23/09/2026
ڈی پی او مانسہرہ امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام؟
مانسہرہ جو کبھی نسبتاً پُرامن ضلع سمجھا جاتا تھا، آج مسلسل قتل اور فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے تشویش کا شکار ہے۔ حالیہ عرصے میں قتل کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جبکہ آج مزید دو خواتین کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔
شہریوں کا سوال ہے: آخر جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی حکمتِ عملی کہاں کمزور پڑ رہی ہے؟ کیا گشت، جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی اور بروقت کارروائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت نہیں؟
مانسہرہ کے شہری محفوظ ماحول اور مؤثر پولیسنگ کے حق دار ہیں۔