23/07/2025
دو روز قبل اچھڑیاں مہاجر کیمپ میں کراچی سے نانی کے گھر بطور مہمان آنیوالے دس سالہ سفیان کی سر کٹی نعش قریبی نالے سے ملی جس کی اطلاع جنگل میں آگ کیطرح پھیل گئی اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور اور ایس پی محترمہ ریشم جہانگیر صاحبہ اور ڈی ایس پی شاہجہان خان اور ایس ایچ او شجاعت حسین کی بہترین حکمت عملی سے اندھے قتل کا سراغ 24 گھنٹوں کے اندر لگا لیا اور قاتل نجیب اللہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا تاہم لواحقین بضد تھے کہ جبتک مقتول کا کٹا ہوا سر نہیں ملتا جنازہ ادا نہیں کیا جائیگا جس پر ایس پی محترمہ ریشم جہانگیر صاحبہ نے چیئرمین اچھڑیاں حاجی شاد محمد خان و انجمن تاجران اچھڑیاں بازار کے صدر صدام خان کو اعتماد لیکر مشتعل عوام سے مذاکرات کرکے میت کا جنازہ ادا کرنے اور دفنانے پر رضامند کیا جس وجہ سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی تاہم جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اور جنازہ کے شراکاء نے مطالبہ کیا کہ قاتل کو اچھڑیاں چوک میں سرعام پھانسی دینے کے ساتھ ساتھ اچھڑیاں کیمپ ،خاکی کیمپ اور فرش بازار۔ سے افغان مہاجرین کے انخلاء کیلیئے فوری اقدامات کیئے جائیں بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی مقامی لوگوں نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