21/09/2025
اسرائیل نے غزہ جانے والے فلوٹیلا کو دہشت گرد گروہ کی مہم قرار دے دیا
مشتاق احمد خان کی سخت مذمت
اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے گلوبل سمُود فلوٹیلا میں شامل افراد کو دہشت گرد قرار دینے اور انہیں دہشت گردوں جیسا ٹریٹ کرنے کے دعوے کا اظہار کیا ہے۔ میں اس بیان کی سخت الفاظ میں مُذمّت کرتا ہوں۔ یہ جو حکومت ہے وہ در حقیقت ایک نسل پرست، اپارٹائیڈ اور نسل کش رجیم ہے — میں اس کے اس بیان کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔ ہم شہری ہیں، مسلح نہیں اور امدادی کارکن ہیں۔ ہم وہاں امدادی سامان، پانی، خوراک اور زندگی کی بنیادی ضروریات لے کر جا رہے ہیں۔ ہمارے پاس کوئی اسلحہ یا بارود نہیں ہے — ہمارا مقصد صرف انسانی ہمدردی اور بچانے والا کام ہے۔ میں دنیا بھر بالاخص پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس بیان کی بھرپور انداز میں مذمت کی جائے۔ ساتھ ہی گلوبل سمُود فلوٹیلا کی سیکیورٹی کے لیے اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے فوراً متحرک ہوں اور واضح اعلان کریں کہ فلوٹیلا پر کسی بھی قسم کا حملہ بین الاقوامی قانون کے تحت ایک اعمالِ جنگ شمار ہوگا۔ میں عوامِ پاکستان سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی حکومت پر دباؤ بڑھائیں تاکہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور فلوٹیلا کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ انشاءاللہ ہم دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے — ہم غزہ پہنچیں گے، محاصرہ توڑیں گے، امداد پہنچائیں گے اور اس نسل کشی کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔ انشاءاللہ۔