The representational image shows the building of the Mardan Press Club. — Trip website/FileMARDAN: The KIPS College Mardan Campus and the Mardan Press Club on Saturday signed a memorandum...
26/07/2025
مردان: کِپس کالج مردان کیمپس اور مردان پریس کلب نے ایک تاریخی اقدام کے تحت مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد تعلیم تک رسائی میں وسعت اور کمیونٹی سے رابطوں کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ صحافیوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
یہ معاہدہ کِپس کالج مردان کے پرنسپل اظہر حسین بابر اور مردان پریس کلب کے صدر محمد ریاض ما یار کے درمیان طے پایا، جو کہ ملک کے ممتاز تعلیمی نیٹ ورکس اور خطے کے سب سے بڑے صحافتی فورم کے درمیان باہمی اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق، آئندہ دو سالوں میں دونوں ادارے علمی تبادلے، وظائف اور مشترکہ تعلیمی اقدامات میں تعاون کریں گے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل اظہر حسین بابر نے کِپس کالج کی تعلیمی برتری، اخلاقی اقدار، اور طلبہ کی کامیابی کے لیے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مردان کیمپس، کِپس ایجوکیشن سسٹم کے اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے، انٹرمیڈیٹ اور انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لیے اعلیٰ معیار کے پروگرام، مستند اساتذہ، جدید سائنسی لیبارٹریز، جسمانی تربیت کی سہولیات اور کیریئر کونسلنگ فراہم کرتا ہے۔
معاہدے کے تحت، کِپس کالج مردان صحافیوں کے بچوں کو انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں 40 فیصد اور انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے کورسز میں 20 فیصد رعایت فراہم کرے گا، جبکہ میرٹ کی بنیاد پر 100 فیصد تک اسکالرشپ بھی دی جائے گی جو ادارے کی داخلی پالیسیوں کے مطابق ہوگی۔
اس شراکت داری کے تحت طلبہ کی شخصیت سازی کے لیے مختلف سرگرمیاں، جیسے مباحثے، تعلیمی نمائشیں، اور قائدانہ سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جو طلبہ کی علمی و غیرنصابی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
دونوں اداروں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تعلیمی اداروں اور صحافتی صنعت کے درمیان فاصلہ کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری صحافیوں کے خاندانوں کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانے میں مدد
23/07/2025
مردان: شہر بھر میں دودھ اور دہی میں ملاوٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور خودساختہ قیمتوں نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں کے مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کے مطابق مردان کے مختلف بازاروں اور محلوں میں دودھ میں پانی، نشاستہ، ڈیٹرجنٹ اور دیگر مضر صحت کیمیکل شامل کیے جا رہے ہیں، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔ دہی کی تیاری میں بھی غیر معیاری دودھ استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے باعث اس کی کوالٹی ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔
دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے برخلاف دودھ اور دہی من مانے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی بار شکایات درج کرانے کے باوجود نہ تو انتظامیہ نے کوئی مستقل کارروائی کی ہے اور نہ ہی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مؤثر چیکنگ کا کوئی نظام موجود ہے۔
مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خالص دودھ اور دہی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول ٹیمیں فعال کی جائیں۔
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملاوٹی دودھ اور دہی کے مسلسل استعمال سے بچوں اور بوڑھوں میں پیٹ کے امراض، فوڈ پوائزننگ، گردے کی خرابی اور دیگر پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لے
22/07/2025
مردان شہر کے مختلف چوراہوں، بازاروں اور مصروف شاہراہوں پر خواتین مرد اور بچوں کا بھیک مانگنے کا رجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں خواتین اور چھوٹے بچے شہریوں سے بھیک مانگتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
شہریوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف شہر کی خوبصورتی اور امن و امان پر اثر انداز ہو رہا ہے بلکہ بچوں کا اس طرح سڑکوں پر ہونا ان کے مستقبل کے لیے بھی خطرناک ہے۔
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کئی خواتین پیشہ ور بھکاری گروہوں سے تعلق رکھتی ہیں جو بچوں کو بھی بھیک مانگنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے پر فوری توجہ دے، تاکہ مرد خواتین اور بچوں کو سڑکوں کی زندگی سے نکال کر ایک محفوظ اور باوقار زندگی فراہم ہو
21/07/2025
مردان شہر بھر میں ایل پی جی سلینڈر سے گاڑیوں میں براہ راست گیس بھرنے کا خطرناک رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
مختلف علاقوں میں چھوٹے ورکشاپس اور غیر رجسٹرڈ گیس پوائنٹس پر بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے ایل پی جی سلینڈر سے گاڑیوں میں گیس بھری جا رہی ہے۔ ان مقامات پر نہ فائر سیفٹی کا کوئی انتظام موجود ہے، نہ ہی عملہ کسی تربیت یافتہ تکنیکی مہارت کا حامل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا استعمال اگر مخصوص اور منظور شدہ آلات کے بغیر کیا جائے تو یہ شدید دھماکے اور آگ لگنے کا باعث بن سکتا ہے۔ ملک بھر میں اس سے پہلے بھی متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی اور خطرناک عمل کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ایسے پوائنٹس کو بند کر کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یاد رہے کہ اوگرا (OGRA) قوانین کے مطابق گاڑیوں میں گیس کی تنصیب اور فراہمی کے لیے مخصوص سیفٹی اسٹینڈرڈز لازم ہیں، جن کی خلاف ورزی قابل گرفت جرم ہے۔
MARDAN: Overseas Pakistanis have asked the prime minister to help address difficulties faced by foreign students who wanted to get admission to MBBS and BDS programmes in...
