19/10/2025
ایک انڈین سٹینڈ اپ کامیڈین ہے لوکل اس کے ایک دو کلپ بڑے مزے کے تھے وہ ٹیچر بھی ہے تو بتاتا ہے کہ ایک بار بنگلور میں کچھ لیکچرز تھے تو میں نے وہاں رینٹ پر کمرہ لیا جا کر اس گھر کی مالکن آنٹی جو تھیں ان کی ٹی وی پر ہی سب میچز وغیرہ بھی دیکھتے تھے
تو ان دنوں پاکستان کی ٹیم انڈیا ٹور پہ آئی ہوئی تھی پہلے میچ میں ہی جنید خان نے دس رنز پر تین آؤٹ کردیے
میں چونکہ ایسا سپورٹس لور ہوں کہ جو اچھا کھیلے اس کی تعریف کرتا ہوں تو میں نے کہا واااہ کیا بڑھیا باؤلر ہے
آنٹی نے مجھے گھور کے دیکھا کہا بیٹا تم ایک مہینے بعد کہیں اور رہائش کا انتظام کرلو
میں نے کہا جو اچھا کھیلے تعریف تو بنتی ہے
آنٹی بولی تعریف کا بھت شوق ہے تو وہاں جا کر کرو
آنٹی نے میری ساری سپورٹس اگو ہی ہرٹ کردی میں نے سوچا کہ آنٹی نے اب مجھے رہنے تو دینا نہیں تو میں بھی تفریح پوری لے کے جاؤنگا
اگلے میچ میں جنید خان نے پھر تبائی مچا دی سب چپ بیٹھے تھے میں نے کہا ان شاء اللہ پاکستان ہی جیتے گا
کچھ دن بعد آنٹی میرے پاس آئی مجھے کہتی ہے تم کو پتہ کہ ممبئی میں 17 آتنگ وادی پکڑے گئے ہیں
میں نے کہا تو مجھے کیوں بتا رہی ہیں آپ؟
کہنے لگی تم کو سن کے تکلیف ہوگی نہ اس لیے
میں نے کہا مجھے کیوں تکلیف ہوگی آپ بات ہی غلط کر رہی ہیں جب ہم آئے ہی 11 تھے تو 17 کیسے پکڑے گئے ؟
😅😅