12/08/2025
بہاولپور بیورچیف ملک صفدر گھلو سے
احمدپورشرقیہ
اوسی
جشن آزادی کے سلسلہ میں محمکہ ایجوکیشن زنانہ تحصیل احمدپورشرقیہ کے زیر اہتمام ملی نغموں کا اہتمام کیا گیا جسکی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او زنانہ آسیہ تسلیم انور تھیں جبکہ صدارت جی جی پی ایس جام اللہ ڈتہ کھور کی ہیڈ ٹیچر مس عاٸشہ نے کی
وی او
اس موقع پر بچیوں نے پر جوش انداز میں ملی نغمے پیش کٸے اور اپنے ہاتھوں میں سبز حلالی جھنڈیاں اٹھاٸی ہوٸی تھیں اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہی تھیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوٸے ڈپٹی ڈی ای او زنانہ آسیہ تسلیم انور نے کہا ہے کہ آزادی ہمارے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے اور آزادی کی قدر کرنے والی قومیں ہی تیزی سے ترقی کرتی ہیں اس موقع تحصیل بھر کی اے ای اوز فی میل اساتزہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر مٹھاٸی تقسیم کی گٸی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کراٸی گٸی