Hamara Kohat

Hamara Kohat journalist

21/07/2025

گواہ رہنا کوہاٹیو! میں نے آپ کا سر جھکنے نہیں دیا۔

ایڈوکیٹ خرم زیشان کا کوہاٹ کی عوام کے نام اہم پیغام۔۔!

’’اگر ہار جیت کی بات ہے تو میں جیت چکا ہوں کیونکہ میرا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا جو بن...
21/07/2025

’’اگر ہار جیت کی بات ہے تو میں جیت چکا ہوں کیونکہ میرا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا جو بند کمروں میں بندر بانٹ کرتے ہیں اور بلا مقابلہ آ جاتے ہیں‘‘
سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے سے انکار کرنے والے پی ٹی آئی امیدوار خرم ذیشان کا پیغام۔

21/07/2025

خرم ذیشان کی استقامت کو سلام

یہ سینٹ کی سیٹ کی لڑائی نہ تھی ، یہ ایک نظریاتی جنگ تھی ، وہ جنگ جس میں خرم ذیشان نے سچائی کے پرچم کو تھامے رکھا جبکہ اقتدار کے بھوکے سوداگروں نے اسے سرنگوں کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اگر خرم ذیشان دستبردار ہو جاتے تو گنڈاپور ٹولے کا پی ڈی ایم کے ساتھ ناپاک اتحاد محض افواہ رہتا مگر ان کا ڈٹے رہنا اس منافقت کو آئینہ دکھا گیا۔

یہ تحریک انصاف کی سیاسی تاریخ کا پہلا موقع ہے جب سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے آگے بڑھ کر نظریات کا سودا ہوا۔ گنڈاپور ٹولہ، جن کے چہروں پر بظاہر تحریک انصاف کے نظریات کے نقوش تھے، وہ انہی قوتوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہو گئے جنہوں نے ہمارے قائد کو ایک تنگ و تاریک کوٹھڑی میں قید کر رکھا ہے۔

ایک طرف انھی قاتل قوتوں کے ساتھ اتحاد کر کے الیکشن لڑنا اور دوسری طرف اپنی جنرل نشست بھی انھیں کو تحفے میں دے دینا صرف سیاسی چالاکی نہیں بلکہ نظریاتی خیانت تھی۔

خرم ذیشان بظاہر ہار کے باوجود سرخرو ہوئے کیونکہ ان کی استقامت نے اس روایتی سیاست کی ملمع کاری کو چیر کر رکھ دیا۔ انہوں نے وہ پردہ ہٹا دیا جس کے پیچھے مفاد پرستی، چاپلوسی اور بزدلی کی بدبو رچی بسی ہے۔

ان کا کردار اس سوچ کے خلاف پہلی مزاحمتی چنگاری ہے جو پارٹی کو ایک سیاسی خاندان کی جاگیر اور اقتدار کے ایوانوں کی لونڈی بنا کر رکھنا چاہتی ہے۔

یہ ابتداء ہے۔ یہ جنگ صرف خرم ذیشان کی نہیں، ہر اس نظریاتی کارکن کی ہے جو بے غرضی سے تحریک کا علم اٹھائے کھڑا ہے۔ یہ چنگاری شعلہ بنے گی اور وہ وقت دور نہیں جب نظریہ مفاد پرستی کو جلا کر راکھ کر دے گا۔

تحریر محمد ناصر صدیقی

21/07/2025

منتخب ہونا جیت ہوتی تو علی امین اور اس کے نیچے 92 ایم پی ایز جیت جاتے جیت تھا وہ ہے جس کو کوئی خرید نہ سکے

پورے صوبے میں کوہاٹ کے بیٹے نے ثابت کیا کہ ہر انسان کو کوئی خرید نہیں سکتا ہر شخص کو ڈرایا نہیں جا سکتا بحثیت کوہاٹی مجھے خرم ذیشان پر فخر ہے

پاکستان تحریک انصاف کے تمام سینیٹ امیدوار دستبردار یاد رہے کوہاٹ کا بیٹے نے ہر قسم دھمکیاں کابینہ کی آفرز کو ٹھکرا دیئے ...
20/07/2025

پاکستان تحریک انصاف کے تمام سینیٹ امیدوار دستبردار یاد رہے کوہاٹ کا بیٹے نے ہر قسم دھمکیاں کابینہ کی آفرز کو ٹھکرا دیئے اکیلے میدان میں کھڑا ہے

ویلڈن خرم ذیشان

کوہاٹ میں احتجاج !جب بھی کسی پارٹی میں انصاف پر مبنی فیصلے نہیں ہوتے   اس پارٹی کا زوال شروع ہوجاتا ہے عمران خان کی طرف ...
19/07/2025

کوہاٹ میں احتجاج !

