Qazi Kousar Nomani

Qazi Kousar Nomani Kousar Solution
🚀 Social Media Marketing Experts
📈 We help brands grow with smart digital strategies
📢 Ads | 📱 Content | 📊 Growth

کوثر سلوشن میں خوش آمدید!ہم آپ کے بزنس کو سوشل میڈیا پر دکھاتے بھی ہیں، بیچواتے بھی ہیں۔بہترین رزلٹس کے فیس بک اور انسٹا...
20/01/2026

کوثر سلوشن میں خوش آمدید!
ہم آپ کے بزنس کو سوشل میڈیا پر دکھاتے بھی ہیں، بیچواتے بھی ہیں۔بہترین رزلٹس کے فیس بک اور انسٹاگرام ایڈز..!!!
📈 Ads | 📱 Content | ✍️ Copywriting
📩 DM کریں، گروتھ آج سے شروع کریں۔

کیا آپ سوشل میڈیا مینجمنٹ سیکھنا چاہتے ہیں؟تو ذرا رُکیے… یہ سطور شاید آپ ہی کے لیے ہیں۔سوشل میڈیا مینجمنٹ کیا ہے؟یہ محض ...
11/01/2026

کیا آپ سوشل میڈیا مینجمنٹ سیکھنا چاہتے ہیں؟
تو ذرا رُکیے… یہ سطور شاید آپ ہی کے لیے ہیں۔
سوشل میڈیا مینجمنٹ کیا ہے؟
یہ محض پوسٹ لگانے کا نام نہیں،
بلکہ برانڈ کو شناخت دینا،
بزنس کو آواز دینا
اور آڈیئنس کے ذہن تک پہنچنے کا ہنر ہے۔
آج ہر بزنس کو ایسے شخص کی ضرورت ہے
جو سوشل میڈیا کے الگورتھمز کو سمجھے،
ٹرینڈز کی نبض پہ ہاتھ رکھے،
لوگوں کی سائیکی پڑھے
اور بزنس کی niche کے مطابق
Content create کرے، schedule کرے،
engagement بڑھائے اور DMs کا جواب دے۔
یہی کردار ایک Social Media Manager ادا کرتا ہے۔
کیا اس کے لیے لیپ ٹاپ ضروری ہے؟
نہیں۔
یہ ہنر آپ موبائل کی اسکرین سے بھی سیکھ سکتے ہیں
اور وہیں سے کمائی کی راہ بنا سکتے ہیں۔
کچھ ضروری ٹولز:
Canva | Pinterest | CapCut | InShot
Meta Business Suite | Slack | Discord
ChatGPT | DeepSeek
اور کیا یہ فری لانسنگ کی شروعات بن سکتا ہے؟
جی ہاں، بالکل۔
یہ اسکل محنت کرنے والوں کے لیے
راستہ بھی ہے اور موقع بھی۔اس پوسٹ میں صرف وہی ٹولز شامل ہیں
جو آسان، مؤثر اور عملی طور پر قابلِ استعمال ہیں۔






الحمدللہ، پانچ دن اور ایک نیا سفر السلام علیکم ورحمت اللہمیرے پیارے بھائیو اور بہنو۔آج جمعۃ المبارک کا دن ہے، اور میرے د...
02/01/2026

الحمدللہ
، پانچ دن اور ایک نیا سفر

السلام علیکم ورحمت اللہ
میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔

آج جمعۃ المبارک کا دن ہے، اور میرے دل میں آپ سب کے لیے ایک خاص شکریہ ادا کرنے کی خواہش ہے۔ پچھلے پانچ دنوں میں، آپ نے جو محبت اور حوصلہ افزائی کی ہے، وہ میرے لیے بے حد قیمتی ہے۔

جب میں نے یہ پیج بنایا تھا، تو دل میں ایک عجیب سی گھبراہٹ تھی۔ ایک استاد جو آٹھ سال سے صرف مدرسے کی چار دیواری میں پڑھاتا رہا ہو، وہ سوشل میڈیا کی وسیع دنیا میں کیسے بات کرے گا؟ کیا لوگ سمجھیں گے؟ کیا وہ میری بات کو دل سے قبول کریں گے؟

لیکن آپ سب نے میرا ہاتھ تھاما۔
آپ نے نہ صرف میری پوسٹس پڑھیں،بلکہ انہیں شیئر کیا، اپنے دوستوں تک پہنچایا۔

پہلے چلائے گئے ایڈ کے بارے میں کچھ بات کر لوں؟

میں نے ایک چھوٹا سا بجٹ لگا کر اپنا تعارف ایک ایڈ کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا۔حیرت کی بات یہ رہی کہ جو لوگ ایڈ دیکھ کر میرے پیج پر آئے، ان میں سے بیشتر نے نہ صرف پیج لائک کیا، بلکہ میسیج بھی کیا۔ ان کی باتوں کا خلاصہ یہ تھا: "ہمیں آپ کی بات سچی لگی۔ آپ کی کہانی ہماری اپنی کہانی جیسی لگی۔"

تو بھائیو اور بہنو، آج میں یہ سبق لے کر آیا ہوں
دنیا میں چاہے کتنی ہی ٹیکنالوجی آجائے،چاہے کتنی ہی نئی ایجادات ہوجائیں، انسان کا دل ایک ہی چیز سے جیتا جاتا ہے: سچائی اور خلوص سے۔

جب آپ سچے دل سے، اپنی پوری انسانی کمزوریوں اور طاقتیوں کے ساتھ سامنے آتے ہیں، تو لوگ آپ سے جڑ جاتے ہیں۔ وہ آپ میں اپنا عکس دیکھتے ہیں۔

