Naeem khan swati official

Naeem khan swati official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Naeem khan swati official, Digital creator, Ghanool balakot mansehra hazara, Mansehra.

Influential speaker| motivational speaker| writer| education consultant| content creater|debater|social media activist| learner| philanthropist| commentators|pacifist|

29/05/2025

ہر وہ شخص کامیاب انسان ہے جو اپنے شعبے کے ساتھ مخلص ہے۔
جو محنت ، عزم اور لگن کے ساتھ کام کرتا ہے۔۔۔

29/05/2025

کامیابی کیا ہے۔

ایک تعریف کے مطابق کامیابی ایسی حالت جس میں اپنے مقاصد ، خوابوں اور اہداف کو حاصل کر لینا کامیابی ہے۔ اور خود کو مطمئن کر لینا اور خوشی محسوس کرنا یہ کامیابی ہے۔
کامیابی دولت یا شہرت کو حاصل کر لینا ہی کامیابی نہیں ۔ کامیابی کسی شعبہ میں محنت ، عزم ، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ اس کام کو کرنا اور پایہ تکمیل تک پہنچنا بھی کامیابی ہے۔
ایک لڑکا سقراط کے پاس تشریف لایا اور پوچھا کامیابی کیا ہے ۔ سقراط نے اس جواب دیا صبح میرے پاس انا میں بتاؤں گا کامیابی کیا ہے ؟ اور کیسے حاصل کی جاتی ہے۔

وہ پر امید نوجوان صبح پھر سقراط کے پاس آیا اور بولا کامیابی کے بارے میں بتائیں ۔ سقراط اس کے اپنے ساتھ ایک دریا کے پاس لے گیا ۔ اور پھر اپنے ساتھ پانی میں میں ڈوبا اور پھر اس کی گردن کو پکڑ کر پانی میں بھگو یا اور بوڑھے سقراط نے اپنی تمام تر طاقت کو استعمال کرتے ہوے اس نوجوان کو پانی میں بھگو یہ رکھا اور اس سے پہلے وہ مر جاتا اس نے اس کو نکالا اور پوچھا جب آپ پانی میں ڈوب رہے تھے تو آپ کو کس چیز کا انتظار تھا اس نے کہا مجھے سانس لینے کا اور جب کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ تو پھر اس کیلے آپ کو سامنے منزل پر نظر رکھنی پڑتی ہے ۔ اور وہ کام کرنا پڑھتا ہے جس کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے ۔ وہ کام جو آپ کا اپنی منزل کی جانب لے کے جاے ۔
کامیابی کے مختلف زریعے ہوتے ہیں کچھ لوگ اپنا کوی کام پایہ تکمیل تک پہنچا کر خوش اور مطمئن ہوتے ہیں اور اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ایسا ایک شاگرد اچھے نمبر حاصل کر کے اپنی کامیابی سمجھتا ہے ۔ ایک استاد اچھا پڑھا کر اپنی کامیابی سمجھتا ہے۔ مریض صحتیاب ہو کر اپنی کامیابی سمجھتا ہے ۔ اس طرح مختلف ایسے شعبہ ہوتے ہیں جہاں کام کر کے اپنی کامیابی سمجھتے ہیں ۔
کامیابی حاصل کرنے کیلئے محنت ، عزم ، شوق ، مقاصد ،کا تعین کرنا اور اس کے اوپر مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرنا ۔
صبر و استقامت منزل کو حاصل کرنے کیلے آپ کو بہت سے مشکلات ، رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن صبر کا دامن تھامے رکھنا چاہیے۔
لگن کوئ بھی کام کریں تو اس کو لگن کے ساتھ شوق اور جزبہ کے ساتھ کریں ۔
کامیابی مستقل مزاجی ، محنت ، وقت اور مقاصد کو زہن میں رکھتے ہوے کام کرنا اور آج کا کام آپکی کل کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ آج آپ جو کام کریں گے ۔ جو محنت کریں گے کل آپ اپنی منزل کو پا کر خوش اور مطمئن رہیں گے۔۔

نعیم خان

منزلیں خود نئی منزل کا پتہ دیتی ہیں کامرانی کے لیے شرط ہے چلتے رہنا۔۔۔ Courtesy: Awais Khan SwatiCge: sameer
27/05/2025

منزلیں خود نئی منزل کا پتہ دیتی ہیں
کامرانی کے لیے شرط ہے چلتے رہنا۔۔۔

Courtesy: Awais Khan Swati
Cge: sameer

16/05/2025

کامیاب زندگی کیلئے مستقل مزاج رہنا ضروری ہے ۔۔۔

نعیم خان

27/04/2025

کامیابی کا تعلق وسائل سے بلکل بھی نہیں ہے آپ کی زندگی میں جس قدر چیلنجز زیادہ ہیں آپ اتنے ہی کامیاب انسان ہیں۔

محب گل

اے لا الہ کے وارث باقی نہیں ہے تجھ میںگفتارِ دلبرانہ، کردارِ قاہرانہ علامہ اقبال21 اپریل یوم وفات ڈاکٹر علامہ محمد اقبال...
21/04/2025

اے لا الہ کے وارث باقی نہیں ہے تجھ میں
گفتارِ دلبرانہ، کردارِ قاہرانہ
علامہ اقبال

21 اپریل یوم وفات ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ ۔۔۔

21 اپریل یوم وفات عظیم مفکر ، شاعر مشرق ،حکیم الامت ، مجدد اسلام اور تصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد کا یوم وفات کا دن ہے ۔ جن کے افکار آج بھی ہماری رہنمائی ، پزیرائی ، رعنائیِ ، صلاحی ، حوصلہ افزائی ، پشت پناہی کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری میں آج بھی تازگی ، شگفتگی ، بہار ، نکھار بخشتی ہے ۔ علامہ اقبال کی شاعری میں توحید ، رسالت ، خودی ، امنگ ، امید ، کا پیغام ملتا ہے ۔ اقبل کی شاعری نے امید ، خودی اور آزادی سے روشناس کروایا ہے ۔ علامہ اقبال کی شاعری نے نوجوان کو خودی کو بیدار کرنے ، امید نہ ہارنا اور آزدی جسے پہلو کے بارے میں شعور اجاگر کیا ہے ۔ آج کا نوجوان اقبال کی شاعری سے بہت دور ہے ۔ آج کے نوجوانوں کو چاہیے اقبال کی شاعری پڑھیں ، سمجھیں اور خودی کو پہچانیں ۔ اور اپنے ملک کی خدمت کریں ۔ علامہ اقبال نے 1930 میں الہ آباد میں اسلامی ریاست کا تصور پیش کیا ۔۔۔۔۔۔

نعیم خان

20/04/2025

آپ ایک اچھے اور بہترین لکھاری کیسے بن سکتے ہیں ؟
آپ اپنی تقریر ، کالم اور مضامین کسی سے لکھواتے ہیں اپنے استاد، سینئر اور ٹرینیر سے لکھواتے ہیں۔ وہ ان کا علم ، مشاہدہ ، تحقیق ، تجربات اور اعتراضات ہوتے ہیں ۔ اس میں اگر وہ کچھ غلطی کرتے ہیں۔ یا اس پورے کو بغیر غلطی کے لکھتے ہیں۔ وہ سب کچھ انکی صلاحیتوں پر مبنی ہوتا ہے ۔ جوکہ آپ کے ساتھ دشمنی کے برابر ہے ۔ جس سے آپ کی تخلیقی صلاحیت غلام بن جاتی ہے۔ اپنی تقریر ، کالم اور مضامین خود لکھیں ۔ بہت سے لوگوں کا اب سوال یہ ہوتا ہے کہ خود ہم نہیں لکھ سکتے ۔ یاد رہے آپ اگر چھوٹا سے پیراگراف لکھتے ہیں ۔ چاہے اس میں بہت غلطیاں ہی کیوں نہیں کرتے وہ آپ کیلئے بہت بہترین ہے۔ جتنی زیادہ آپ غلطیاں کریں گے ۔ تو اتنے ہی آپ بہترین لکھاری بنیں گے۔ جب آپ ایک غلطی کو دیکھیں گے ۔ پھر اس غلطی کو درست کریں گے ۔ ہو سکتا ہے آپ اس غلطی سے دوسری بار اس سے بھی کم غلطی کریں۔ اب لکھاری کو سب سے پہلے تین چیزوں کے اوپر کام کرنا چاہیے ۔ وہ تین چیزیں مضبوط ہوں گی تو آپ ایک بہترین کھاری بن سکتے ہیں۔