جب بھی کسی پارٹی میں انصاف پر مبنی فیصلے نہیں ہوتے اس پارٹی کا زوال شروع ہوجاتا ہے

عمران خان کی طرف سے سینٹ میں خرم زیشان ، عرفان سلیم اور عائشہ بانو کے نام شامل ہونے کے باوجود آج وہ لسٹ میں نہیں ہے اسی حوالے سے کوہاٹ کے نظریاتی ورکرز نے احتجاج کیا

19/07/2025

عمران خان کے کھلاڑی ہوں ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا الیکشن سے دستبردار ہونا ان کا سوچ ہے

سینیٹ امیدوار ایڈوکیٹ خرم ذیشان کے حق پاکستان تحریک انصاف کوہاٹ کے ورکرز کا احتجاج

کچہری چوک احتجاج :کوہاٹ کے بیٹے خرم زیشان کو عمران خان کے کہنے کے باوجود  سینٹ کی دوڑ سے نکالنے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔...
19/07/2025

کچہری چوک احتجاج :

کوہاٹ کے بیٹے خرم زیشان کو عمران خان کے کہنے کے باوجود سینٹ کی دوڑ سے نکالنے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔

کوہاٹ کی عوام کا متفقہ فیصلہ

خیبر پختونخوا میں حکومت کا 93 ممبران پر 6 سینیٹرزاور اپوزیشن کا 48 ممبران پر 5 سینیٹرزیہ ان بیغرتوں کی کارستانی ہے
19/07/2025

خیبر پختونخوا میں حکومت کا 93 ممبران پر 6 سینیٹرز
اور اپوزیشن کا 48 ممبران پر 5 سینیٹرز
یہ ان بیغرتوں کی کارستانی ہے

19/07/2025

ایڈوکیٹ خرم زیشان کا سینٹ الیکشن سے کاغذات واپس لینے ، دستبردار ہونے کی افواؤں کے خلاف موقف سامنے آگیا۔

خان پچھلے دو سالوں سے زائد عرصے سے قید ہے، ان کی اہلیہ بشرہ بی بی اور ہماری بزرگ سیاستدان اور سینکڑوں کارکنان عرصہ دراز سے قیدوبند میں ہیں، شہید ہوگئے، قائد عمران خان فارم 47 والے لیلوں سے بات کرنا بھی گواراہ نہیں کرتا اور ہم ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ پر رضامند ہوں، ہم ایسے خان کے نظریہ اور جدوجہد کا خون ہونے نہیں دینگے۔
کاغذات واپس نہیں لینگے۔

ایڈوکیٹ خرم زیشان

انتہائی اہم اطلاع:تمام کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کوہاٹ اور جنوبی  اضلاع سے  قائد عمران خان کی ذاتی طور پر سینٹ کے ل...
18/07/2025

انتہائی اہم اطلاع:

تمام کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ
کوہاٹ اور جنوبی اضلاع سے قائد عمران خان کی ذاتی طور پر سینٹ کے لئے منتخب نمائندہ اور ایک مضبوط آواز ایڈوکیٹ خرم زیشان کو سازش کے تحت سینٹ کی دوڑ سے نکالنے کے حوالے سے کل 19 جولائی بروز بروز ہفتہ بوقت 5 بجے عصر بمقام کچہری چوک ایک بھرپور احتجاج کا اعلان کیا جاتا ہے۔

بعدازاں کوہاٹ پریس کلب میں پارٹی کے ورکرز کی جانب سے پریس کانفرنس کی جاۓ گی۔ جس میں ایک منظم لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

تمام کارکنان اپنی شرکت کو یقینی بناٸیں۔

شکریہ

پرائس کنٹرول ڈیسک سستا بازار میں شہری کی شکایت و نشاندہی پہ بغیر نرخ نامے اور سرکاری نرخ سے تجاوز کرنے والے ریڑھی بانوں ...
16/03/2024

پرائس کنٹرول ڈیسک سستا بازار میں شہری کی شکایت و نشاندہی پہ بغیر نرخ نامے اور سرکاری نرخ سے تجاوز کرنے والے ریڑھی بانوں کا سامان ضبط کیا گیا۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت وزیر کے احکامات کی روشنی میں ٹی۔ایم او محمد شعیب کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیف افیسر ٹی ایم او محمد وقاص نے ٹی او ٹریفک صداقت علی کے ہمراہ بغیر نرخنامے کے سبزی و فروٹ اور سرکاری نرخ سے زائد فروخت کرنے پہ متعدد ریڑھی بانوں کا۔سامان۔ضبط کردیا۔جبکہ ساتھ ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔ چیف آفیسر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamara Kohat:

Share