Mansehra Hazara News

Mansehra Hazara News مانسہرہ اور ہزارہ کی نیوز کے لئے ہمارے پیج کو لائک اور فالو کریں شکریہ

شنکیاری کے تھانہ نواز آباد کی حدود کیری کھٹہ میں عیدالفطر کے روز نوجوان ریاض ولد مسکین کو اہلیہ کے ہمراہ ماموں کے گھر عی...
31/03/2025

شنکیاری کے تھانہ نواز آباد کی حدود کیری کھٹہ میں عیدالفطر کے روز نوجوان ریاض ولد مسکین کو اہلیہ کے ہمراہ ماموں کے گھر عید کا سلام کے لیے جاتے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔۔۔
ملزمان فرار۔۔نعش پوسٹمارم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔۔۔
مقتول ریاض تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا
مقتول انتہائی غریب گھرانے سے ہے لواحقین نے ڈی پی او مانسہرہ سے بااثر قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کا مطالبہ کیا ہے

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا اور کل پیر 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، م...
29/03/2025

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا اور کل پیر 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

مملکت میں چاند نظر آگیا جس کے بعد عید الفطر کل ہوگی۔ سعودی عرب کے تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آیا۔

جس بچی عائشہ سے زیادتی کی کوشش کی گئی اَلْحَمْدُلِلّٰه دعائیں رنگ لے آئی معصوم عائشہ ہوش میں آگئی ہے طبیعت بہتری کی جانب...
25/03/2025

جس بچی عائشہ سے زیادتی کی کوشش کی گئی
اَلْحَمْدُلِلّٰه دعائیں رنگ لے آئی معصوم عائشہ ہوش میں آگئی ہے طبیعت بہتری کی جانب گامزن

چھتر پلین ۔۔۔۔تھانہ بٹل کی حدود شارکولئی میں رمضان  میں سات سالہ بچی عائشہ کے ساتھ جنسی زیادتی میں نا کامی پر بچی کو پھت...
25/03/2025

چھتر پلین ۔۔۔۔تھانہ بٹل کی حدود شارکولئی میں رمضان میں سات سالہ بچی عائشہ کے ساتھ جنسی زیادتی میں نا کامی پر بچی کو پھتروں کے نیچے دبانے والا بچی کا پڑوسی 17 سالہ سراب نامی لڑکےکو بٹل پولیس نے۔۔زخمی بچی کے بیان پر گرفتار کر لیا

𝟐𝟑 𝐌𝐚𝐫𝐜𝐡 2025 | 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐑𝐞𝐬𝐨𝐥𝐮𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐃𝐚𝐲 -A Day of Commitment🇵🇰خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پہ اترےوہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال...
23/03/2025

𝟐𝟑 𝐌𝐚𝐫𝐜𝐡 2025 | 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐑𝐞𝐬𝐨𝐥𝐮𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐃𝐚𝐲 -
A Day of Commitment🇵🇰
خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پہ اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے مدینہ منورہ میں حج انتظامات کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف کوڈا...
22/03/2025

وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے مدینہ منورہ میں حج انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف کوڈائریکٹر حج مدینہ نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ سو فیصد حجاج کرام کی رہائشیں مدینہ مرکزیہ میں ہوں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی حجاج کو فائیو سٹار ہوٹلوں میں بھی رہائش دی جائے گی، وفاقی وزیر کی نامکمل انتظامات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیرمذہبی امورنے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں، حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

مانسہرہ محکمہ جنگلات کے گرفتار افسران اور اہلکار جیل روانہ۔۔
22/03/2025

مانسہرہ محکمہ جنگلات کے گرفتار افسران اور اہلکار جیل روانہ۔۔

پاکستان آرمی کے بہادر آفیسر کیپٹن حسنین اختر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کری ملنگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ک...
21/03/2025

پاکستان آرمی کے بہادر آفیسر کیپٹن حسنین اختر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کری ملنگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔🇵🇰
کیپٹن حسنین کا تعلق 143 ویں لانگ کورس (PMA) سے تھا اور وہ پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ (SSG) کی تھرڈ کمانڈو بٹالین ’پوونداہ‘ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا تعلق پنڈ دادنخان، جہلم سے تھا۔ وہ ریٹائرڈ حوالدار اختر حسین کے اکلوتے بیٹے اور اپنی تین بہنوں کے واحد بھائی تھے۔💔

کیپٹن حسنین نے اپنی چار سالہ سروس کے دوران بے شمار کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ دشمن کے خلاف ہراول دستے میں موجود رہے۔ قوم ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، اور وہ ہمیشہ ایک ہیرو کے طور پر زندہ رہیں گے۔🇵🇰

ڈی پی او مانسہرہ کے احکامات پر پولیس کا کامیاب آپریشن، خطرناک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتارضلعی پولیس سربراہ مانس...
21/03/2025

