
21/09/2025
عوام کا جمہوری حافظہ زیادہ کمزور ہے
یا عدالتوں میں بیٹھے جج صاحبان کی عینک زیادہ کمزور ہے ؟
چارسدہ ; شہید عاصم شاہ کاکا خیل مقدمے میں عدالت نے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ سات دن کے اندر تفتیش مکمل کرے۔
تفصیلات کے مطابق آج ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ جناب اکبر علی کی عدالت میں سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی بہرہ مند شاہ کی مدعیت میں درج مقدمہ زیرِ سماعت آیا۔ یہ مقدمہ دفعہ 324 کے تحت درج ہے۔ ملزمان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے
سماعت کے دوران چارسدہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء اور پبلک کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ اگلی سماعت پر زخمی پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
دوسری جانب عاصم شاہ قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایچ او بہرہ مند شاہ آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی انہوں نے ضمانت کے لیے رجوع کیا۔ یاد رہے کہ 22 اگست کے واقعے میں ایک نوجوان عاصم شاہ جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے اس طرح کا ملتا جلتا ایک واقعہ مردان زمان سنز میں بھی پیش آیا تھا ۔
جس میں ایک سرکاری با وردی ہلکار پر گولی چلا نے کا الزام
تھا اور اس کی ویڈیو لاکھوں لوگ بھی دیکھ چکے ہیں ۔
اب لمحہ فکریہ یہ ہے کہ عوام کا جمہوری حافظہ کمزور بے یا عدالتوں میں بیٹھے منصفوں کی نظر ذیادہ کمزور ہے یا مملکت خداد میں ویڈیو کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا رواج نہیں ہے یا ہم دوسرے ملکوں سے ابھی کافی پیچھے ہیں کہ اس جدید دور میں بھی ویڈیو سے استفادہ نہیں کر سکتے ؟؟
عمران غزل عوامی نیوز