
29/08/2024
سوات ،ایم ایس سیدو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر میاں شرافت علی کا ایمرجنسی وارڈ کا دورہ ۔اس موقع پر انچارج طارق خان اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے،انہوں نے کیجولٹی میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور گذشتہ شب مینگورہ بنڑ پولیس چوکی پر دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار شفیع اللہ کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں ادویات کی دستیابی اور بہترطبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی