Insaf News Darband

  • Home
  • Insaf News Darband

Insaf News Darband ہمارا مقصد دربند اور ہزارہ کی ترقی ہے اگر آپ کو کوئی مسائل ہے تو رابطہ کرے
03466434454
03439268763

منیر بوٹ ہاؤس دربند کی جانب سے جشن آذادی مبارک
14/08/2025

منیر بوٹ ہاؤس دربند کی جانب سے جشن آذادی مبارک

08/08/2025
درندگی جاری مانسہرہ میں ایک اور مدرسہ کے طلب علم کے ساتھ  اسلحہ کی نوک پر چار افراد کی باری باری جنسی زیادتی  تین ملزمان...
01/08/2025

درندگی جاری
مانسہرہ میں ایک اور مدرسہ کے طلب علم کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر چار افراد کی باری باری جنسی زیادتی تین ملزمان گرفتار تھانہ سٹی میں مقدمہ درج

ڈرگ انسپکٹر محمد بلال کا دربند کا دورہآج ڈرگ انسپکٹر مانسہرہ محمد بلال نے دربند کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دربند میڈیکل ...
01/08/2025

ڈرگ انسپکٹر محمد بلال کا دربند کا دورہ

آج ڈرگ انسپکٹر مانسہرہ محمد بلال نے دربند کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دربند میڈیکل اسٹور پر موجود ادویات کے سیمپل چیک کیے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا:
غیر معیاری دوائی کی کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
مجھے خوشی ہے کہ دربند میڈیکل اسٹور میں معیاری اور رجسٹرڈ ادویات موجود ہیں۔❞
اس موقع پر صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن شکیل طاہراور ڈاکٹر رویز بھی موجود تھے۔

Public Service Message! ☺️
27/07/2025

Public Service Message! ☺️

پروفیسر ڈاکٹر عامر خان (آئی سرجن) شعبہ امراض چشمہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ وویمن میڈیکل کالج ایبٹ آبادفری آنکھوں کا معائنہمقام: ڈا...
25/07/2025

پروفیسر ڈاکٹر عامر خان (آئی سرجن) شعبہ امراض چشم
ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ وویمن میڈیکل کالج ایبٹ آباد

فری آنکھوں کا معائنہ

مقام: ڈاکٹر شاہ رحیم کلینک دربند، محلہ اسلام آباد، پشاوری آئسکریم کے سامنے والی گلی
تاریخ: بروز ہفتہ26/7/2025
وقت: صبح 9 بجے تا دوپہر 3 بجے

سابقہ وزیر حبیب الرحمن تنولی قضائی الہی کے ساتھ وفات پا چکے ہیں نماز جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا انا للہ وانا الی...
25/07/2025

سابقہ وزیر حبیب الرحمن تنولی قضائی الہی کے ساتھ وفات پا چکے ہیں نماز جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

*تھانہ بفہ کی حدود میں 9 سالہ بچے کو قتل کرکے سر تن سے جدا کرنے والا سفاک قاتل افغان باشندہ جانبحق*تفصیلات کے مطابق 9سال...
24/07/2025

*تھانہ بفہ کی حدود میں 9 سالہ بچے کو قتل کرکے سر تن سے جدا کرنے والا سفاک قاتل افغان باشندہ جانبحق*

تفصیلات کے مطابق 9سالہ بچے کو بے دردری سے قتل کرنے اور اس کا سرتن سے جدا کرنے والے سفاک قاتل افغانی باشندے کو پولیس پارٹی موقع کی نشاندہی کے لیئے لے کر جارہی تھی کہ جیسے ہی موقع کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھادھندفائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ع سفاک قاتل افغان باشندہ موقع پر جانبحق ہو گیا۔

ڈی پی اومانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کے لیئے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں لگا دی ہیں جبکہ تھانہ بفہ کی حدود میں پولیس نے سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کا آغاز بھی کر دیاہے۔

تھانہ بفہ کی حدود میں کراچی سے آئے مہمان 9 سالہ بچے کی لاش برآمد کا معمہ حل ، نامعلوم ملزم گرفتار ، تفتیش شروعبچے کے بےد...
23/07/2025

تھانہ بفہ کی حدود میں کراچی سے آئے مہمان 9 سالہ بچے کی لاش برآمد کا معمہ حل ، نامعلوم ملزم گرفتار ، تفتیش شروع

بچے کے بےدردی سے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئ جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کو نامعلوم ملزم\ ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے نامعلوم ملزم \ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور متاثرہ فیملی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئیے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ایس پی انوسٹی گیشن شیراز خان کی سربرائ میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔جنھوں نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کیا اور مختلف لوگوں کو انٹاروگیٹ کرنا شروع کیا۔

