کنہاری kunhari

کنہاری kunhari Beauty of Nature.Allah give us beautiful earth. Love Nature
Save Nature

30/07/2025

نوعمر لڑکوں اور خصوصاً تمام لڑکیوں اور ان کے والدین کے لیے بہت ضروری و مفید تحریر

1۔ اگر کوئی شخص چاہے وہ آپ کا ٹیچر ہو، سکول کا چپڑاسی، آفس بوائے چوکیدار یا ڈرائیور ہو، لیب اٹینڈنٹ یا کوئی بڑا سٹوڈنٹ ہو، آپ کو اکیلے میں بلا رہا ہے، اس کے پاس مت جائیں۔

2۔ مدرسے کا استاد، قاری صاحب یا امام صاحب آپ کو اپنے ذاتی رہائش گاہ پر یا کمرے میں بلاتے ہیں، تو مت جائیں، اور والدین کو یہ بات ضرور کہہ دیں۔

3۔ گاؤں یا شہر میں اگر کوئی دکاندار آپ کو دکان کے اندر آنے کو کہتا ہے، تو مت جائیں۔ (8 ، 10 سال سے بڑی بچیاں دکان پر جائیں ہی نہ)

4۔ اپنے گھر کے لوگوں کے سوا باہر کسی سے کھانے کی چیز مت لیں، اگر لینا بھی پڑے تو کھائیں مت، بلکہ جیب میں رکھ کر بعد میں پھینک دیں۔

5۔ اگر کوئی انجان آدمی آپ کو کہے کہ فلاں جگہ آپ کے والد، چاچا یا ماموں یا بھائی کھڑے ہیں، آپ کو بلا رہے ہیں، تو ان کو کہیں، میرے والد، بھائی یا ماموں خود یہاں آ جائیں۔

6۔ اگر استاد یا قاری آپ کو کہیں کہ کمرے سے فلاں چیز لاؤ ، اور آپ جاتے وقت محسوس کریں کہ وہ خود بھی میرے پیچھے آ رہا ہے، تو اس سے معذرت کر کے اندر جانے سے انکار کر دیں۔

7۔ جب بھی کوئی بڑا، استاد، قاری یا امام صاحب آپ کے انکار کے باوجود زبردستی کرنے کی کوشش کریں یا ہاتھ لگانے کی کوشش کریں تو فوراً اس طرف بھاگیں جہاں باقی طالب علم یا لوگ ہوں۔

8۔ اگر کوئی ٹیچر آپ کو کہیں، کہ میری بات نہیں مانو گے تو فیل کر دوں گا یا نمبر کم آئیں گے یا جہنم میں جاؤ گے، تو اس بات کی اطلاع اپنے والدین کو دیں۔

9۔ گھریلو ملازمین اور گھر میں تعمیر یا مرمت کا کام کروانے کے لیے بلائے گئے مستری، مزدور، الیکٹریشن، پلمبر یا پینٹر وغیرہ پر کڑی نظر رکھیں۔ بعض اوقات یہ افراد خواتین یا بچوں پر بری نظر رکھتے ہیں اور چوری چکاری کے بھی مرتکب ہوتے ہیں، لہٰذا ان کی طرف سے غفلت یا اندھا اعتماد آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ صرف قابل اعتماد اور جانے پہچانے لوگوں کو ہی گھر میں داخل کریں۔

10۔ کوئی بھی پرایا شخص اگر آپ سے نرم اور میٹھے لہجے میں بات کرتے وقت آپ کے جسم کو بار بار ہاتھ لگانے کی کوشش کرے، تو وہاں سے جلدی نکلنے کی کوشش کریں، اور اس آدمی کے بارے میں ہمیشہ احتیاط سے رہیں۔ گھر میں بتائیں۔

11۔ اگر آپ کہیں کسی کی گرفت میں آ گئے ہیں اور وہاں سے نکل نہیں سکتے، یا اس بندے سے خود کو چھڑا نہیں سکتے، کوئی بچانے والا بھی نہ ہو، اور خدا نخواستہ وہ آپ سے کچھ غلط کرنے میں کامیاب ہو جائے، تو اس کو کبھی یہ کہنے کی غلطی نہ کریں، کہ میں اپنے والد کو بتاؤں گا، بتاؤں گی۔۔۔
اگر آپ نے ایسی بات کی تو وہ آپ کو زندہ نہیں چھوڑے گا، اگر اس نے آپ کو دھمکی دی کہ اگر گھر میں کچھ کہا تو مار دوں گا، تو اسے کہیں ٹھیک ہے۔۔۔ نہیں بتاؤں گا/گی، بعد میں گھر آ کر اپنے والدین کو پورا واقعہ بتا دیں، شرمانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کے والدین یہ بات کسی کو نہیں بتائیں گے، بلکہ اس شخص کے خلاف کارروائی کریں گے اور ڈرنے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ اب آپ کے والد یا سرپرست یا بڑوں کو اس شخص کا پتہ چل گیا ہے، وہ اسے اچھی طرح پوچھ لیں گے۔

