ABC News Mardan

ABC News Mardan Welcome to ABC News Mardan

08/05/2025
فیصل مسجد پر ڈرون اٹیک.....pak india war  # # #
08/05/2025

فیصل مسجد پر ڈرون اٹیک.....pak india war # # #

عوامی نیشنل پارٹی مردان کے زير اہتمام آل پارٹیز کانفرنس، باچا خان گریٹر ایجوکیشنل کمپلکس مردان کی زمینوں کے تحفظ اور بچا...
16/08/2024

عوامی نیشنل پارٹی مردان کے زير اہتمام آل پارٹیز کانفرنس، باچا خان گریٹر ایجوکیشنل کمپلکس مردان کی زمینوں کے تحفظ اور بچاؤ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور تجاویز پیش کی گئیں۔ سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی،حاج عبدالعزیز خان چیئرمین الیکشن کمیشن اے این پی مردان، صوبائی سیکرٹری مالیات ہارون خان، سیکرٹری ثقافت اکبر ہوتی، ضلعی صدر مردان عمران ماندوری، جنرل سیکرٹری فضل الرحمان بن یامین، میئر مردان حمایت اللہ مایار اور دیگر ضلعی و تحصیل عہدیداران و اراکین نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے، وکلاء، صحافی، اساتذہ و تاجر برادری سمیت مختلف مکتبہ فکر کے دیگر تنظیموں کے نمائندگان اور ذمہ داران بھی شریک تھے۔

27/07/2024

27 جولائی 24

مردان کا مقدمہ لڑنے والا کوئی نہیں رہا ،؟

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور نے ہفتہ کے روز مردان کا پہلا دورہ کیا اورنوتعمیر شدہ پولیس لائن کا افتتاح کیا منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ نے صوبے کے امن امان،ملکی وصوبائی مسائل اورسیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی وزیراعلیٰ نے اپنی گفتگو میں اپنی ذات کے حوالے سے بتایاکہ وہ انہتائی سخی ہیں تاہم وہ سخاوت کا کوئی عملی مظاہر نہ کرسکے خالی ہاتھ مردان آنے والے صوبے کے چیف ایگزیکٹو خالی ہاتھ چلے گئے انہوں نے مردان کے لئے کوئی گرانٹ یا میگا پراجیکٹ کا اعلان کیا اورنہ ہی یہاں کے زیرالتواء ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈ کی فراہمی کابندوست کرسکے وزیراعلیٰ کے لئے منعقدہ تقریب میں ان کے دائیں طرف صوبائی وزیر خوراک ظاہرشاہ طوروجبکہ بائیں طرف سابق وفاقی وزیر اوررکن قومی اسمبلی علی محمد خان بیٹھے تھے سامنے پنڈال میں باقی تمام ساتوں اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجودتھے
صوبائی وزیرظاہرشاہ طور نے تقریب سے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیامردان کے مسائل پر براہ راست گفتگو کی لیکن جو ضروریات،مسائل اورمشکلات تھیں اس کا مکمل احاطہ نہیں کیاگیا وزیر موصوف کی آواز میں مردان کے حوالے سے وہ للکار تھی اورنہ ہی وہ التجا جو وزیراعلیٰ کو اپنی طرف متوجہ کرسکتی مردان کے مسائل اورضروریات کے حوالے سے باقی تمام موجود منتخب نمائندے بھی لب کشائی سے گریزاں رہے یہاں تک کہ وزیراعلیٰ نے یونیورسٹیوں کے لئے خریدی گئی زمینوں کی واپسی کے فیصلے کا دفاع کیا بلکہ رنگ روڈ کی بقایاجات کی ادائیگیوں کے لئے بھی اس کے دونوں اطراف کوکمرشلائز کرنے کا اعلان کیا کسی منتخب رکن نے وزیراعلیٰ کو یہ نہ بتایاکہ جملہ جامعات کے لئے خریدی گئی اراضی باقاعدہ ماسٹر پلان کے تحت خریدی گئی ہیں اس اراضی کے خریدنے کا فیصلہ موجودہ نہیں بلکہ آنے والے کئی عشروں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیاگیاہے رنگ روڈ موجودہ عشرے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ منصوبہ آنے والے تیس سالوں کی ضرورت کو دیکھ کرشروع کیاگیا تھا(یہ الگ بات ہے کہ گذشتہ تیرہ سال سے رنگ روڈ کے دونوں اطراف کے سائیڈوال تک تعمیر نہ کئے جاسکے) وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تکمیل کے لئے پچاس کروڑ کی یکمشت ادائیگی سے بھی پہلوتہی کی اورصرف دس کروڑ روپے اداکرنے کی حامی بھری منتخب قیادت محترم وزیراعلیٰ کو یہ بتانے سے گریز اں رہے کہ پچاس کروڑادائیگی کے بعد ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال باقاعدہ علاج گاہ کے قابل بن سکے گااس رقم کی ادائیگی نہ ہونے سے کروڑوں مالیت کا سامان اورعمارتیں خراب ہورہی ہیں ایم ایم سی کے فیز ٹو پر خاموشی اختیار کی گئی بے نظیر چلڈرن ہسپتال کی بات ضرور کی گئی تاہم وزیراعلیٰ ان پر کلئیرنہیں تھے مردان کے عوام کو صاف پانی کا مسئلہ درپیش ہے ہسپتالوں سے ریفرل کا خاتمہ تاحال نہیں ہوسکاہے یہاں برن سنٹر موجودہے نہ کیتھ لیب سٹارٹ ہوسکا صوبے کے بڑے تدریسی ہسپتال ایم ایم سی میں ایچ ڈی،ایم ڈی جیسے انتظامی عہدوں سے محروم ہے سکولوں اورکالجوں میں کتب سے لے کر فرنیچر تک کی کمیاں ہیں ٹریفک کے دباؤ، واحد انڈسٹریل اسٹیٹ کی حالت زار،سپورٹس کیمپلکس اورمیگا پارک میں ضروری سہولیات کی عدم دسیابی کاسامناہے سیوریج سسٹم کی بات کی جائے تو تھوڑی بارش ہو جائے تو شہر تالاب میں بدل جاتاہے بغیر پلاننگ کمرشل پلازے اور ہاؤ سنگ سوسائیٹیوں کا کوئی پرسان حال نہیں مردان شہر جس تیز ی کے ساتھ پھیل رہاہے ماہرین کاکہناہے کہ آئندہ دس سالوں میں اس کی آبادی پشاور سے تجاوز کرجائے گی شہر کے موجودہ مسائل کئی گنا بڑھ جائیں گے اس کے لئے اب سے منصوبہ بندی ضروری ہے ایسے میں وزیراعلیٰ کا یہ پہلا دورہ مردان تھا جس سے عوام نے بہت ساری توقعات وابستہ کی تھیں تاہم تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ کے دورے کے لئے کسی قسم کی تیاری نہیں کی تھی اورعوام نے وزیراعلیٰ کے دورے سے جو توقعات وابستہ کی تھیں وہ سب کے سب تمام ہوگئیں۔