ڈی پی او مانسہرہ کے احکامات پر پولیس کا کامیاب آپریشن، خطرناک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ڈی ایس پی شنکیاری قاضی ماجد نسیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب کی قیادت میں ایک کامیاب پولیس کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ایک خطرناک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک اشتہاری سمیت تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس کو اطلاع ملی کہ گاؤں دھوڈیال میں جرائم پیشہ افراد ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم عزیر ولد عبدالخنان سکنہ گاؤں دھوڈیال کے ٹھکانے پر چھاپہ زنی عمل میں لائی، اشتہاری ملزم عزیر مقدمہ علت نمبر 337/2024 جرم 302/34 تھانہ شنکیاری سمیت چار دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بڑی حکمت عملی سے خود کو بچایا، فائرنگ کے دوران ملزم نور محمد ولد نیاز محمد سکنہ بٹگرام اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد کیے گئے۔ گرفتار شدہ ملزم نور محمد پہلے بھی مقدمہ علت نمبر 230/2022 جرم 11-BCNSA، تھانہ صدر میں بھی مطلوب تھا۔

تاہم،اشتہاری ملزم عزیر اور اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے تمام علاقے میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع مانسہرہ میں کسی بھی جرائم پیشہ عنصر کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ قانون شکن افراد کے خلاف سخت ایکشن جاری رہے گا، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

*مانسہرہ پولیس کسی کے روزگار کی دشمن نہیں، صرف منظم نظام ضروری ہے – ڈی پی او مانسہرہ*مانسہرہ پولیس کی جانب سے شہر میں با...
21/03/2025

*مانسہرہ پولیس کسی کے روزگار کی دشمن نہیں، صرف منظم نظام ضروری ہے – ڈی پی او مانسہرہ*

مانسہرہ پولیس کی جانب سے شہر میں بائیکیا سروس کے حوالے سے ایک جامع SOP (معیاری عملی طریقہ کار) جاری کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد نہ صرف شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھنا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے روزگار کے خلاف نہیں، لیکن ضروری ہے کہ تمام سرگرمیاں ایک منظم اور قانونی طریقے سے انجام دی جائیں تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہے اور ٹریفک کا نظام متاثر نہ ہو۔

گزشتہ روز ڈی پی او مانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر ایس پی سٹی و ہیڈ کوارٹر سرکل ریشم جہانگیر، ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان، ڈی ایس پی ٹریفک واجد علی سواتی، انسپکٹر ٹریفک پولیس انس خان کی سربراہی میں غیر رجسٹرڈ بائیکیا سروس کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران سینکڑوں غیر قانونی موٹر سائیکلز کو قبضے میں لے کر تھانوں میں بند کردیا گیا۔

مانسہرہ پولیس کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ بعض غیر رجسٹرڈ بائیکیا سروس چلانے والے افراد جرائم میں ملوث ہیں، سواریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں بھی ان کا کردار سامنے آیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر غیر قانونی اسٹینڈز قائم کرکے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل ڈالا جا رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ:

• تمام بائیکیا سروس فراہم کرنے والے قانونی دائرے میں رہ کر کام کریں۔
• غیر رجسٹرڈ بائیکیا سروس فوری طور پر بند کر دی جائے، ورنہ مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
• بائیکیا ڈرائیورز کے مکمل کوائف اور رجسٹریشن کے بغیر کوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔
• تمام بائیکیا سروس چلانے والے افراد ڈی پی او آفس سے جاری کردہ SOPکے مطابق اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

مانسہرہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ SOP کی مکمل تفصیلات اس پریس ریلیز کے ساتھ منسلک کی جا رہی ہیں، تاکہ عوام اور سروس فراہم کنندگان ان ہدایات پر عمل کر سکیں۔

حیران کن خبر! 🎉راجن پور کے معروف ریٹائرڈ استاد اور شاعر میاں مظفر الدین نے 80 سال کی عمر میں 40 سالہ خاتون سے شادی کر لی...
20/03/2025

حیران کن خبر! 🎉

راجن پور کے معروف ریٹائرڈ استاد اور شاعر میاں مظفر الدین نے 80 سال کی عمر میں 40 سالہ خاتون سے شادی کر لی! 💍

دلچسپ بات یہ ہے کہ دلہن ناصرہ میاں مظفر الدین کے آفس میں بطور سیکرٹری کام کرتی تھیں۔ دونوں کی شادی نے سب کو حیران کن اور خوشگوار سرپرائز دیا۔

محبت اور زندگی کی نئی شروعات کی داستان!

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد،  مدینہ منورہ آمد پر گورنر مدینہ عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے...
20/03/2025

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد، مدینہ منورہ آمد پر گورنر مدینہ عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا

Address

Lari Adda Mansehra
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mansehra Hazara News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share