پاکستان بے مثال

پاکستان بے مثال "Just a regular soul sharing thoughts, moments, and a bit of humor. Always learning, always growing."

12/06/2026

قصۂ غم ہے کہیں اور سنانے کا نہیں
ہم کو درکار ہے دیوار جو خاموش رہے

شعیب بخاری

11/06/2026

45 ڈگری میں اپنی فیملی کیلئے کما کر لانے والا مرد اور 50 ڈگری میں چولہے کے سامنے کھڑے ہوکر کھانا پکانے والی عورت ہی اس معاشرے کا حُسن ھے

11/06/2026
11/06/2026

عجیب چراغ ہوں دن رات جلتارہتا ہوں
میں تھک گیا ہوں ہوا سے کہو بجھائے مجھے

بشیر بدر

10/06/2026

ہم کوئی حقِ تصرف تو نہیں رکھتے مگر
اک نظر دیکھ تو سکتے ہیں بہاروں کی طرف

ظہیر مشتاق

09/06/2026

پھول اس خوف سے لے لیتی تھی لڑکی راکب
دوسرے ہاتھ میں تیزاب ہوا کرتا تھا

راکب مختار

07/06/2026

میں لوٹ آیا تجھے چھوڑ کر، مگر آدھا
وہیں رہا در و دیوار سے نکلتے ہوئے

اختر شمار

07/06/2026

دوستا! ان دنوں میں بڑی بے سکونی میں ہوں
بے سکونی کا مت پوچھ کیا ہے؟ بلا ہے
بے سکونی کا چہرہ کبھی جاگتی آنکھوں میں دیکھنا
بے سکونی کا چہرہ کبھی ایسے افراد میں دیکھنا جن کو چُپ لگ گئی
جو سکوں کی عدم دستیابی کے دُکھ میں نشئی بن گئے
روٹی سے رُوٹھ کر احتجاجاً جو بیمار رہنے لگے

•افکار علوی

03/06/2026

کسی کا پردہ کھولنا گناہ ہے۔۔۔ !

امام شعبیؒ کہتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عمرؓ کے پاس آیا اور اپنی بیٹی کے متعلق بتایا کہ وہ ایک گناہ میں مبتلا ہو گئی تھی۔ پھر اس نے خود کُشی کی کوشش کی لیکن اس کو بچا لیا گیا۔ اب اس کے لیے رشتہ آیا ہے، مگر میرے ذہن میں اس کا گناہ آ جاتا ہے (تو کیا میں رشتہ بھیجنے والے کو اس کے متعلق بتا دوں؟) سیدنا عمر نے کہا: خبردار، اگر تم نے اس کا پردہ کھولا تو میں تمھیں ایسی سزا دوں گا جس کو پورے عرب کے لوگ سنیں گے اور اس کا تذکرہ کریں گے۔ تم اس کا نکاح ایسے ہی کرو جیسے ایک پاک دامن مسلمان عورت کا کیا جاتا ہے .

(مُصَنَّف عبدالرزاق، باب النکاح، رقم: 10374)

Credit محمد صدام آزاد

02/06/2026

ہم اتنے پریشاں تھے کہ حال دلِ سوزاں
ان کو بھی سنایا جو غم خوار نہیں تھے

Address

Balakot
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پاکستان بے مثال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share