16/07/2025
16/07/2025
جس #لوپریشر کو سارے ماڈل #جنوبی پنجاب اور #سندھ کی طرف دکھا رہے تھے اس نے اپنا ارادہ بدل لیا اور #شمالی علاقوں کی طرف چلا گیا
جہاں 2 دنوں سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے
جنوبی #خیبرپختونخواہ اور جنوبی #پنجاب پھر سے خشک رہ گئے لیکن یاد رکھیں موسم پھر سے کروٹ بدل سکتا ہے
اگلے 2 دن جنوبی علاقوں میں خاطر خواہ #بارش کے امکان نہیں ہیں
کیونکہ لو پریشر نے #نمی کو اپنی طرف کھینچا ہوا ہے اور نئے #طاقتور بادلوں تشکیل نہیں ہو پا رہی
بارشوں کی #انشاءاللــّٰـــــه واپسی ہوگی
🌦️ اہم ایام: 18 سے 26 جولائی تک
💧 ایک اہم نکتہ جو نظرانداز نہیں ہونا چاہیے:
18 جولائی سے لے کر 21 جولائی کے درمیان
جنوبی پنجاب اور جنوبی #خیبرپختونخوا اور قرب و جوار میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کے امکانات موجود ہیں۔
یہ #بارشیں وقتی، مقامی اور کہیں کہیں مؤثر ہو سکتی ہیں۔
پھر خاص دِن:
22، 24، 25، اور 26 جولائی —
یہ وہ ایام ہیں جن پر #خصوصی نظر رکھنی ہو گی۔
ان دنوں میں #جنوبی علاقوں میں مؤثر اور پیہم بارشوں کا قوی امکان ہے —
ان شاءاللہ! زمین کو سیراب کریں گی اور خشک فصلوں کو نئی زندگی بخشیں گی۔
🌊 طاقتور سسٹم کی آمد؟ 27 جولائی کے بعد
ایک اور #طاقتور لو پریشر سسٹم 26 یا 27 جولائی کو #خلیجِ_بنگال میں بننے جا رہا ہے،
جو ممکنہ طور پر #راجستھان و گجرات سے ہوتا ہوا
#جنوبی پنجاب، مشرقی #بلوچستان اور #خیبرپختونخوا کے #جنوبی علاقوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔
یہ #بارشیں #شدید اور #مسلسل ہو سکتی ہیں، خاص طور پر جولائی کے اختتام اور #اگست کے آغاز میں۔🌡️
#لانینا کی ممکنہ واپسی — گہرے بادلوں کی نوید؟
#بحرالکاہل کا درجہ حرارت نیچے جا رہا ہے —
یہ اشارہ ہے کہ لانینا واپس آ سکتی ہے۔
اگر ایسا ہوا، تو #اگست و ستمبر میں #سندھ، #جنوبی پنجاب،❤️ جنوبی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ❤️
مزید شدید اور بھرپور بارشوں کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔
ہوگا وہی جو اللہ ربّ العزت کو منظور ہوگا
مزید اپڈیٹ کے لیے فالو کریں
Pak Pulse Daily