TEN Tanawal Express News

TEN Tanawal Express News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TEN Tanawal Express News, Media/News Company, Mansehra.

27/08/2026

پوسٹ کوذیادہ سے ذیادہ شیئرکریں
27/08/2026

پوسٹ کوذیادہ سے ذیادہ شیئرکریں

خان پور: کئی روز سے لاپتہ کائنات کی لاش کھیتوں سے برآمدخان پور: جمالی نگر کے علاقے میں کئی روز سے لاپتہ کائنات نامی لڑکی...
27/08/2026

خان پور: کئی روز سے لاپتہ کائنات کی لاش کھیتوں سے برآمد
خان پور: جمالی نگر کے علاقے میں کئی روز سے لاپتہ کائنات نامی لڑکی کی لاش کھیتوں سے برآمد ہونے پر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق کائنات گھروں میں محنت مزدوری اور صفائی ستھرائی کا کام کرتی تھی اور چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی۔ اہلِ خانہ کی جانب سے اس کی تلاش جاری تھی کہ اس کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی، جہاں طبی معائنے کے ذریعے موت کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کی جانب سے لڑکی کے ساتھ ( ز ) کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے،

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ علاقے کے شہریوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حقیقت سامنے لائی جائے اور اگر کوئی جرم ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

27/08/2026

نیپال میں ڈیم ٹوٹ گیا ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے

تلاشِ ورثاءایک کمسن بچہ پنجاب چوک کے مقام پر ٹریفک پولیس مانسہرہ کے جوان کو ملا ہے۔ بچے نے اپنا نام زوہان اور والد کا نا...
26/08/2026

تلاشِ ورثاء

ایک کمسن بچہ پنجاب چوک کے مقام پر ٹریفک پولیس مانسہرہ کے جوان کو ملا ہے۔ بچے نے اپنا نام زوہان اور والد کا نام بشیر بتایا ہے۔

بچہ اس وقت سٹی تھانہ موبائل کے پاس موجود ہے۔ جس کسی کا یہ بچہ ہے یا جو اس کے والدین/لواحقین کو جانتا ہو، براہِ کرم فوری طور پر متعلقہ مقام پر رابطہ کرکے بچے کو اس کے والدین تک پہنچانے میں تعاون کریں۔

براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچہ جلد اپنے والدین تک پہنچ سکے۔

26/08/2026

*🟣پمز اسپتال اسلام آباد میں ظلم کی نئی تاریخ رقم ہوئی، یہ دلخراش منظر اس کا ثبوت ہے۔۔۔۔ اس ہسپتال کا بجٹ تین سال میں 22 ارب روپے اور کارکردگی ملاحظہ کر لیجئے*

*نرسری وارڈ میں آتشزدگی کے بعد معصوم بچوں کو ورثا کن حالات میں خود ہی ریسکیو کر رہے ہیں، دیکھیں، وفاقی دارالحکومت میں اتنی بڑی لاپرواہی اور غفلت کیسے ہوسکتی ہے؟*

26/08/2026

سانحہ پمز ہسپتال،14بچوں کی ہلاکت پر کوہستانی نے وزیر صحت کو جھاڑ پلادی،؟

پریس ریلیزڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور کے صدر اسد سعید خان اور کابینہ کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ ایات نور کیس کے ح...
26/08/2026

پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور کے صدر اسد سعید خان اور کابینہ کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ ایات نور کیس کے حوالے سے بار نے پہلے ہی روز سے اپنا واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کر رکھا ہے۔ متاثرہ خاندان کو بہترین قانونی معاونت فراہم کی جائے گی اور مقدمے کی قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق بھرپور پیروی کی جائے گی۔
ہری پور بار سے تعلق رکھنے والے سینئر وکلاء نے مقدمے کے حقائق اور نوعیت واضح ہونے کے بعد ملزمان کی جانب سے اس کیس کی پیروی قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور ایک منظم قانونی ادارہ ہے، جس کے اپنے پروٹوکولز، ضوابط اور پیشہ ورانہ اصول ہیں، اور ادارے کے معاملات انہی اصولوں کے مطابق چلائے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا اور بعض میڈیا پلیٹ فارمز پر ملزمان کی ضمانت یا مقدمے کی پیروی کے حوالے سے بعض غیر مصدقہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ بار ایسوسی ایشن واضح کرتی ہے کہ ایسی اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں۔ کسی بھی وکیل یا فرد کے بارے میں بغیر تصدیق رائے قائم کرنا مناسب نہیں۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور اس مقدمے کو پوری سنجیدگی سے فالو کرے گی، بہترین قانونی ٹیم فراہم کرے گی اور قانون کے مطابق اسے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔ افواہوں، قیاس آرائیوں یا کسی دباؤ کو قانونی عمل پر اثرانداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔

تمام متعلقہ حلقے غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کریں اور عدالتی عمل کے تقدس، متاثرہ خاندان کے قانونی حقوق اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھیں۔

اسد سعید خان
صدر،
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور

آیت نور کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہو چکی ہے آیت نور درندگی کے دوران ہی شہید ہو چکی تھی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں آیت نور...
26/08/2026

آیت نور کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہو چکی ہے آیت نور درندگی کے دوران ہی شہید ہو چکی تھی
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں آیت نور کے ساتھ ( ز ) کی تصدیق ہو گئی ہے
اور ( ز ) بھی کوئی عام ( ز ) نہیں کی گئی، درندگی والی ( ز ) ہوئی ہے۔
بچی کی دونوں رانوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہیں۔ بچی کی جو موت واقع ہوئی ہے وہ بلیڈنگ اور شاک میں جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ مزید اس رپورٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی ہے کہ بچی کو جب کنویں میں پھینکا گیا تو یہ مردہ حالت میں تھی۔ اور جو آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ کی ٹیم ہے، انہوں نے بچی کے ڈی این اے کے سیمپل بھی لے لیے ہیں۔ اب ان کی رپورٹ آنے تک مزید انکشافات سامنے آئیں گے
آیت نور ہم شرمندہ ہیں

26/08/2026

Address

Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TEN Tanawal Express News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share