شیرگڑھ کی ڈائیری
ماؤوں، بہنوں اور بیٹیوں کے نام " تحریر: مولانا عبداللہ جان
رمضان المبارک کا مبارک مہینہ خیر و عافیت سے اختتام پزیر ھوا ۔ مبارک ہیں وہ انسان جنھوں نے ایمان و احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے۔ جنہوں نے خالق حقیقی کے آگے سرخم کر کے اوامر و نواهی پر کما حقہ عمل کیا اور رمضان کے روزوں کی عظیم نصب العین تقویٰ سے اپنے آپ کو مالا مال کیا ہے۔ تیس دن کی تربیت سے گزر کر سال کے باقی تین سو پینتیس دن احکام الٰہی پر کار بند رہیں گے۔ ماہ رمضان اللہ کی مخلوق کے ساتھ خیر خواہی کا جذبہ موجزن کرنے کیلئے سبق لیکر آیا تھا۔ حقوق اللہ کی ادائیگی کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی رمضان المبارک کا مقصود تھا۔ اللہ تعالیٰ کے بندے، اللہ تعالٰی کے بندوں کے ساتھ مروت و شفقت برتیں اللہ تعالٰی کے مخلوق کی مشکلات کو ختم کردیں رمضان کے مقدس لمحات میں جو بندہ برائیوں سے باز نہ آیا اللہ تعالٰی کے مخلوق کیلئے پریشانی کا باعث بنا رہا اس نے اپنے لئے جہنم کا سامان تیار کر لیا۔رمضان المبارک میں ہر گھر میں ماؤوں بہنوں اور بیٹیوں نے سحری و افطاری کی تیاری میں اپنی آرام و سکون کو قربان کر لیا اور خاندان کیلئے اپنی خدمات ہمہ تن پیش کی۔ در حقیقت ساری اجر و ثواب اور برکتیں ان ماؤوں ، بہنوں اور بیٹیوں کی حصے میں آئی ہیں اللہ تعالٰی یقیناً دنیا و آخرت میں ان کو اجر عظیم و خیر کثیر سے نواز یگا۔
شیرگڑھ پولیس نے رمضان المبارک کے مقدس ایام ایس ایچ او فواد خان کے زیر سایہ اپنی فرض منصبی کماحقہ ادا کرکے اہالیان شیر گڑھ کو امن و عافیت سے عبادات ادا کرنے کا موقع فراہم کیا ۔ تھانہ شیرگڑھ کے اہلکاران نے امن وامان برقرار رکھنے میں اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کیا ہے اہلیان نے علاقہ ایس ایچ او فواد خان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ تحصیل انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر جنید خالد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمان نے حسب الحکم کمشنر مردان نثار احمد خان اور اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سعید اللہ جان نے اپنی ڈیوٹی پوری ٹیم کے ساتھ بطریق احسن سر انجام دی ہیں۔ عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہمہ وقت موجود رہےاور جملہ متعلقہ امور کا مانیٹرنگ کرتے رہے۔گران فروشوں کو جرمانہ کیا اور گرفتار کیا۔ تجاوزات کےخاتمے کیلئے اقدامات کیئے اہلیان شیرگڑھ انکی بہترین کارکردگی پر ان کو هدیه تبریک پیش کرتی ہے ان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کرنے کیلئے تقریب منعقد کیا جائیگا ۔
10/11/2024
ڈی ایس پی سرکل شیرگڑھ عجب خان، تھانہ شیرگڑھ میں تاجران اور مشران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
Be the first to know and let us send you an email when Shergarh media club news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.