اس ہفتے، میں آپ کے ساتھ روزانہ کچھ نہ کچھ ایسا شیئر کرتا رہوں گا جو

· یا تو میرے اپنے سیکھنے کے تجربات سے ہوگا،
· یا پھر آپ جیسے چھوٹے کاروباری بھائیوں کی کہانی سے،
· یا پھر ایک آسان سا عملی سبق ہوگا جسے آپ فوراً استعمال کر سکیں۔

آج کا سوال میرے آپ سے
بھائیوں .. بہنو، آپ نے اپنے کاروبار یا زندگی میں وہ کونسی پہلی چھوٹی سی کامیابی ہے جس نے آپ کو بڑا کام کرنے کا حوصلہ دیا؟

ذرا اس کے بارے میں بتائیے۔
ہم سب ایک دوسرے کی کہانیوں سے سیکھتے ہیں،اور ایک دوسرے کے حوصلے بنتے ہیں۔

آپ کا بھائی
سید کوثر نعمانی

#حوصلہ

مدرسہ، مسجد، جدید سکل اور آنلائن بزنس مارکیٹ... میرا سفر  🌙✨السلام علیکم و رحمت اللہ !میرا نام سید کوثر نعمانی ہے۔مردان،...
27/12/2025

مدرسہ، مسجد، جدید سکل اور آنلائن بزنس مارکیٹ... میرا سفر 🌙✨

السلام علیکم و رحمت اللہ !

میرا نام سید کوثر نعمانی ہے۔
مردان،خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتا ہوں۔
.میرا پہلا وطن.. مدرسہ اور علم کی مسند ہے.
فاضل علوم اسلامیہ اور ..تخصص فی الفقہ..کے بعد، عبدالولی خان یونیورسٹی سے ایم اے عربی کیا۔ آٹھ سال سے زیادہ عرصہ سے درس و تدریس کے ساتھ وابستہ ہوں .اور دین مبین کی خدمت کر رہا ہوں۔ یہ میری روح کی غذا ہے۔

ایک تلخ حقیقت !
مدرسے کا مشاہرہ.جس سے سب مدرسین و علماء واقف ہے . بیشک وہ بے نیازی سکھاتا ہے، لیکن گھر کے چولہے کو روح سے نہیں جلایا جلاتا۔ یہ محسوس ہوا کہ علم کی عزت کے ساتھ، زندگی کی ضروریات کا بھی کوئی حلال راستہ ہونا چاہیے۔

فیصلے کا لمحہ !
میں نے طے کیا کہ درس و تدریس جاری رکھوں گا. یہ میری ذمہ داری ہے۔
لیکن ساتھ ہی ایک آن لائن چھوٹا کاروبار بھی شروع کروں گا .... یہ میری ضرورت ہے۔

اب رہنمائی کہاں سے مل گئی ؟ !
ایک دن ڈیجی سکل کی فاؤنڈر، محترمہ سدرہ نسیم سے رہنمائی مانگی۔
انہوں نے مجھے پہلے سوشل میڈیا مارکیٹنگ سیکھنے کا مشورہ دیا۔ کہ یہ آپ کے اپنے بزنس کیلئے بھی مفید ہوگا. اور آپ کے کلائنٹ کیلئے بھی...اگر یوں کہو تو بے جا نہ
ہوگا. کہ
صرف مشورہ ہی نہیں دیا... بلکہ اخلاص اور ہمدردی کے ساتھ مجھے حوصلہ دیا۔
اللہ تعالیٰ ان کو مزید عزتوں اور کامیابیوں سے نوازے آمین .

الحمد للہ !
اب میں ان ہی کے ادارے سے سیکھ کر آپ کے سامنے حاضر ہوں۔
یہ میرے لیے صرف ایک کورس نہیں، بلکہ ایک احسان ہے، ایک اعتماد ہے۔

میرا وعدہ !
میرا مقصد صرفاپنا کاروبار نہیں چلانا نہیں ۔
میرا مقصد اب ہر چھوٹے کاروباری، ہر ہنرمند، ہر استاد اور ہر کسی کو یہ سکھانا ہے کہ آپ بھی اپنی محنت کا پھل آن لائن حلال طریقے سے کما سکتے ہیں۔

یہ پیج ہوگا:
📚ایک مدرسہ .... جہاں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے اصول سکھائے جائیں گے۔
🤝ایک دستگیر ..... جہاں چھوٹے کاروباروں کی مدد کی جائے گی۔
💡ایک مشعل .... جہاں ہر کسی کے لیے امید کی روشنی ہوگی۔

آپ میرے ساتھ کیوں جڑیں؟
کیونکہ یہ سفرصرف میرا نہیں، ہمارا ہے۔
اگر آپ بھی اپنی مصنوعات،خدمات یا ہنر کو آن لائن متعارف کروانا چاہتے ہیں .... تو آپ بالکل صحیح جگہ پر ہیں۔

پہلا قدم یہیں سے !
➡️اس پیج کو فالو اور سیو کریں .... روزانہ مفید علم ملے گا۔
➡️اس پوسٹ کو شیئر کریں .. تاکہ ہر محنتی تک یہ پیغام پہنچے۔
➡️کمنٹ میں اپنی رائے .تجربہ اور اخلاص پر مبنی مشورہ دیجیے ...اگر آپ بھی محنت کی قدر جانتے ہیں۔

اللہ ہم سب کے حالات آسان فرمائے، ہماری محنتوں میں برکت دے، اور ہمارے راستوں کو رزقِ حلال سے روشن کرے۔ آمین۔

آپ کا بھائی
سید کوثر نعمانی

#مردان #سدرۃنسیم

Address

Jameea Masjid Mohallah Baazdeen
Mardan Cantonment
23290

Telephone

+923151123234

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qazi Kousar Nomani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qazi Kousar Nomani:

Shortcuts

Share