
12/04/2023
ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید خالد کی فوڈ سیفٹی افیسر زبیر خان کے ہمراہ پار ہوتی میں کاروائی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پہلے سے زبح شدہ اور مرغیوں کا کٹا ہوا گوشت کی فروخت کے حوالے سے مختلف دکانوں و گوداموں کا معائنہ کیا۔
پابندی کے باوجود پہلی سے زبح شدہ مرغی اور کٹا ہوا گوشت کے فروخت پر 100 کلو گرام مرغیوں کا گوشت تحویل میں لیکر تلف کر دیا گیا.
اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ تحویل میں لیا گیا مرغیوں کا گوشت انسانی صحت کیلئے خطر ناک ہے تاہم مزید کاروائیاں بھی عمل میں لائیں جائیؑ گی۔