دوران تفتیش و انٹاروگیشن پولیس نےافغان باشندے نجیب اللہ ولد کاظم سکنہ اچھڑیاں کیمپ کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا۔جس نے اقرار جرم کرلیا ہے۔ جس سے واقوعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ بچے کے سر کی تلاش کے لیے سنیفر ڈاگز اور ریسکیو کی ٹیموں کی بھی بھرپور مدد لی جا رہی ہے۔

ایس پی سٹی ریشم جہانگیر واقع کے متعلق بریفنگ دے رہی ہے۔

اسلام آباد ڈینٹل اینڈ ایستھیٹک کلینک دربند کا شاندار افتتاح آج دربند میں جدید سہولیات سے آراستہ اسلام آباد ڈینٹل اینڈ ای...
22/07/2025

اسلام آباد ڈینٹل اینڈ ایستھیٹک کلینک دربند کا شاندار افتتاح

آج دربند میں جدید سہولیات سے آراستہ اسلام آباد ڈینٹل اینڈ ایستھیٹک کلینک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں معزز مہمانان گرامی نے بھرپور شرکت کی، جن میں تحصیل چیئرمین جناب دلبر خان تنولی، صدر ایوانِ تجارت حاجی عبدالرزاق، ڈاکٹر ہلال حسین صاحب ،ڈاکٹر شیخ فرید صاحب ، سرپرست اعلیٰ ایوان تجارت روزی مد شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز، تاجر برادری، معززین علاقہ اور دیگر مکاتبِ فکر کے افراد شامل تھے۔

کلینک کا مقصد دربند اور گردونواح کے عوام کو عالمی معیار کی ڈینٹل اور ایستھیٹک سہولیات فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں شرکاء نے کلینک کے قیام کو ایک مثبت قدم قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ علاقائی صحت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

کلینک اب باقاعدہ عوام کی خدمت کے لیے کھلا ہے۔
نزد محلہ اسلام آباد ہائی سکول دربند
رابطہ نمبر03439268763 اعزاز ایاز

بابو سر ٹاپ سانحہ : سیاحوں پر قدرتی آفت کا قہر۔بابوسر ٹاپ کے گلیشیئر پر آسمانی بجلی گرنے اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں کچھ...
22/07/2025

بابو سر ٹاپ سانحہ : سیاحوں پر قدرتی آفت کا قہر۔
بابوسر ٹاپ کے گلیشیئر پر آسمانی بجلی گرنے اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں کچھ ہی لمحوں میں شدید بارش ہوئی، جس کے بعد ہولناک سیلاب نے تباہی مچا دی۔

سیلابی ریلے نے سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہا دیں، 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ 15 افراد کی تلاش جاری ہے۔
بابوسر سے چلاس جاتے ہوئے تقریباً 24 کلومیٹر تک سڑک نالے کے ساتھ ساتھ ہے، جس کی گہرائی 15 سے 18 فٹ ہے۔

کچے اور خشک پہاڑوں پر گرمی کے موسم میں اچانک ہونے والی شدید بارش نے نالے کو بند کر دیا، پانی اور پتھروں کا طوفان نیچے کی جانب آیا، اور صرف 2 گھنٹوں میں درجنوں زندگیوں کو نگل گیا۔

پاک فوج اور دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
خاندان، دوست، اور پوری قوم اس حادثے پر دل گرفتہ ہیں۔

سیاحوں سے اپیل:
موجودہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشئر پگھلنے کے خطرات کے پیشِ نظر پہاڑی علاقوں کا سفر ملتوی کریں۔ اپنی زندگیوں کو محفوظ رکھیں : احتیاط کریں۔

ناران (وائس آف ہزارہ)بابوسر پر سیلابی ریلوں کی زد میں آکر کم از کم 15 گاڑیاں دب یا بہہ گئی ہیں۔ واقعات میں کم از دو ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

سیلابی ریلوں میں دب جانے اور بہہ جانے والی گاڑیوں کی تعداد 15 سے زائد ہے۔ ساہیوال کی ایک گاڑی میں سوار سیاحوں کو محفوظ مقام منتقل کیا جا چکا ہے۔ دو لاشوں کی شناخت لودھران، بہاولپور کی دو خواتین کے طور پر ہوئی ہے۔ضلع غذر ،بلتستان اور دیگر علاقوں میں بھی متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔ ‘

سیلابی ریلوں سے دیامر کی حدود میں 20 مقامات پر شاہراہ بابوسر و ریشم بند ہے۔ اور سیلابی ریلوں سے شاہراہ بابوسر کی 8 کلومیٹر سے زائد کا ایریا تباہ ہو گیا ہے۔ سینکڑوں سیاحوں کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔ جبکہ سیلاب کے متاثرین اور لاپتہ افراد سمیت پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

حکام نے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ بابوسر روڈ جھلکنڈ کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند ہے۔ سیاحوں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Address


Telephone

+923439268763

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf News Darband posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Insaf News Darband:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share