30/08/2026
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کی جانب سے تمام پرائیویٹ طلباء و طالبات کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے 2002ء سے 2025ء تک میٹرک (SSC) اور انٹرمیڈیٹ (HSSC) کے امتحانات پاس کئے ہیں، وہ بورڈ دفتر سے اپنے اصل سرٹیفکیٹس وصول کر سکتے ہیں۔
تمام متعلقہ طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سرٹیفکیٹ وصول کرتے وقت اپنے ہمراہ اصل DMC اور اصل شناختی کارڈ ضرور لائیں۔ ذاتی شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں والد صاحب کے اصل شناختی کارڈ کی کاپی پیش کرکے بھی سرٹیفکیٹ وصول کیا جا سکتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
0937-920257
سیکریٹری
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان