19/03/2026
مردان(فیاض آفریدی)تھانہ شیخ ملتون میں تھانہ ساڑو شاہ کے ایس ایچ او تاجبر شاہ، انسپکٹر ممریز گل اور کانسٹیبل احمد علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تھانہ ساڑو شاہ پولیس کو مقدمہ نمبر 302/324 میں مطلوب ایک ملزم شہزاد زخمی حالت میں میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں زیر حراست تھا، جو مبینہ طور پر پولیس کی غفلت کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ زیر حراست ملزم کے فرار ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے خلاف تھانہ شیخ ملتون میں ایف ائی ار درج کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لیکن امر کی بات یہ کہ مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں اتنی سرکاری اور پرائیویٹ سکیورٹی کے باوجود قتل اقدام کا ملزم کیسا پولیس کے چنگل سے فرار ھوگیا۔۔۔