27/06/2026
بظاہر کنکریٹ پائلز اور پیچھے دیوار کی موجودگی کے باوجود یہ فریم کیوں الٹ گیا؟
سٹرکچرل نقطہ نظر سے اس کی بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں:
1. ہوا کی اپ لفٹ فورس اور سیلنگ ایفیکٹ:
سولر پینلز اپنی ہموار اور وسیع سطح کی وجہ سے ایک بادبان (Sail) کی طرح کام کرتے ہیں۔ جب تیز ہوا پینلز کے نیچے سے داخل ہوتی ہے، تو یہ ایک شدید Uplift Force (اوپر اٹھانے والی قوت) پیدا کرتی ہے۔ اگر یہ قوت پینلز اور فاؤنڈیشن کے مجموعی وزن (Dead Load) سے زیادہ ہو جائے، تو یہ پورے سسٹم کو اکھاڑ پھینکتی ہے۔
2. فاؤنڈیشن کا اکھڑنا:
تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کنکریٹ کے بلاکس فریم کے ساتھ ہی زمین یا چھت سے مکمل اکھڑ کر الٹ گئے ہیں۔ اس سے دو باتیں ثابت ہوتی ہیں:
وزن کی کمی: کنکریٹ کی مقدار اور ڈیڈ ویٹ (Dead Weight) ہوا کے زور کے مقابلے میں کم تھی
اینکرنگ (Anchoring) کا نہ ہونا: کنکریٹ کے یہ بلاکس نیچے موجود اصلی سٹرکچر (زمین یا چھت کے سلیب) کے ساتھ مضبوطی سے ہک یا فکس نہیں تھے۔ انہیں صرف سطح پر کاسٹ کیا گیا تھا یا رکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے زمین کو مضبوطی سے نہیں پکڑا۔
3. دیوار کا منفی اثر: پیچھے موجود دیوار نے اس کیس میں ایک منفی کردار ادا کیا، دیوار پیچھے کی طرف موجود تھی لیکن دونوں اطراف کھلے تھے، ہوا ایک طرف سے سولر پینلز کے نیچے داخل ہوگئی لیکن اسے باہر نکلے کیلئے فوری راستہ دستیاب نہیں تھا اس لئے ہوا کا سارا سولر پینلز پر گیا اور اسے اڑا دیا، اگر پیچھے کی طرف بھی کھلی ہوتی تو کبھی پینلز پر اتنا دباو نہ اتا۔ اگر دیوار بنوانا ہی ہے تو اطراف کو بھی لازمی بند کریں،
4. فریم اور سپورٹ کا ڈیزائن
تصویر میں استعمال ہونے والے چینلز ہلکے وزن کے لگ رہے ہیں۔ ہوا کے شدید دباؤ کے تحت جب فاؤنڈیشن نے تھوڑا سا بھی لفٹ لیا، تو فریم کا بیلنس بگڑ گیا اور ٹارشن (Torsion/مروڑ) کی وجہ سے پورا سٹرکچر بکھر گیا۔