05/10/2025
تھانہ جدباء کے ایس ایچ او ثاقب فراز کا تبادلہ، مانسہرہ روانگی سے قبل الوداعی تقریب کا انعقاد
جدباء: ایس ایچ او تھانہ جدباء ثاقب فراز کا تبادلہ مانسہرہ ہو گیا۔ اس موقع پر تھانے میں ایک پروقار الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تھانے کے تمام سٹاف ممبران کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر کے عمائدین نے شرکت کی۔
رخصتی کے وقت تمام شرکاء نے گروپ فوٹو بنوایا اور ثاقب فراز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عوام سے خوش اخلاق رویے اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کو سراہا
الوداع تورغر