27/12/2025
تحصیل رستم کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ استاد محترم بڑا بھائی سینئر صحافی عزیر نعمانی صاحب اور تحصیل کونسل رستم کی معزز خاتون ممبر سنی مختیار کو ورلڈ پیس جرگہ مردان ڈویژن کے ممبران منتخب کیا گیا۔ دونوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ محترم عزیر نعمانی صاحب نے ہمیشہ صحافت کے ذریعے امن، حق اور سچ کی آواز بلند کی ہے ان کی اس اہم ذمہ داری پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید ہے کہ وہ امن و امان، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت کے لیے بھرپور اور مؤثر کردار ادا کریں گے۔۔
عمیر خاکسار جنرل سیکرٹری رستم پریس کلب رجسٹرڈ