Deen path

Deen path اسلامی معلومات | سیرت النبی ﷺ | اہم خبریں
روزانہ نئی پوسٹس
دین اور دنیا کی مفید معلومات
Deen Path
Islamic Knowledge | Seerat | Latest News
Daily Updates

17/03/2026

روس نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران ایران کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، ام...
17/03/2026

روس نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران ایران کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، امدادی کھیپ ایک Il-76 کارگو طیارہ کے ذریعے آذربائیجان پہنچی، جس میں 13 ٹن سے زائد ہنگامی طبی سامان، آلات اور ادویات شامل ہیں۔ یہ سامان بعد ازاں ٹرکوں کے ذریعے سرحد پار کر کے ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

روسی وزارت ہنگامی حالات کے مطابق یہ مشن صدر ولادیمیر پیوٹن کی ہدایت پر شروع کیا گیا، اور روس نے وعدہ کیا کہ وہ خطے میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے امدادی اقدامات جاری رکھے گا۔

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اس*رائی*ل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور متعدد علاقوں سے حملوں اور فوجی کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ روس ایران کی محدود مدد کر رہا ہے، جیسا کہ امریکا یوکرین کو کرتا ہے۔


This report is based on information from international news agencies and official statements by the Russian Ministry of Emergency Situations. While efforts have been made to ensure accuracy,The report is for informational purposes only.

عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد ایک ہزار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔عرب میڈیا ...
17/03/2026

عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد ایک ہزار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ان جہازوں میں 20 تیل کے ٹینکر بھی شامل ہیں، آبنائے ہُرمُز دنیا بھر میں تیل کی فراہمی کرنے والے ٹینکروں کی گزرگاہ بھی ہے۔
Disclaimer: This report is based on information from media sources, official statements & is intended for informational purposes only.

ایران کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ کے دوران ایران کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے کی دیگر بندرگاہوں ...
12/03/2026

ایران کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ کے دوران ایران کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے کی دیگر بندرگاہوں کو بھی ہدف بنایا جائے گا۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اگر ایران کی بندرگاہوں اور ڈاکس کو خط*رہ لاحق ہوا تو خطے کی تمام بندرگاہیں اور ڈاکس ہمارے جائز اہداف ہوں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی بندرگاہوں پر حم*لہ کیا گیا تو مسلح افواج اب تک کی کارروائیوں سے زیادہ سخت اور بڑے پیمانے پر آپریشن انجام دیں گی۔
ترجمان نے خطے کے ممالک سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ امریکی افواج کو اپنی سرزمین سے نکال دیں۔
اس سے قبل امریکی فوجی کی سینٹرل کمانڈ نے ایران آبنائے ہُرمز کے ساتھ موجود سویلین بندرگاہیں استعمال کر رہا ہے، سویلین بندرگاہ فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتو وہ عالمی قانون کے تحت جائز ہدف بن جاتی ہے۔
Disclaimer:
This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources. It does not represent any personal opinion or endorsement of any party involved.

سپارکو کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند 19مارچ کو نظر آنے کا امکان نہیں، سپارکو نے عیدالفطر 21مارچ کو ہونے کی پیش گوئی...
12/03/2026

سپارکو کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند 19مارچ کو نظر آنے کا امکان نہیں، سپارکو نے عیدالفطر 21مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی۔
سپارکو کے مطابق شوال چودہ سو سینتالیس ہجری کا نیا چاند 19مارچ کو صبح 6بج کر 23منٹ پر پیدا ہوگا۔
اس روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12گھنٹے 41منٹ ہوگی جس کی وجہ سے اس کے نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
شوال کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

سرکاری وزراء کا پیٹرول بھی بند ، سرکاری افسروں اور منسٹرز کا پروٹوکول بھی بند ، 20 فیصد سیلری بھی کٹے گی ۔کوئی اگلی تکلی...
12/03/2026

سرکاری وزراء کا پیٹرول بھی بند ، سرکاری افسروں اور منسٹرز کا پروٹوکول بھی بند ، 20 فیصد سیلری بھی کٹے گی ۔
کوئی اگلی تکلیف اے تے او وی دسو ۔ ؟؟
یا پھر مان جاؤ کہ تکلیف کچھ اور ہے۔
پاکستانی بنو شخصیت پسند نہ بنو ، مشکل حالات میں ہم ملک کے ساتھ ہیں ۔ بے شک یہاں وزیراعظم کوئی بھی ہوتا ۔❤️

الجزیرہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی ایک رکن نے آسٹریلیا میں پناہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ایرانی ...
11/03/2026

الجزیرہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی ایک رکن نے آسٹریلیا میں پناہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی وہ رکن، جس نے آسٹریلیا میں پناہ لینے کی درخواست کی تھی، اپنا فیصلہ واپس لے لیا، اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بات کرنے کے بعد، یہ اطلاع ہوم افیئرز کے وزیر ٹونی برک نے آسٹریلوی پارلیمنٹ میں دی۔

برک نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ ٹیم کی ایک رکن نے "کچھ ساتھی کھلاڑیوں سے بات کی اور اپنا فیصلہ بدل لیا"۔

"اسے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مشورہ دیا گیا اور ایرانی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی گئی۔"

برک نے مزید بتایا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ایرانی سفارتخانے کو اب ٹیم کے ارکان کے مقامات کا علم ہو گیا۔

وزیر نے بتایا کہ باقی کھلاڑیوں کو ایک سیف ہاؤس سے دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ آسٹریلوی حکام نے اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر کھلاڑی کی اپنی مرضی سے کیا گیا۔

برک نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی اور ایک سپورٹ اسٹاف کا رکن انسانی ہمدردی ویزا حاصل کر چکے ہیں، جبکہ پانچ کھلاڑیوں کو پہلے ہی پناہ دی جا چکی تھی۔

وزیر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ دونوں افراد پانچ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں جنہیں انسانی ہمدردی ویزے پہلے ہی مل چکے تھے۔

یہ ویزے اس خدشے کے پیش نظر دیے گئے تھے کہ اگر وہ ایران واپس گئے تو ان کی سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

Disclaimer: The information in this report is based on media coverage and official statements from the Australian government. It is provided for informational purposes only and has not been independently verified.

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی خطرات کے باعث افغانستان اور سری لنکا کے درمیان...
11/03/2026

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی خطرات کے باعث افغانستان اور سری لنکا کے درمیان طے شدہ کرکٹ سیریز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

افغانستان کی میزبانی میں سری لنکا کے خلاف تین ٹی20 اور اتنے ہی ون ڈے میچوں پر مشتمل یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں 13 سے 25 مارچ کے درمیان کھیلنے کا پروگرام تھا۔

تاہم، خطے میں جاری جنگی صورتحال اور فضائی رکاوٹوں کی وجہ سے دونوں کرکٹ بورڈز نے سیریز کو موخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، افغان اور سری لنکا کرکٹ بورڈز نے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم دونوں بورڈز کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں متحدہ عرب امارات میں سیریز کا انعقاد ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق سیریز کو کسی متبادل مقام پر کرانے کی تجاویز زیر غور ہیں، لیکن سفری اور انتظامی مسائل کے پیش نظر سیریز غیر معینہ مدت تک ملتوی رہنے کا امکان ہے۔


Disclaimer: This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources.

Address

Mardan
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deen path posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share