Sarawan Press Club Mastung Offical

Sarawan Press Club Mastung Offical News & Media Website
(2)

05/09/2026

مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں مسلح جھڑپوں کے دوران باغات میں کام کرنے والے مزدور بھی شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ فائرنگ کے دوران اپنی جان بچانے کے لیے مزدوروں کو کیا کرنا پڑا؟ مستونگ، کھڈ کوچہ میں جھڑپوں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر، باغات میں کام کرنے والے مزدور جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی تلاش میں۔ صورتحال کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔۔۔۔

جعفر ایکسپریس کی سروس آج بھی معطل۔۔۔
05/09/2026

جعفر ایکسپریس کی سروس آج بھی معطل۔۔۔

نوشکی احمدوال کے علاقے سے مسلح افراد نے پٹواری عبدالحکیم جمالدینی اور حنظہ نامی شخص کو گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔۔۔
05/09/2026

نوشکی احمدوال کے علاقے سے مسلح افراد نے پٹواری عبدالحکیم جمالدینی اور حنظہ نامی شخص کو گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔۔۔

05/09/2026

نامعلوم افراد چاغی بازار میں قبائلی رہنماء ملک کریمُ داد محمدحسنی پر فائرنگ کرکے موقع پر جابحق ہوگئے۔۔۔زرائع

ڈاکٹر اللہ نزر  اور بشیر زیب کو بہادری کا لقب دینے جبکہ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر  ریٹائرڈ ...
04/09/2026

ڈاکٹر اللہ نزر اور بشیر زیب کو بہادری کا لقب دینے جبکہ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض گرفتار

*کوہٹہ ///// ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔*

*پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف مقدمہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ کے خلاف کوئٹہ پریس کلب میں کی گئی پریس کانفرنس کے تناظر میں درج کیا گیا ہے۔*

*ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عائشہ فیض نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، اس کے تاریخی پس منظر اور حالیہ واقعات پر اظہارِ خیال کیا تھا۔*

*انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے آئندہ پرتشدد واقعات کی صورت میں مستونگ کے باغات کو بلڈوز کرنے سے متعلق بیان کی بھی مذمت کی تھی۔*

*پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تاہم مقدمے میں شامل دفعات، گرفتاری کی وجوہات اور دیگر قانونی کارروائی کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔*

04/09/2026

دکی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 3 محافظ جاں بحق۔ پولیس زرائع

دکی۔ سردار اکبر خان ناصر کے جھالار زمینداری ایریا کے محافظ فائرنگ سے جاں بحق۔ پولیس

دکی۔ جاں بحق تینوں محافظوں کا تعلق افغانستان سے ہے، پولیس

دکی۔ محافظوں میں غنی عرف غنو، آغا جان اور عزت خان کی لاشیں پوڑھ پہاڑی سے برآمد۔ پولیس

دکی۔ پولیس نے لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کردیں۔

دکی۔ دو محافظ نادر خان اور بشیر خان تاحال لاپتہ، پولیس

دکی۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس ٹیم پوڑھ پہاڑی پہنچ گئی۔ پولیس

دکی۔جھالار زمینداری ایریا کے محافظوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کی اطلاع تھی۔ پولیس

دکی۔ واقعے کی مزید تحقیقات اور لاپتہ محافظوں کی تلاش جاری۔ پولیس زرائع

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، ...
04/09/2026

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

*BAYTAK CAFE نزد تبلیغی مرکز مستونگ کا باقاعدہ افتتاح، عوام کو معیاری کھانے اور بہترین سروسز کی فراہمی کا عزم**مستونگ///...
04/09/2026

*BAYTAK CAFE نزد تبلیغی مرکز مستونگ کا باقاعدہ افتتاح، عوام کو معیاری کھانے اور بہترین سروسز کی فراہمی کا عزم*

*مستونگ/// مین آر سی ڈی روڈ، تبلیغی مرکز کے قریب BAYTAK CAFE کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مولانا ندیم احمد اور مولانا سعید احمد نے فیتہ کاٹ کر کیفے کا افتتاح کیا، جبکہ اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی۔*

*تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ندیم احمد نے کہا کہ تجارت سنتِ رسول ﷺ ہے اور اللہ تعالیٰ کے احکامات اور جناب نبی کریم ﷺ کے مبارک طریقوں کے مطابق کی جانے والی تجارت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں دیانت داری، حسنِ اخلاق اور لوگوں کی بہترین خدمت کو مقدم رکھا جائے تو اللہ رب العزت کاروبار میں برکت عطا فرماتا ہے۔*

*اس موقع پر BAYTAK CAFE کے مالکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو صاف ستھرا، پُرسکون اور معیاری ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین سروسز اور معیاری کھانے کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیفے کا مقصد شہریوں کو مناسب اور معیاری سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے۔*

*انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کیفے میں چائے، برگر، چپس، چکن رول، آلو پراٹھا،چکن پراٹھا، سادہ پراٹھا سمیت مختلف مزیدار اور معیاری کھانے دستیاب ہوں گے، جبکہ آنے والے دنوں میں مینیو میں مزید اشیاء بھی شامل کی جائیں گی۔*

*کیفے کے منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صفائی، معیار، ذائقے اور بہترین کسٹمر سروس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔*

*افتتاحی تقریب میں علماء کرام، معززین علاقہ، دوست احباب اور شہریوں نے شرکت کی اور کیفے کے مالکان کو نئے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔*

04/09/2026

مستونگ: کھڈ کوچہ میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان گھمسان کی لڑائی، جھڑپیں شام تک جاری رہی

مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں آج صبح سے فورسز اور مسلح افراد کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران شدید فائرنگ کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، جبکہ جھڑپوں کے دوران بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی بھی اطلاعات ہیں۔

*ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا سلسلہ شام تک جاری رہا، تاہم فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی حتمی اطلاعات سامنے نہیں آ سکیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف کا انتظار ہے*۔

*سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 36 دہشت گرد جہنم واص...
04/09/2026

*سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 36 دہشت گرد جہنم واصل کردیے....آئی ایس پی آر*

*آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران ضلع مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کیں۔*

*آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں جاری بھرپور کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 36 دہشت گر د جہنم واصل کیے گئے۔*

*اعلامیے کے مطابق مستونگ میں آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جن کے قبضے سے برآمد گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم موقع پر ہی تباہ کردیے گئے*۔

*کوئٹہ کے علاقے شعبان میں فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو نشانا بنایا گیا، اس دوران 26 خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔*

*آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق قلات میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں 2 بھارتی اسپانسرڈ ہشت گرد ہلاک ہوئے۔*

*اعلامیے کے مطابق سبی کے علاقے بھاگ میں بھارتی اسپانسر 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔*

*آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق 72 گھنٹوں میں بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 48 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔*

*اعلامیے کے مطابق 2026 میں بلوچستان میں آپریشنز کے دوران 1188 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔*

Address

Adalat Road Mastung
Mastung

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarawan Press Club Mastung Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sarawan Press Club Mastung Offical:

Shortcuts

Share