12۔ گھر سے باہر کہیں بھی اجنبی لوگوں سے بات کرتے وقت دو میٹر کا فاصلہ رکھیں، انہیں اپنے قریب نہ آنے دیں۔

رب سوہنا آپ اور ہم سب کی اور ہمارے بچوں کی حفاظت کرے۔

23/07/2025

*اطلاع برائے فوتگی*
‏كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت○
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎.‏
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہےکہ فوجی خیراللہ مرحوم کی زوجہ صاحبہ، راجہ مختیار، راجہ سجاد اختر، راجہ اشفاق اور راجہ وسیم اختر *تھاواں گھنول* والے کی والدہ صاحبہ رضاء الٰہی سے *مانسہرہ ڈب نمبر 2 شیل پمپ* کے پاس انتقال ہو گیا ہے۔جنکی نمازِ جنازہ بروز *جمعرات بتاریخ 24/07/2025 وقت صبح 7 سات بجے* بمقام *شیل پمپ ڈب نمبر 2 مانسہرہ* میں ادا کی جائے گی اور اس کے بعد آبائی گاؤں *گھنول تھاواں* میں *دن 11 بجے* نماز جنازہ ادا کی جائے گی،
اللهﷻ مرحومہ کے درجات بلند فرمائیں ان کی کامل مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلٰی و ارفع مقام عطا فرمائیں, آمیـــــــن

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون خـــــــــــبر غمپـــــــپــرنگ گھــــــــــــــــــــــــــنول سید فقیر شاہ ص...
22/07/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
خـــــــــــبر غم
پـــــــپــرنگ گھــــــــــــــــــــــــــنول
سید فقیر شاہ صاحب آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے
نماز جنازہ بتاریخ 23 جولائی 2025 بروز بدھ کو پپرنگ گھنول میں ادا کیا جائے گا ۔
مرحوم شاہ صاحب علاقہ گھنول کی بزرگ ، معزز، ہمدرد، سماجی ،مہمان نواز اور ملنسار شخصیت تھے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے۔کہ وہ مرحوم کی مـغفرت فــــــرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔اور ان کے جملہ خاندان کو دکھ اور غم کے ان لـــــــــــــــمحات میں صبرِ و استقامت سے یہ غــم برداشت کرنے کی توفیق عــــــــــــــطا فرمائے ۔
أمین ثم أمین

😭بابوسر کی بے بس شام !!بابوسر کی پرخلوص وادیوں کی آخری پکار میں گہرا غم اور زندگی کا ماتم تھا جب لودھراں سے انہی وادیوں ...
21/07/2025

😭بابوسر کی بے بس شام !!
بابوسر کی پرخلوص وادیوں کی آخری پکار میں گہرا غم اور زندگی کا ماتم تھا جب لودھراں سے انہی وادیوں کے تعاقب میں آنے والا ہنستے بستے خاندان نے خوفناک سیلابی ریلوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے سیٹیاں بجاتے پانیوں کے شور میں گم ہوگئے، بہہ گئے اور کھو گئے ۔۔ نہ جانے کتنے خوبرو انسان انہی پہاڑوں کے دامن میں کھو چکے ہیں یاد نہیں لیکن یہ ظالم پہاڑ اپنے اندر اس قدر کشش رکھتے ہیں کہ لوگ پھر بھی کھینچے چلے آتے ہیں ، مشل اور سعد لودھراں میں ایک کالج اور ہسپتال کے مالک ہیں ، یہ لوگ خود ڈاکٹر تھے اور ہزاروں مریضوں کیلئے آخری امید ، آسرا اور مسیحا تھے لیکن زندگی کی شام کس قدر بھیانک ، خوفناک اور بے بس ہوتی ہے جس کا اندازہ انسان کو نہیں ہے ، بابوسر ٹاپ پر فطرت کے انگنت مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے بعد موسم کی خوشگوار ادا سے محظوظ ہوئے اور بابوسر ٹاپ کی اترائی اترتے ہوئے ہنسی خوشی شاہراہ بابوسر کی میدانوں میں داخل ہوئے ، اچانک موسم نے سنگین انگڑائی لی اور چھم چھم بارشوں کے بعد ہر نالے سے سیلابی ریلوں نے شاہراہ بابوسر کو اپنے حصار میں لے لیا اور موت نے ان کا استقبال کیا ، ڈاکٹر سعد کی بیگم مشعل، بھائی فہد اور انکا ننھا بیٹا سمیت خاندان کے تین افراد اور خوفناک ریلوں کے زد میں آگئے جبکہ سعد معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن بدقسمت آنکھوں کا وہ منظر کیسے بھلا پائے گا جب بھائی ، بیوی ،نھنا شہزادہ اور خاندان کو ڈوبتے دیکھا؟؟؟؟؟۔۔۔۔ یہ منظر کسی قیامت سے کم نہیں ۔۔۔۔۔ بس کیا کیجیئے!! قدرت کا ہر فیصلہ اٹل ہے انسان بے بس ہے ۔۔۔ شام کا یہ ڈوبتا منظر بے بسی کی تصویر تھی اور خدا دشمن کو بھی بے بس نہ کرے, مجھے بے بسی کا ہر منظر موت سے کم نہیں لگتا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے
، اور پسماندگان کو صبر وجمیل کی دولت سے نواز دے
تصاویر بشکریہ فیض اللہ فراق ترجمان جی بی حکومت

کاچ ماچ۔۔۔۔۔!!! یہ ہے کاچ ماچ جسے طب میں مکوہ کہتے ہیں، اس کے دانے اور پتے جگر کے لئے انتہائی مفید  ہیں، اگر جگر بڑھ جائ...
16/07/2025

کاچ ماچ۔۔۔۔۔!!!
یہ ہے کاچ ماچ جسے طب میں مکوہ کہتے ہیں، اس کے دانے اور پتے جگر کے لئے انتہائی مفید ہیں، اگر جگر بڑھ جائے یعنی جگر میں پانی پیدا ہونا شروع ہو جائے تو اگلا مرحلہ کینسر ہوتا ہے، عرق مکوہ جگر کے بڑھنے کا ناقابل یقین علاج ہے، عرق مکوہ کسی بھی طبی دواخانہ سے مل جاتا ہے، عرق مکوہ کا استعمال بوتل پر لکھی ہدایت کے عین مطابق استعمال کیا جائے، پرانے دور میں ملیریا، ٹائفائڈ اور موسمی بخار کے لئے کاچ ماچ کے پتے کوٹ کر پلاتے تھے اور بخار اتر جاتا تھا، آپ تعجب کریں گے کہ سانپ کے کاٹے کا بہترین علاج کاچ ماچ کے پتے کوٹ کر پورا ایک گلاس پانی پلا دیں فوراََ زہر ختم ہو جاتا ہے، کاچ ماچ کے پتوں کو کچھ مدت پہلے خواتین سبزی میں استعمال کرتی تھیں، کاچ ماچ یعنی مکوہ کے پتے خشک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ انہیں سائے میں خشک کر کے سفوف بنا کر رکھ لیں بہترین تریاق زیر ہے، بہرحال میں اپنے ذاتی تجربات اور معلومات لکھ رہا ہوں مزید تحقیق کی جا سکتی ہے، کاچ ماچ کو مت تلف کریں، کاچ ماچ کی حفاظت کریں، یہ آپ کا بہترین ساتھی اور غریب لوگوں کا بہترین سرمایہ ہے، میرا جگر بڑھ رہا تھا اور اللہ تعالی نے عرق مکوہ سے ہی شفاء کاملہ عطاء فرمائی تھی۔ الحمد للہ ثم الحمد للہ

محمد شبیر چوہان

بالاکوٹ فرید آباد بھونجہ کے مقام سے سیاحوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث دریائے کنہار میں گر گئی ، تین سیاحوں کو مقامی افرا...
13/07/2025

بالاکوٹ
فرید آباد بھونجہ کے مقام سے سیاحوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث دریائے کنہار میں گر گئی ، تین سیاحوں کو مقامی افراد نے زخمی حالت میں دریا سے نکال لیا جبکہ ایک سیاح دریا میں بہہ گیا جس کی تلاش جاری ہے، سیاحوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔۔*_