1 کتابوں کو پڑھنے کی عادت

جب آپ کتابوں کو پڑھنا شروع کریں گے۔ تو آپ کے علم میں اضافہ ہوگا ، آپ ایک ایک الفاظ کے اوپر توجہ دیں گے ۔ اس کو سمجھیں گے ، اس کا معانی تلاش کریں گے ، اس سے آپ کا ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہو گا۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی۔ آپ کی کتابوں کے ساتھ دوستی بڑھے گی۔ مطالعہ کرنے کا شوق پیدا ہوگا ۔ آپ کے پاس ہر قسم کا علم بڑھے گا ۔ آپ مزہب ، تاریخ ، ادب ، سیاست اور معاشرے کو پڑھیں گے ۔ سمجھیں گے ۔ تو اگر ان میں سے کسی پیراگراف پر تقریر لکھنے ہو تو آپ آسانی سے لکھ سکیں گے۔

2 چیزوں کا مشاہدہ کرنا

چیزوں کا مشاہدہ کرنا ۔ جب آپ کے سامنے کوئی چیز پڑی ہو آپ اس کا مشاہدہ کر کے اس کی خامیوں اور خوبیوں ، مثبت و منفی ، اچھائی اور برائی کے اوپر لکھ سکیں گے۔ اس کیلے آپ کو جب وقت ملے تو آپ مختلف چیزوں کے اوپر مشاہدہ کریں ۔ انکو دیکھیں ، سمجھیں اور اپنے زہن میں اس کا نقشہ ںنائیں۔

3 ادبی اور علمی نشست

آپ ایسےی محفلوں میں بیٹھیں جہاں ادب کے اوپر بات ہو ، جہاں علم کے اوپر بات ہو ، جہاں مختلف قسم کے موضوعات کے اوپر گفتگو ہو ۔ جہاں کھبی تاریخ ، کھبی سیرت ، کھبی سیاست ، کھبی ادب کے اوپر بات چیت ہو ۔
نعیم خان

  quotes YOUTH POWER Motivation_Line
20/04/2025

quotes YOUTH POWER Motivation_Line

19/04/2025

How can you become an excellent writer??
You can become a great writer by using these three things.
1 Reading books
2 observe things closely
3 joining literary and intellectual gathering...

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ہزارہ ،قلب ویلفیر فاونڈیشن ، کفالت انسانیت فاؤنڈیشن ، یوتھ پاور نے مل کر فلسطینی بہنوں اور بھائی...
18/04/2025

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ہزارہ ،قلب ویلفیر فاونڈیشن ، کفالت انسانیت فاؤنڈیشن ، یوتھ پاور نے مل کر فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کے حق میں اظہار یک جہتی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جہاں آج دنیا خاموش ہے فلسطین کی سر زمین پر جو آگ بھڑک رہی ہے۔ فلسطین کے ساتھ جو ظلم و جبر اور بربریت کر رہے ہیں۔ وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ جامعہ ہزارہ کے طلب علموں نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھائ ۔ آج فلسطین کے وہ معصوم طلب علم جن خواب کتابوں میں سجے ہوے ہیں ۔ اور جامعہ ہزارہ کے طلب علموں۔ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اپنی آواز کے زریعے ، اپنے قلم کے زریعے فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کے حق میں بولتے رہیں گے۔۔

نعیم خان

ایک ہی شخص آپ کو کامیاب بنا سکتا ہے اور وہ آپ خود ہیں ۔۔
17/04/2025

ایک ہی شخص آپ کو کامیاب بنا سکتا ہے اور وہ آپ خود ہیں ۔۔

True meaning of life....
15/04/2025

True meaning of life....

Address

Ghanool Balakot Mansehra Hazara
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naeem khan swati official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share