Shahid Safi

Shahid Safi like our page for more info

عبداللہ جیل وارڈن31 اکتوبر 1929ء کو جب غازی علم الدین شہید کو پھانسی ہونا تھی، اس سے ایک روز پہلے میں حسب معمول غازیؒ کی...
30/07/2025

عبداللہ جیل وارڈن
31 اکتوبر 1929ء کو جب غازی علم الدین شہید کو پھانسی ہونا تھی، اس سے ایک روز پہلے میں حسب معمول غازیؒ کی کوٹھڑی کا پہرہ دے رہا تھا۔ پیدل چلتے ہوئے میں کوٹھری سے ذرا فاصلے پر عام قیدیوں کی بیرک کی طرف آ گیا۔ مڑ کر کیا دیکھتا ہوں کہ غازی کا کمرہ خوبصورت اور دلکش روشنیوں سے بھر گیا ہے۔ میں یہ سمجھا کہ شاید غازی علم الدین شہیدؒ نے اپنے کمرے کو آگ لگا لی ہے۔ اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ نور کا ایک بادل ہے جو تیزی سے آسمانوں کی طرف چلا گیا۔ چنانچہ میں بھاگم بھاگ غازیؒ کی کوٹھری کی طرف بھاگا۔ اندر گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ پورا کمرہ بہترین اور مسحور کن خوشبوئوں سے معطر اور منور تھا۔ غازیؒ حالت سجدہ میں زار و قطار رو رہے تھے۔

تھوڑی دیر بعد اٹھے تو میں نے ان کی قدم بوسی کی اور خود بھی بے اختیار رونا شروع کر دیا۔ پھر میں نے عرض کیا، غازی صاحب یہ کیا ماجرا تھا؟ غازی صاحب نے کوئی جواب نہ دیا۔ میں نے پھر عرض کیا کہ حضرت! آپ یہ اہم راز اپنے سینے میں لے کر نہ جائیں اور اس واقعہ کی تفصیلات ضرور بتائیں،

بہرحال غازیؒ نے میرے بے حد اصرار پر فرمایا، عبداللہ! تمھیں معلوم ہے کہ مجھے کل پھانسی ہو رہی ہے۔ میری دلجوئی اور حوصلہ افزائی کے لیے شافع محشر، حضور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خاص صحابۂ کرامؓ کے ساتھ یہاں خود تشریف لائے اور بڑی محبت اور شفقت فرمائی۔ اس موقع پر حضرت علیؓ نے مجھ سے پوچھا کہ تمھیں پھانسی کا خوف تو نہیں ہے؟ میں نے عرض کیا۔ حضور! بالکل نہیں۔ فرمایا: بیٹا اگر کوئی خوف ہے تو آئو ہمارے ساتھ چلو۔ میں نے پھر عرض کیا۔ حضور! نہیں، ایسی کوئی بات نہیں۔ میں تو بہت خوش اور مطمئن ہوں۔ پھر پیارے آقا و مولا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر اپنا دست مبارک رکھ کر فرمایا: پھانسی کے وقت جیل حکام تم سے تمہاری آخری خواہش پوچھیں گے، تم کہنا کہ میرے ہاتھ کھول دیں۔ میں پھانسی کا پھندا چوم کر خود اپنے گلے میں ڈالنا چاہتا ہوں تاکہ دنیا کو معلوم ہو جائے کہ مسلمان اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا سب سے بڑی سعادت سمجھتا ہے۔

دوسرا یہ کہ تم روزہ رکھ کر آنا، میں تمام صحابۂ کرامؓ اور فرشتوں کے ہمراہ حوض کوثر پر تیرا استقبال کروں گا اور ہم سب روزہ اکٹھے افطار کریں گے۔‘‘

یہ ہے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا صلہ!

جس قرآن کو تم لوگ پڑھا رہے ہو، اُس میں بچوں پر شفقت اور محبت کا حکم دیا گیا ہے… تم نے کیسے خود کو قرآن کے علم کا وارث سم...
23/07/2025

جس قرآن کو تم لوگ پڑھا رہے ہو، اُس میں بچوں پر شفقت اور محبت کا حکم دیا گیا ہے… تم نے کیسے خود کو قرآن کے علم کا وارث سمجھ لیا جب تمہارے ہاتھوں سے معصوم بچے مارے جا رہے ہیں؟ 😡

یہ مدرسے علم کے گہوارے ہونے چاہیئے، نہ کہ تشدد کے اڈے! افسوس ان جاہل اور درندہ صفت لوگوں پر جو خود کو “قاری صاحب” کہلاتے ہیں لیکن ان کے اندر انسانیت نام کی کوئی چیز باقی نہیں۔

📢 والدین سے التجا ہے کہ اپنے بچوں کو کسی بھی مدرسے میں داخل کرانے سے پہلے ان کے اساتذہ کے دماغی توازن، اخلاق، اور تربیت کا اچھی طرح جائزہ لیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا بچہ علم لینے جائے اور لاش بن کر واپس آئے!

یہ ظلم ناقابلِ برداشت ہے۔ صرف گرفتاری نہیں، عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ظالم بچے پر ہاتھ اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچے!

مدرسوں میں ہونے والے تشدد کو بند کرو!



02/07/2025

سانحہ سوات 😥

18/06/2025
06/06/2025

*‏قربانی کے نخرے اور بیوی کے بکرے نہیں نہیں سوری*🙈

*قربانی کے بکرے اور بیوی کے نخرے ہمیشہ ہی مہنگے ہوتے ہیں* 🙏😅😂🤪

تعریف کے سبھی الفاظ ، جرأت و بہادری کے کل اعزازات ، شعور و بیداری کے تمام عنوانات سالارِ یمن کے نام 💪🏽👏💕
16/05/2025

تعریف کے سبھی الفاظ ، جرأت و بہادری کے کل اعزازات ، شعور و بیداری کے تمام عنوانات سالارِ یمن کے نام 💪🏽👏💕

Pakistan Zindabad 🇵🇰
11/05/2025

Pakistan Zindabad 🇵🇰

Address

Mardan Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahid Safi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share