Khair Khabar Da Gujar Garhi

Khair Khabar Da Gujar Garhi خیر خبر دہ ګوجروګړھی یو غیر سیاسی پانړہ دہ،
چی دہ دی کار ده کلی ستونزې مسئلی شخصيات او خير خبر ده فيسبوک په اړه په ټوله نړۍ کی خودنه ده،

Khair Khabar Da Gujar Garhi, The village issues news and the work of its artists is spreading to the outside world.

08/05/2026
اعلان جنازہمحلہ نوراخیل گوجرگڑھی کے صالح محمد کا بھائی شیراز اور جواد خان کے والد صاحب شاہ محمد استاد بقضائے الٰہی وفات ...
07/05/2026

اعلان جنازہ
محلہ نوراخیل گوجرگڑھی کے صالح محمد کا بھائی شیراز اور جواد خان کے والد صاحب شاہ محمد استاد بقضائے الٰہی وفات پا چکے ہیں نماز جنازہ آج بروز جمعرات 07/05/2026 کو بوقت بعد از نماز عشاء 9:30 کو مسجد نوراخیل گوجرگڑھی کے نزدیک جنازگاہ میں ادا کی جائے گی
اللّٰہ تعالٰی مرحوم کی کامل مغفرت آور جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے آمین یارب العالمین

محلہ باڑی چم گوجرگڑھی
30/04/2026

محلہ باڑی چم گوجرگڑھی

ریسکیو1122 مردان / ٹریفک حادثہمردان: جمال پلازہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جب...
24/04/2026

ریسکیو1122 مردان / ٹریفک حادثہ

مردان: جمال پلازہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ باپ سمیت مزید دو بچے (بیٹے) زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122

مردان: اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مردان: جاں بحق بچے کی شناخت 10 سالہ علی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں ساجد عمر 40 سال، فہد عمر 14 سال اور ہادی عمر 12 سال ساکنان گجر گڑھی شامل ہیں۔ ریسکیو1122

24/04/2026
اعلان جنازہ محلہ جندرپار گوجرگڑھی کے منتاج خان کاکا کا نواسہ عثمان غنی کا بیٹا وقاص خان اور مزمل خان  کا بھتیجا محمد حضر...
22/04/2026

اعلان جنازہ
محلہ جندرپار گوجرگڑھی کے منتاج خان کاکا کا نواسہ عثمان غنی کا بیٹا وقاص خان اور مزمل خان کا بھتیجا محمد حضر بقضائے الٰہی وفات پا چکے ہے نماز جنازہ آج بروز بدھ بعد از نمازِ عشاء 9:30 بجے مجیدی لختی کے قریب گوجرگڑھی کے جناز گاہ میں ادا کی جائے گی،
اللّٰہ تعالٰی مرحوم کی کامل مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے اور پسماندگان کو اس عظیم غم پر صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

21/04/2026

اعلان جنازہ
محلہ میاں گان گوجرگڑھی کے خسرو باچہ کی زوجہ، اسفندیار باچہ اور حمد اللّٰہ باچہ کی والدہ صاحبہ بقضائے الٰہی وفات پا چکی ہے نماز جنازہ آج بروز منگل بوقت بعد از نمازِ ظہر 2:00 بجے بمقام گوجرگڑھی کے جناز گاہ نزد مجیدی لختی کے قریب ادا کی جائے گی،
اللّٰہ تعالٰی کامل مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

قصہ ایک ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کا " ھمارے استاد محترم جو ہمیں بہت زیادہ عزیز تھے " زین العرب شاہ " بہت ہی ھمدرد تھے ...
18/04/2026