12/07/2025

*تھوڑا ہنس بھی لیں

*حکیم صاحب کے مطب پر ایک شخص آیا اور کہا پیٹ میں بہت درد ھو رہا ھے۔*
*حکیم صاحب سمجھ گئے کہ قبض ھے۔*
*پھر اس سے پوچھا: گھر کتنی دور ھے تمھارا؟*
*مریض ۔ دو کلومیٹر*
*حکیم صاحب نے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور ایک بوتل میں سے چار چمچے دوائی نکال کر ایک کٹوری میں ڈالی۔*
*حکیم صاحب۔ گاڑی سے آئے ہو یا چل کر ؟*
*مریض ۔ چل کر*
*حکیم صاحب نے پھر سے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور تھوڑی سی دوائی کٹوری سے واپس نکال لی ۔*
*حکیم صاحب - گھر کون سی منزل پر ھے؟*
*مریض - تیسری منزل پر*
*حکیم صاحب نے دوبارہ کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور کٹوری سے تھوڑی سی مزید دوا نکال لی۔*
*حکیم صاحب اب آخری سوال کا جواب دو- گھر کے مین گیٹ سے ٹائلٹ کتنی دور ھے؟*
*مریض - 20 فٹ*
*حکیم صاحب نے آخری بار کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور کٹوری سے تھوڑی دوا اور نکال لی۔*

*حکیم - اب میری دوا کے پیسے دے دو پہلے، پھر یہ دوا پیو، اور فٹا فٹ گھر کی طرف نکل لو۔ کہیں رکنا مت۔ پھر مجھے فون کرنا۔*

*مریض نے ویسا ھی کیا*
*آدھے گھنٹے بعد مریض کا فون آیا اور ایکدم ڈھیلی آواز میں بولا :

*حکیم صاحب دوا تو بہت اچھی تھی آپکی،*
*مگر آپ نے ناڑا کھولنے کا ٹائم کیلکولیٹ نہیں کیا تھا.

ھم دس سیکنڈ سے ہار گئے۔۔

10/07/2025

*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ.*
*خبر وفات*
ڈھیری زمان کھولیاں گھنول
چیرمین محمد زمان مرحوم، محمد شفیق اور قاری صفدر زمان صاحب کے والد محترم سردار میر ولی بابا آج وفات پا گئے ہیں*
*نماز جنازہ آج بروز جمعرات بتاریخ 10 جولائی 2025 دن 4 بجے ڈھیری زمان کھولیاں میں ادا کیا جائے گا*
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اور ان کے جملہ خاندان کو صبر واستقامت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
أمین ثم أمین

خبر غم برارکوٹ گڑھی حبیب اللہ محمد وسیم قریشی ایڈووکیٹ کے والد محترم محمد رفیق قریشی علالت کے بعد آج اپنے خالق حقیقی سے ...
06/07/2025

خبر غم
برارکوٹ گڑھی حبیب اللہ
محمد وسیم قریشی ایڈووکیٹ کے والد محترم محمد رفیق قریشی علالت کے بعد آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
نماز جنازہ آج 6 جولائی 2025 بروز اتوار بعد از نماز ظہر برارکوٹ (گڑھی حبیب اللہ) چوکی کے پاس ادا کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے جملہ خاندان کو دکھ و غم کے ان مشکل لمحات میں صبرِ و استقامت عطا فرمائے۔
أمین ثم أمین

_*`إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ.كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت`*_خبر وفات*_😭*بالاکوٹ گاؤں کپی گلی سنگڑ سی...
25/06/2025

_*`إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ.
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت`*_
خبر وفات*_😭
*بالاکوٹ گاؤں کپی گلی سنگڑ سیری ـــــ حال ریڑھ گلہ عطر شیشہ
حاجی ضیاء الحق بھی آج آپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم حاجی محمد صدیق صاحب ،قاری محمد شفیق صاحب، ڈاکٹر محمد نذیر صاحب اور 20 جون 2025 کو فوت ہونے والے ضیاء الرحمن مرحوم کے والد محترم ہیں۔
نماز جنازہ آج بتاریخ 25 جون 2025 بروز بدھ دن 11 بجے ریڑھ گلہ میں ادا کیا جائے گا۔
آللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے
ان کے جملہ خاندان کو یکے بعد دیگرے اس صدمہ و غم کو صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور اس صبر پر اجر عظیم عطا فرمائے۔
آمین ثم أمین

23/06/2025

شوہال والے شریف ٹھیکیدار کے بھائی بشیر ٹھیکیدار کی نماز جنازہ رات10:00 بجے شوھال بدھن میں ادا کی جائے گی

23/06/2025

شوہال والے شریف ٹھیکیدار کے بھائی بشیر ٹھیکیدار رضاالئہی سے وفات پا گئے ھیں جن کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

Address

Pakistan. , Saudi Arabia. Singapore. Miser, Dubai. Bangladesh. Bherain. Kenya, India. Africa. Korea. Netherlands. Indonesia. Italy. Philippines. Qattar. Oman. America, Germany. France. China
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کنہاری kunhari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share