
08/10/2025
بخشالی بازار اور ٹریفک کا مسئلہ
تحریر:
بخشالی بازار میں ٹریفک کا مسئلہ دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ اگرچہ اس کے کئی عوامل ہیں، مگر اس کی سب سے بڑی وجہ دکانوں کے سامنے کی گئی تجاوزات ہیں۔
تقریباً ہر دکان کے سامنے پھل، سبزی یا دیگر سامان کی ریڑھیاں لگی ہوتی ہیں، جنہوں نے سڑک کو تنگ کر رکھا ہے۔
یہ تصویر واضح طور پر دکھا رہی ہے کہ ہوٹل کے سامنے بھی ٹھیلے اور کاؤنٹرز سڑک تک بڑھائے گئے ہیں، جس سے پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کی آمدورفت میں شدید رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
میں اسسٹنٹ کمشنر مردان اور تھانہ چورا کے ایس ایچ او سے درخواست کرتا ہوں کہ بخشالی بازار میں تجاوزات کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو اور عوام کو آسانی میسر آ سکے۔