بنوں اولسی آمن پاسون ۔۔
19/07/2024

بنوں اولسی آمن پاسون ۔۔



11/07/2024

۔۔۔۔پشاور باچا خان ایئرپورٹ پر سعودی ایئر لائن کو حادثہ
پشاور باچاخان انٹر نیشینل ائیر پورٹ پر سعودی ائیر لائن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈینگ مسافروں کو باحفاظت اترا جارہا ہے، لینڈنگ کے دوران حادثے سے 10 افراد معمولی زخمی ہوئے،طیارے میں 276 مسافر دو شیرخوار بچے اور 18 افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا، ایئرپورٹ ذرائع

16/04/2024

السلام علیکم
ڈی ایچ کیوں ہسپتال نوشہرہ میں ایک مریض کو B+ive خون کی سخت ضرورت ہے رابطہ نمبر
0315 9918667
محمد باسط

بریکنگ نیوز__________کاٹلنگ! کاٹلنگ گڑیالہ اور دیگر مقامات پر  عید الفطر کا چاند نظر آگیاہیں ۔ تمام اہل اسلام کو عید الف...
09/04/2024

بریکنگ نیوز__________
کاٹلنگ! کاٹلنگ گڑیالہ اور دیگر مقامات پر عید الفطر کا چاند نظر آگیاہیں ۔ تمام اہل اسلام کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہو۔

09/04/2024

بابو صیب نے عید کا چاند دیکھ لیا
گٰڑیالہ میں عید کا چاند نظر اگیا مبارک شے

میئر مردان حمایت اللہ مایار نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے صیہونی پراڈکٹ KFC کو بند کر دیا.
15/03/2024

میئر مردان حمایت اللہ مایار نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے صیہونی پراڈکٹ KFC کو بند کر دیا.

تلاش گمشدگی 📢📢📢📢 اس کا نام زاہد خان ہے ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اگر کسی کو اس کے بارے میں معلومات ہو تو اس نمبر پر رابطہ ...
21/02/2024

تلاش گمشدگی 📢📢📢📢
اس کا نام زاہد خان ہے ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اگر کسی کو اس کے بارے میں معلومات ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ 03150962014

Address

Mardan Cantonment

Telephone

+923005763701

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABC News Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share