Mardan News 1

Mardan News 1 Editor in Chief: Naveed Behzad
____MA Journalism____
WhatsApp: 0346-9333204
(2)

نئے سال پر عوام کیلئے اچھی خبر،پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے اور  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی  قیمت میں 8 روپے 57 پی...
01/01/2026

نئے سال پر عوام کیلئے اچھی خبر،
پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
نوٹیفکیشن جاری

01/01/2026

2026
کی پہلی صبح مبارک ہو۔
اللہ کرے یہ نیا سال سب کیلئے سلامتی، امن اور خوشیاں لے کر آئے۔

31/12/2025

مردان، کالج چوک میں نیو ایئر نائٹ کا منظر
سال 2026 مبارک ہو

31/12/2025

پچھلے وائرل ویڈیو میں پاکستان کے خلاف بولنے والے افغانی باشندے شاہ نواز ولد گل مرجان کی دوسری ویڈیو

#افغان #افغانستان #افغانستانی

31/12/2025

نیو ایئر نائٹ پر سٹی ٹریفک پولیس کا پیغام

31/12/2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم جنوری 2026 بروز جمعرات کو بینک تعطیل کے باعث تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

(پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ سے متعلق رِٹ پٹیشن دائر)صوابی:پشاور ہائی کورٹ میں پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ سے متعلق عباس خان سنگ...
31/12/2025

(پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ سے متعلق رِٹ پٹیشن دائر)
صوابی:پشاور ہائی کورٹ میں پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ سے متعلق عباس خان سنگین ایڈوکیٹ نے اہم رِٹ پٹیشن دائر کردی۔سماعت 29 جنوری 2026 کو مقرر۔پشاور ہائی کورٹ میں پولیس کلیئرنس / کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے اجرا سے متعلق ایک اہم آئینی رِٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔عباس خان سنگین ایڈوکیٹ کیطرف سے عدالت سے بریت کے بعد سابق/ پرانی ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر عوام کوکلیئرنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق WP نمبر 10303 بعنوان رضاءاللہ تاروجبہ بنام ریاست (بذریعہ ایڈووکیٹ جنرل) و دیگر پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی، جس میں نادرا، ایف آئی اے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور پولیس کے متعلقہ حکام کو باقاعدہ فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتِ مجاز سے بریت کے باوجود مختلف اداروں کی جانب سے سابق ایف آئی آر کی بنیاد پر کلیئرنس میں رکاوٹیں ڈالنا آئینِ پاکستان اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔عباس خان سنگین ایڈوکیٹ
نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ اداروں کو قانون کے مطابق پولیس کلیئرنس / کریکٹر سرٹیفیکیٹ بلا حوالہ سابق ایف آئی آر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
اس اہم آئینی درخواست کی سماعت کے لیے 29 جنوری 2026 کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے معروف قانون دان عباس خان سنگین ایڈووکیٹ، پشاور ہائی کورٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔ Mardan News 1

2025 کے اختتامی دن مردان نیوز 1 کیلئے ایک اہم سنگِ  — فیس بک پر 1,50,000 فالوورز مکمل 🎉یہ کامیابی آپ سب کی محبت اور سپور...
31/12/2025

2025 کے اختتامی دن مردان نیوز 1 کیلئے ایک اہم سنگِ — فیس بک پر 1,50,000 فالوورز مکمل 🎉
یہ کامیابی آپ سب کی محبت اور سپورٹ کے بغیر ممکن نہ تھی۔
دل کی گہرائیوں سے شکریہ — ہم آپ کے لیے ہی ہیں، اور آپ کے ساتھ ہی آگے بڑھیں گے۔

خیبر پختونخوا میں زیر التوا تمام ڈرائیونگ لائسنس کارڈز ایک ماہ میں جاری کئے جائے، سہیل آفریدیوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہ...
31/12/2025

خیبر پختونخوا میں زیر التوا تمام ڈرائیونگ لائسنس کارڈز ایک ماہ میں جاری کئے جائے، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے بھر میں زیر التوا ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے لیے ضلعی بنیادوں پر شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ طے شدہ تاریخوں کے مطابق لائسنس کارڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلامیے کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ جنوری 2026 کے پہلے ہفتے میں مکمل ہو جائے گی۔ مالاکنڈ ڈویژن میں سوات، دیر اور بونیر کے زیر التوا لائسنس جنوری 2026 کے وسط تک فراہم کیے جائیں گے

*موسم سرما کی تعطیلات کے دوران تمام پرائیویٹ سکول بند رہیں گے**دوران تعطیلات کوئی بھی پرائیویٹ سکول سالانہ امتحان نہیں ل...
31/12/2025

*موسم سرما کی تعطیلات کے دوران تمام پرائیویٹ سکول بند رہیں گے*
*دوران تعطیلات کوئی بھی پرائیویٹ سکول سالانہ امتحان نہیں لے سکتا ہے*
*خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جاۓ گی۔
پرائیویٹ سکول ریگولرٹی اتھارٹی کی جانب سے مراسلہ

31/12/2025

نوشہرہ کلاں سبزی منڈی کے قریب رات گئے نادر خان نامی شخص کے فرنیچر شوروم میں اچانک آگ لگ گئ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

Address

Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mardan News 1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mardan News 1:

Share

Category