وقت کی روٹی ،رہنے کیلئے چھت جیسے بنیادی ضروریات میسر نہیں ۔
یہ وہی صورت حال ہے جو فرانس انقلاب سے پہلے فرانس کے تھے ۔اس وقت کا مافیا ملکی وسائل کو اپنی جاگیر سمجھ کر اسکا بے دریغ استعمال کررہا تھا ۔اس پر اس وقت کے بادشاہ لوئس کی بیوی نے کہا کہ اگر عوام کے پاس کھانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو کیک کھا کر گزارہ کر لے لیکن جب وہاں کی عوام میں انقلابی شعور آیا تو انہوں نے ایک ایک درندے کو گھروں سے نکال کر باہر پھینک دیا ۔اج پاکستان کے حالات اس وقت کے فرانس سے مطابقت رکھتے ہیں بس فرق اتنا ہے کہ وہ عوام وقت پر جاگ گئی تھی مگر یہ اب سوئی ہوئی ہے ۔۔
ایک دفعہ ہٹلر اپنے ساتھ اسمبلی میں ایک مرغا لیکر آیا اور اسکے آگے دانے ڈالتا رہا مرغا اسکے پیچھے پیچھے آتا رہا پھر وہ اراکین اسمبلی کی طرف رخ کر کے کہنے لگا کہ جمہوری ممالک میں عوام کی مثال اس مرغے جیسی ہوتی ہے دانہ ڈالتے جائیں وہ آپکے پیچھے پیچھے آتے جائیں گے آج پاکستان سمیت دنیا کے تمام جمہوری ممالک کی عوام اس مرغے جیسی ہیں۔ انکے حالات اس وقت تک نہیں بدلے گے جب تک یہ خود اپنے حقوق کیلئے کھڑے نہیں ہوتے ۔
تحریر محمد جاوید ۔






strongly condemn the arrest of Baloch women. The state should, at the very least, never treat women in this manner.     ...
25/03/2025

strongly condemn the arrest of Baloch women. The state should, at the very least, never treat women in this manner.



24/03/2025

اسلام کا اصل مقصد تو ایک فرد اور معاشرے کی تربیت کرنا تھا نہ کہ تعداد بڑھانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دین کی تبلیغ شروع کی تو سب سے پہلے ایک فرد پھر معاشرے پر کام کر کے ریاست مدینہ کی شکل میں ایک بہترین ریاست وجود میں لائی ۔
آج اسی دین کا مذاق بنایا ہوا ہے تبلیغ کے نام پر صرف لوگوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے لیکن اس دور میں تبلیغ کا اصل مقصد اسلام کا بنیادی فلسفہ سمجھایا جاتا تھا ۔
آج ہماری تبلیغی جماعتیں جاپان میں جاکر تبلیغ کرتی ہے حالانکہ جاپان ایمانداری اور دوسرے انسانی اقدار کے لحاظ سے دنیا کا پہلا ملک ہے جبکہ پاکستان کا نمبر 165 ہے ۔
ہمارے ملک میں جہاں آدھا کلو دودھ خالص نہیں مِلتا اس پر مسجد میں کوئی بات کرتا آپکو نظر نہیں آئے گا ۔
جاپان والے معاملے پر جب ایک مولوی صاحب سے میرا سوال ہوا تو بدقسمتی سے جواب دینے کے بجائے انہوں نے مجھے چاپان کی خامیاں بیان کرنا شروع کر دی ۔

21/03/2025

سقراط نے ایک بار کہا تھا۔
"اگر کوئی گدھا مجھے لات مارتا ہے تو کیا میں اس پر مقدمہ کروں گا، شکایت کروں گا یا اسے واپس لات ماروں گا؟"

بات یہ نہیں کہ ہر مباحثہ جیتا جائے یا ہر دلیل میں کامیابی حاصل کی جائے، بلکہ یہ ہے کہ اپنی توانائی ان لوگوں پر صرف کی جائے جو اس کے مستحق ہوں۔
جہالت چیختی ہے، جبکہ عقل خاموش رہتی ہے۔ جب کسی کے پاس دینے کے لیے توہین اور شور شرابے کے سوا کچھ نہ ہو، تو سب سے طاقتور جواب خاموشی ہے۔

کسی ایسے شخص کی سطح پر مت گریں جو محض تنازعات کے لیے کوشاں ہو۔
سچی ذہانت کو خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ اپنی روشنی سے خود بخود نمایاں ہو جاتی ہے۔

17/03/2025

مفتی منیر شاکر دوسرے علماء سے کیسے مختلف تھے ؟
آج ہم پاکستان بلکہ دنیا کی سطح پر دیکھے تو ہمیں بڑے نامور علماء نظر آئیں گیں مگر کیا ان میں سے کوئی ایسے علماء ہیں جو صرف اسلامی عبادات کے ساتھ ساتھ اسلامی معاشی ،معاشرتی اور سیاسی نظام پر بات کریں ؟ جو ہمیں بتائیں کہ آج پاکستان کے اوپر جو سرمایہ دار طبقہ قابض ہے اس کا حل بتائیں ؟ کیا ہمیں وہ بتا سکتے ہیں کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مسائل کا حل کیا ہے ؟ کیا وہ یہ بتا سکتے کہ امریکی سامراجی طاقت سے پاکستان کو کیسے نکالا جائے ؟ کیا وہ یہ بتا سکتے ہیں کہ دور جدید کے تقاضوں کے بنیاد پر ایک اسلامی حکومت بن سکتی ہے اور اگر بن سکتی ہے تو کیسے ؟ کیا وہ یہ بتا سکتے ہیں کہ جنرل ضیا الحق نے اسلام کے نام پر کیسے لوگوں کا قتل عام کروایا ؟ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ آج افغانستان میں امریکی کٹھپتلی حکومت کی حقیقت بتا سکتے ہیں ؟
اب ان سوالات کو دیکھ کر اکثر لوگ کہیں گے کہ ہاں جی کیوں نہیں بتا سکتے ہیں ؟تو سوال یہ ہے کہ آخر کیوں نہیں بتا رہے ؟
ایک مولوی صاحب سے کچھ عرصہ قبل میری ان موضوعات پر بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ یہ بتانا انکا کام نہیں اور جو میں نے سوالات پوچھے اُنکے پاس ان سے متعلق کوئی جواب نہیں تھا ۔ ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے ایک بات تو یہ ہے کہ آج مدارس میں جو سلیبس پڑھا جاتا وہ صرف چند کتابوں تک محدود ہوتا ہے ۔اس میں آپکو میں نے جو سوالات رکھیں ہیں ان سے متعلق کوئی موضوع مل جائے تو میں زمہ دار ہوں گا ۔مفتی شاکر صاحب کا موازنہ آج ان سے اس لئے کیا کہ وہ ان روایتی مولویوں سے مختلف سوچ رکھتے تھے عوام کی حق کی بات کرتے تھے اور کھل کر حکومتی پالیسیوں کے خلاف بولتے تھے۔ اسی وجہ سے اکثر لوگ انکو غدار تک کہتے رہے ۔جبکہ دوسری طرف حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا تو چھوڑو کوئی بات تک نہیں کرتا ۔وہ کسی نے کہا تھا کہ آج مزہبی لوگ فرعون کو کیوں برا کہتے ہیں؟ تو جواب ملا کہ وہ مر گیا اس لئے اگر وہ زندہ ہوتا تو ان کے خلاف کبھی نہ بولتے جیسے آج کے فرعونوں کے خلاف نہیں بول رہے ۔
تحریر محمد جاوید ۔

05/03/2025

Address

Dara No 2
Mansehra

Telephone

+923131775385

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Javed official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Javed official:

Share