StÃrÊ JūWåÑd

StÃrÊ JūWåÑd تھا ایک شخص میرا ہمدرد بن کر________�

مرشد ،، وہ بھی درد بن گیا_________�

پاکستانی شہید سپاہیوں کو ننگا کر کے گھسیٹنے والے افغانی بہادر کیا پاک افغان بارڈر گیٹوں پر مجبور پڑے افغانیوں کا حال پوچ...
17/10/2025

پاکستانی شہید سپاہیوں کو ننگا کر کے گھسیٹنے والے افغانی بہادر کیا پاک افغان بارڈر گیٹوں پر مجبور پڑے افغانیوں کا حال پوچھیں گے؟

کہاں تھا ناں کہ افغان سائیڈ سے جو کچھ کیا گیا یا کرنے کا ارادہ ہے، اس کا منفی اثر سب سے زیادہ افغانستان پر ہو گا اور یہاں پاکستان میں موجود لاکھوں افغانوں پر ہو گا۔ یہ افغانستان سائیڈ کا طورخم بارڈر کلِپ ہے, صرف ایک طورخم پوائنٹ پر دس ہزار سیب کے کنٹینر کھڑے ہیں اور لاتعداد افغانی دونوں اطراف بیٹھے ہیں۔ بڑی تعداد میں مریض پشاور اور پاکستان کے دیگر شہروں میں علاج کے لیے بیٹھے ہیں؛ حالیہ افغان سائیڈ کے حملوں کے بعد تکلیف کی صورت میں نتائج بھگت رہے ہیں۔ ایسے حالات تمام پاک افغان بارڈر گیٹس پر ہیں۔ کسی بھی ملک کے چیک پوسٹ پر موجود سپاہی کو مار کر ان کے کپڑے اتار کر گھسیٹنا بہت آسان ہے۔ سرکاری طور پر ان شہداء کی شلواریں کابل کی سڑکوں پر ریلی کی صورت میں لہرانا بھی کوئی مشکل کام نہیں، لیکن اس کے نتائج کتنے سنگین ہوتے ہیں اس کا ادراک کرتے ہوئے ممالک ایک دوسرے پر حملے نہیں کرتے۔ خاص کر افغانستان جیسا ملک جس کا سارا بوجھ پاکستان اٹھا رہا ہے, ان کی جنگوں سے لے کر مہاجرین، صحت، تعلیم، سفارتی دفاع، مقامی و قومی تجارت تک سب کچھ پاکستان پر انحصار کرتا ہے؛ یہاں تک کہ بھارت کے ساتھ بھی افغانستان کی کئی بلین ڈالر تجارت پاکستان کے راستے بارڈر تھرو جاتی ہے۔ میں تو حیران ہوں بظاہر سنجیدہ دکھنے والے افغان طالبان حکمرانوں سے کہ یہ بلنڈر کیسے سرزد ہوا؟ کیسے اتنا اوپن جا کر بھارت میں پاکستان کے خلاف سخت لہجہ اپنا سکتے ہیں اور آپ وہاں موجود ہیں اور یہاں حملے شروع ہو جاتے ہیں۔ کیسے؟ مطلب کیسے؟
یہ کوئی نادانی نہیں، بلکہ جرم ہے، اور میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ افغان حکومت ہم سے زیادہ ان افغانیوں کی مجرم ٹھہرتی ہے جو آج پاکستان کے مختلف گیٹس پر اپنے بھاری بھرکم مسائل لے کر یہ امید لیے کھڑے ہیں کہ کب راستہ کھلے تاکہ وہ پاکستان کے اندر جا کر اپنے مسائل حل کر کے واپس آ جائیں۔
نوٹ: ہم پاکستانیوں کے دل بہت نرم اور ذہن وسیع ہیں کہ اب بھی مسائل میں گِھرے ہوئے افغانیوں کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ حالیہ کاروائیوں کے بعد ایک دوسرے پر دل اور بارڈر کے دروازے بند کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔ رب کریم دونوں ممالک کا حامی و ناصر ہو—آمین۔

شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے پاس ملٹری کیمپ پر خود کش حملہ، سات پاکستانی فوجی ہلاکپاکستان اور افغانستان کے درمیان اڑ...
17/10/2025

شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے پاس ملٹری کیمپ پر خود کش حملہ، سات پاکستانی فوجی ہلاک

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اڑتالیس گھنٹے کی محدود فائر بندی کی مدت پوری ہونے سے پہلے دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد کے قریب جمعہ سترہ اکتوبر کے روز کیے گئے ایک خود کش بم حملے میں سات پاکستانی فوجی مارے گئے۔

صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستانی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ خود کش بم حملہ ایسے وقت پر کیا گیا، جب ماضی میں ایک دوسرے کے حلیف رہنے والے ان دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین حالیہ ہلاکت خیز جھڑپوں کے بعد بدھ کے دن اعلان کردہ 48 گھنٹے کی محدود فائر بندی کی مدت ابھی ختم نہیں ہوئی تھی۔

حالیہ جھڑپوں کے دوران اطراف کی فورسز کے مابین شدید لڑائی ہوئی تھی، جس میں مجموعی طور پر بیسیوں افراد مارے گئے تھے۔ اس کے علاوہ پاکستان نے سرحد پار افغان ریاستی علاقے میں فضائی حملے بھی کیے تھے۔

مزید پڑھنے کے لیے کمنٹس میں موجود لنک کو کلک کیجیے۔

07/08/2025
*_شکریہ پاکستان کی غیور عوام آج آپ نے تاریخ رقم کر دی_* *_طاقتور حلقوں میں کھلبلی مچ گئی، ابھی تو پارٹی شروع بھی نہیں ہو...
05/08/2025

*_شکریہ پاکستان کی غیور عوام آج آپ نے تاریخ رقم کر دی_*

*_طاقتور حلقوں میں کھلبلی مچ گئی، ابھی تو پارٹی شروع بھی نہیں ہوئی آج تو یہ صرف وارم اپ میچ تھا اور ناجائز حکومت نے ایک بار پھر مزاکرات کی پیشکش کر دی_*

05/08/2025

Address

Toru Mardan
Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when StÃrÊ JūWåÑd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to StÃrÊ JūWåÑd:

Share