25/08/2026
چار سالہ معصوم آیت نور (ہری پور) قتل کیس: ایک دردناک لمحہ فکریہ
ہری پور کی چار سالہ معصوم بچی آیت نور کے قتل کا مقدمہ ہمارے نظامِ انصاف اور معاشرتی ڈھانچے پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ملزمان کی تصویر اس پورے المیے کا احاطہ کرتی ہے:
گرفتار درندوں کو تصویر میں جس پرسکون اور بے پرواہ انداز میں بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہیں قانون کا کوئی خوف نہیں۔
اگر ہمارے معاشرے میں ایسے گھناؤنے جرائم پر فوری اور عبرتناک سزاؤں کا نفاذ کیا جاتا، تو یہ مجرم اتنے اعتماد کے ساتھ سفید پوش اور ریلیکس انداز میں بیٹھنے کا سوچ بھی نہ سکتے۔
یہی تصویر اس پورے کیس کا خلاصہ اور ہمارے نظام کی اصل تصویر ہے۔
جب تک اس ملک میں ایسے درندوں کو سرِ عام اور فوری عبرتناک سزائیں نہیں دی جائیں گی (جنہیں دیکھ کر اور سن کر مجرموں کی روح کانپ اٹھے)، تب تک ہمارے معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ یہ ظلم اور بربریت ہوتی رہے گی۔