18/07/2025
مردان/ مظاہرہ
او/سی
مردان سنٹرل جیل کے قریب واقع علاقوں کے مکینوں نے موبائل جائمرز کے خلاف جیل کے سامنے سڑک پر دھرنا دیا اور جائمرز کی حدود جیل کی چار دیواری تک محدود رکھنے کا مطالبہ کیا۔
وی / او
مردان میں سنٹرل جیل کے قریب رہائش پذیر مکینوں نے جیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین کے مطابق جیل میں نصب جائمرز کی تیز فریکوئنسی سے محبت آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سگنلز مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں جس کے باعث میڈیکل ایمرجنسی یا کسی حادثے کی صورت میں ریسکیو ٹیموں سے بروقت رابطہ ممکن نہیں رہتا اور متعدد افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں۔مکینوں نے کہا کہ سگنلز جام کر نا پی ٹی اے قوانین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ جائمرز کی رینج جیل کی چار دیواری سے باہر تک پھیلائی گئی ہے۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ جیل کے اندر قیدیوں کے پاس منشیات اور موبائل فون موجود ہیں جو جائمرز کے باوجود آزادانہ استعمال ہو رہے ہیں۔
مظاہرین نے جیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جائمرز کی حدود صرف جیل کے اندر تک محدود کی جائیں تاکہ شہریوں کے بنیادی رابطے بحال ہو سکیں۔
18/07/2025
*لکی مروت/چیئرمین انعام اللہ کا بڑا اعلان: اب خاموش نہیں بیٹھیں گے!*
لکی مروت: مروت بیٹنی قومی تحریک کے چیئرمین انعام اللہ خان کا انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے ویڈیو پیغام
لکی مروت:حق نہ ملا تو "پختونخوا لبریشن آرمی" بنائیں گے: انعام اللہ
لکی مروت :اب احتجاج نہیں، مسلح مزاحمت ہوگی: انعام اللہ کا دھمکی آمیز بیان
لکی مروت:ریاست کے دروازے بند ہو چکے، اب بندوق کی زبان سمجھی جائے گی!
لکی مروت:ہمیں اب کسی ادارے پر بھروسا نہیں رہا: انعام اللہ
لکی مروت:مروت قوم کمزور نہیں، اپنے حق کے لیے ہر حد پار کریں گے!
لکی مروت:چیئرمین انعام اللہ نے کھلے عام بغاوت کا عندیہ دے دیا!
لکی مروت: اب کی بار بغاوت ہوگی، بندوق اٹھائی جائے گی!:انعام اللہ
18/07/2025
مردان میں ایرانی اور ناقص پیٹرول کی کھلے عام فروخت، عوام کو مشکلات کا سامنا
مردان: شہر میں ایرانی اور ناقص کوالٹی کے پیٹرول کی غیرقانونی فروخت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث گاڑیوں کے انجن خراب ہونے کے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض پٹرول پمپس اور غیر رجسٹرڈ دکانوں پر ایرانی پیٹرول خفیہ طور پر فروخت کیا جا رہا ہے، جو معیار کے مطابق نہیں اور عوام کی جیب اور جان دونوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
مقامی مکینوں نے شکایت کی ہے کہ اس ناقص پیٹرول کی استعمال سے نہ صرف موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ انجن، فیول پمپ اور دیگر پرزے بھی جلد خراب ہو رہے ہیں، جس سے مرمت کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیٹرول غیر قانونی طریقے سے ایران سے اسمگل کیا جاتا ہے اور چونکہ اس پر کوئی ٹیکس یا کوالٹی چیک نہیں ہوتا، اس لیے یہ سستا ہوتا ہے۔ کچھ دکاندار زیادہ منافع کے لالچ میں اسے کھلے عام فروخت کر رہے ہیں۔
ادھر محکمہ ایکسائز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اب تک اس غیر قانونی کاروبار کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کی جائے۔
Be the first to know and let us send you an email when مردان باخبر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.