Shahkot News

Shahkot News هر لمحه پر جوش

26/05/2026
17/05/2026

شاہ کوٹ کی مٹی کے چراغ، نوجوان شاعر محمد اویس خالد"پشتو اکیڈمی ہزارہ" کے زیر اہتمام مشاعرے میں اپنے جذبات کو لفظوں میں ڈھالتے ہوئے۔

12/05/2026

گاؤں شاہ کوٹ کا خاموش راز:
شاہ کوٹ نام سنتے ہی پہاڑوں کی خوشبو، روایتوں کی گونج اور اقدار کی مہک دماغ میں اترتی ہے۔

مگر آج ہم اس گاؤں کے سینے میں دفن ایک ایسے راز کی بات کریں گے جس پر وقت نے مٹی ڈال دی ہے۔
شاہ کوٹ کا وہ قدیم قبرستان جسے "بابا بختور" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ قبرستان شاہ کوٹ کے مغرب میں واقع ہے، جس کے کتبے اب خاموش ہیں، جس کی قبریں اب بے نام ہو چکے ہیں۔
آج کا شاہ کوٹ اس سے نابلد ہے۔ بچے اس کے پاس سے گزرتے ہیں، بوڑھے اسے دیکھ کر سر جھکا لیتے ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ ان ٹوٹی قبروں کے نیچے کون سو رہا ہے؟
یہ سوال جب یہاں کے بزرگوں سے کیا گیا تو ان کا جواب تھا:
"جس حالت میں آج آپ یہ دیکھ رہے ہیں، نوے سال پہلے بھی یہی منظر تھا۔"
اور بزرگ مزید بتاتے ہیں کہ جب انہوں نے اپنے بڑوں سے یہی سوال کیا تھا تو جواب یہی ملا تھا۔
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ قبرستان کئی صدیوں پرانا ہے، اور پچھلی چار سے پانچ پشتیں بھی اس کی اصل سے بے خبر ہیں۔

تو پھر سوال پیدا ہوتا ہےکہ:
کیا یہ اولیا تھے؟ مجاہد تھے؟ یا کوئی گمشدہ قافلہ جو یہیں کا ہو کر رہ گیا؟

ہر پتھر ایک کہانی ہے۔ ہر کتبہ ایک سوال۔ اور ہر سوال پر صدیوں کی خاموشی۔
اگر آپ کے پاس اس قبرستان کے بارے میں معلومات ہوتو کومنٹس سیکشن میں بتا سکتے ہیں۔

چیئرمین ویلج کونسل چلندریاں پرور خان صاحبصدر یونین کونسل کھٹائی پاکستان مسلم لیگ ن منتخب۔اہل علاقہ، کارکنان مسلم لیگ ن ا...
08/05/2026

چیئرمین ویلج کونسل چلندریاں پرور خان صاحب
صدر یونین کونسل کھٹائی پاکستان مسلم لیگ ن منتخب۔

اہل علاقہ، کارکنان مسلم لیگ ن اور دوست احباب کی جانب سے پرور خان صاحب کو صدر یونین کونسل کھٹائی پاکستان مسلم لیگ ن منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی کرتے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی قائدانہ صلاحیتوں، عوامی خدمت کے جذبے اور قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق یونین کونسل کھٹائی کے عوام کی بے لوث خدمت کریں گے اور پارٹی کو مزید مضبوط و فعال بنائیں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس نئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

منجانب:
اہلیانِ چلندریاں و کھٹائی
کارکنان پاکستان مسلم لیگ ن

09/04/2026

گریٹ ناظم صاحب

31/03/2026

طالع محمد آف شاہ کوٹ کے فرزند کے دعوت ولیمہ میں وجیہہ الزمان خان ، پرور خان اور دیگر کی شرکت

اپنی مدد آپ کی تحت گاؤں شاہکوٹ میں ناظم پرور خان صاحب کی نگرانی میں بجلی کی مرمت کا کام جاری
25/01/2026

اپنی مدد آپ کی تحت گاؤں شاہکوٹ میں ناظم پرور خان صاحب کی نگرانی میں بجلی کی مرمت کا کام جاری

14/01/2026

لاوارث ویلج کونسل چلندریاں ، شاہ کوٹ ،ٹیٹولی، ناساپی و مضافات میں تین دنوں سے بجلی غائب کوئی پرسان حال نہیں

Address

Village Shahkot Oghi
Mansehra
MANSEHRA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahkot News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share