
05/04/2024
مانسہرہ کے نجی تعلیمی ادارے تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالجز ٹاؤن شپ کیمپس کے آٹھویں جماعت کےطالبعلم کی پراسرار موت اور اسکول انتظامیہ کے گول مول موقف نے عوام کو پریشانی سے دوچار کردیانعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیگئ ،مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیگئ
تھانہ سٹی میں متوفی کے ماموں کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق غازیکوٹ ٹاؤن شپ میں واقع نجی تعمیر وطن سکول میں آٹھویں کلاس کے 14 سالہ طالبعلم محمد علی ولد شزاد احمد سکنہ ڈب نمبر 2 کو پی ٹی ٹیچر ہارون نے شدید زخمی حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال پہنچایا اورخود غائب ہوگیا جہاں طالبعلم محمد علی جانبر نہ ہو سکا اور وفات پا گیا.ماموں نے بچے کے قتل کا شبہ بھی ظاہر کیاہے دوسری جانب جب پولیس افسران و سٹاف واقعے کی چھان بین کے لئے اسکول پہنچے توسکول انتظامیہ نے سکول کو چھٹی دے کر سٹاف اور سٹوڈنٹس کو گھروں کو بھیج دیا. تاہم پولیس نے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کر لئے. جبکہ دوسری جانب ڈیوٹی ٹائم ڈاکٹرز کی جانب سے پوسٹمارٹم میں لیت و لعل پر لواحقین نے میت روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا. بعد ازاں سیکنڈ شفٹ ڈاکٹر نے فرض نبھاتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیا. اور نعش ورثاء کے حوالے کردی. جبکہ تعمیر وطن پبلک سکول انتظامیہ کے عدم تعاون پر عوام میں شدید اشتعال پایا گیا. معصوم طالبعلم محمد علی 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا. جس کی پراسرار موت پر سکول انتظامیہ کی غفلت و عدم توجہی کے حوالے سے عوام میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے. رابطہ کرنے پر اسکول انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ بچے کی طبیعت خراب تھی اور وہ واش روم جاکر بے ہوش ہوگیا تھا،جب پوچھا گیا کہ کیااسے زخم گرنے کی وجہ سے آئے تو جواب ملا کہ ہوسکتا ہے