قصہ ایک ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کا "
ھمارے استاد محترم جو ہمیں بہت زیادہ عزیز تھے " زین العرب شاہ " بہت ہی ھمدرد تھے ۔ ھم نے پرائمری سکول میں پہلی جماعت سے لیکر پانچویں جماعت تک مسلسل ان سے پڑھا ان کا ھمارے لئے درجہ والد سے کم نہیں تھا پتہ ہے کیوں ؟؟؟
جب بھی عید کا موقع آتا وہ ہماری سکول کی چھٹیاں ہونے سے ایک دن پہلے ھمارے سارے کلاس کو اکٹھا کردیتا پھر جب سے پیسے نکال دیتا اور سارے کلاس میں عیدی بھانٹ دیتا اور یہ آواز لگا دیتا میرے بچوں مجھے پتہ ہے کہ یہ پیسے کم ہے لیکن جب میں کل مروں گا تو پھر آپ مجھے یاد کروگے کہ ہاں ہمارا ایک دیوانہ استاد تھا جو ہمیں اپنے بچوں سے زیادہ پیار کرتا تھا ۔۔۔
اس کا سٹائل بھی بہت شاندار تھا ھر وقت سجھتا سنورتا آپ کے بائیں ہاتھ کے چھوٹی انگلی کا ناخن بہت بڑا ہوتا تھا جسے ھم دیکھ کر حیران ہوتے لیکن وہ آپ کا شوق تھا ھم سے انکے پیار کا یہ عالم تھا کہ پروگرام بناتا سارا سامان لیکر گھر بھیج دیتا اور ایک بڑا سا پتیلا پکا کر ھمیں بھیج دیتا کہ جاکر لاؤ یوں 50،60 بچوں کا پروگرام کرنا اتنا آسان نہیں تھا حالانکہ جب گھر کوئی 4،5 لوگوں کا پروگرام بناتا ہے تو انکے لئے کتنے انتظامات ہوتے ہیں لیکن یہ انکی ھم سے بے پناہ محبت اور شفقت تھی جو آج بھی ہمیں یاد ہے ۔ یہ بھی بہت اچھی طرح جب آپ کی شادی کا پروگرام بنا تو کلاس میں آکر بہت خوشی کے ساتھ یہ خبر سنائی اور ھم سارے کلاس والوں کو شادی کی دعوت دی اور جب شادی کا دن آیا تو ھم سارے بچے خوب تیار ہوکر آپ کی شادی میں شرکت کیلئے چلے گئے اور خوب انجوائے کیا ۔
پانچویں کلاس کا امتحان بورڈ کا تھا جو ھم ہائیر سیکنڈری سکول گوجرگڑھی میں دے رہے تھے اس کی تیاری کیلئے آپ نے ہمارے ساتھ دن رات محنت کیا تھا جس کی بدولت ہمارے سارے کلاس کے نمبر اچھے آئے تھے ۔ آپ کی محبت کا ہمارے ساتھ یہ عالم تھا کہ ایک دفعہ ہمارے کلاس کے ایک بچے کو اس کے بھائی نے اٹھایا اور کام پہ ڈالا کیونکہ وہ بہت غریب گھرانے کا تھا غالباً اس کا نام دوست محمد تھا جب زین العرب استاد کو اس کا پتہ چلا تو آپ نے اس کے گھر والوں کو کتنی منت سماجت کی یہ ھم جانتے ہیں اور اسے واپس کلاس میں لے آیا اور کہا اس کے اخراجات میں خود برداشت کرونگا ۔
مجھے آج عرب استاد کی بہت یاد آتی ہے جب ہمارے گاؤں کے درویش حضرت بزرگ باباجی کا انتقال ہوگیا تو عرب استاد باباجی کے صدمے میں بہت گہرے چلے گئے آپ نے باباجی کی قبر کیلئے اپنی زمین میں جگہ دی اور باباجی کے ہی مرید بن گئے وہ بہت بدل گئے تھے جب ھم سے ملتے تو کہتے " د چنڑی زامنو لاڑے غٹ غٹ سڑی شوے " اسی طرح خوش اخلاقی سے ملتے لیکن آپ کو اندر ایک روگ لگا تھا اور وہی روگ بیماری میں تبدیل ہوگیا جس کی وجہ سے آپ کی وفات ہوگئی مجھے یاد ہے جس دن آپ کی وفات ہوئی تھی اس دن میں بہت افسردہ تھا آج بھی آپ کی یاد آنے پر آنکھوں میں آنسو آتے ہیں اللہ بادشاہ سے دعا ہے کہ زین العرب استاد کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اللہ آپ کے قبر کو جنت کے باغیچوں میں سے بنائے آمین ۔🤲
آپکے وارثوں میں میری یاد کے مطابق چار بیٹیاں تھی جو آپ کے بھائی نیاز بادشاہ کے پاس رہائش پزیر تھی زین العرب استاد ہمارے گاؤں معزز استاد اور ہیڈ ماسٹر چین بادشاہ صاحب عرف مشر استاد کے بیٹے اور سابقہ ہیڈ ماسٹر جناب راج ولی شاہ استاد کے کزن تھے

Address

Mardan
23170

Telephone

+923009309296

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khair Khabar Da Gujar Garhi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khair Khabar Da Gujar Garhi:

Shortcuts

Share