19/06/2025
گرمی سے تنگ شہریوں کے لیے بارش کی خوشخبری
محکمہ موسمیات کی ملک میں 20 سے 23 جون کے دوران وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی
خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں پاکستان کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی
20 جون سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا
کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع
راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی بارش متوقع
فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مانسہرہ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، پشاور، مردان اور نوشہرہ میں بارش متوقع
ڈی آئی خان، کرک، وزیرستان، باجوڑ، مہمند اور کوہاٹ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع
21 سے 23 جون کے دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ساہیوال میں بارش کی پیشگوئی
22 سے 24 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں آندھی اور بارش متوقع
کئی مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری بھی متوقع
بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
آندھی، گرج چمک سے درخت، بجلی کے کھمبے، گاڑیاں اور سولر پینل متاثر ہو سکتے ہیں
شدید گرمی کی لہر میں کمی متوقع
سیاحوں اور مسافروں کو خراب موسم کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت
لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری