08/01/2023
مھمندو تاریخ شئیر کریں
مہمند فارسی زبان کا لفظ ہے..فارسی میں مہ اور ماہ سے مراد چاند،اونچائی،رتبہ،مرتبہ وغیرہ کے ہیں..جبکہ مند ایک لاحقہ ہے جو مالک اور خاوند کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے..اس طرح مہمند کے معنی ہوئے چاند کی طرح خوبصورت یا مرتبے والا...
لیکن چونکہ مہمند قبیلہ ایک خاص قبیلہ ہے اور پختون زبان میں اسے مومند بولا جاتا ہے اس لیئے اہل قلم نے بهی اب اس کو پشتو اور فارسی لہجے اور تلفظ سے پشتو میں تبدیل کر کہ مومند لکهنا شروع کردیا ہے..
مہمند قبیلے کا شجرہ نسب بتانے سے پہلے میں پشتونوں کی تاریخ پر روشنی ڈالنا پسند کرونگی..
حضرت سلیمان علیہ السلام کی نسل سے ارمیا اورآصف دو بھائ تھے ان میں سے ایک کے بیٹے کا نام برخیا اور ایک کے بیٹے کا افغان تھا..کہا جاتا ہے کہ افغان نے کہیں سے جنات کو باتیں کرتے سن لیا تها اسے جنات کی یہ زبان یعنی پشتو اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے جنات سے یہ زبان سیکه لی..ان ہی کے نام پر آج پختونوں کو افغان بولا جاتا ہے.. ۔سب افغانوں کے یعنی قبائلی افغانوں کے مشہور جد بزرگ قیس عبدالرشید اسی افغان کی اولاد میں سے تھے..قیس عبدالرشید وہ پہلے پختون تهے جو اسلام لائے..
●●مہمند کا شجرہ نسب●●
●قیس عبدالرشید۔۔اس کے علاوہ مہمند ایجنسی کا پہلا ایم این اے حاجی اکبر حان مہمند تھا۔انھوں نے یکہ غنڈ سے گندھاب تک روڈ بنایا۔اور بعد میں میاں منڈی سے مامد گٹ تک دوسرا روڈ بھی بنایا۔اس کے علاوہ انھوں نے پشاور سے پولیٹیکل انتظامیہ کو بھی یکہ غنڈ اور پھر علنئی منتقل کیا اور مامد گٹ میں ایک ہسپتال بھی اس وقت بنایا گیا ۔
●●سٹربن
●●●خرشبون/خیرالدین
●●●●کند
●●●●●غوریہ خیل
●●●●●مہمند (اس کے علاوہ داود زئ،خلیل اور چمکنی قبیلے بهی غوریہ خیل قبیلے سے تعلق رکهتے ہیں)
مہمند قبیلے میں متعدد قبائل ہیں جن میں ترکزئی،بازئی،خویزئی اور حلیمزئی قابل زکر ہیں (کتاب کا نام :مہمند قبائل )
__________________
●●●●بایزئی●●●
بایزئی قبیلے کے دو بڑے حصے سیفے اور عثمان خیل ہیں..
سیفے قبیلے کے حصوں کے نام درج زیل ہیں..
1=میرو خیل 2=بارہ خیل 3=بابازی موسی' خیل(موسی' خیل قبیلے کے حصوں میں رحمت کور،جبار کور،قاسم کور ،شہباز کور شامل ہیں)
جبکہ عثمان خیل قبیلے کے حصوں میں اتمر خیل، کوڈا خیل،خوگا خیل اور عیسی' خیل شامل ہیں...
______________________
●●●●قبیلہ خویزئ●●●●●
اس قبیلہ کے بڑے حصوں میں درج زیل قبائل شامل ہیں جن کے ساته ان کے حصے بهی درج کیئے دیتی ہوں..
وادت خیل/طوطا خیل
(جیون کور،پدئی کور،حد کور،غازی خیل،اکا خیل)
خادی خیل
(سیوائی کور،ہاشم کور،پاخیل،سرگهڑئی خور،محمد خیل)
میمنا خیل
(سدو کور،ابا کور،کاکا کور،عثمانی کور،جلال کور،موسی' کور،عیسک کور،شادت کور،ماضئ کور)
_______________
●●حلیمزئی●●●●
کمالی حلیمزئی
(حمزہ خیل،بوشا خیل،ابراہیم خیل)
گندهاب حلیمزئی
(حمزہ خیل،کدی خیل،ولی بیگ کور)
________________
□●●ترکزئ●●●
داود خیل
(دلخا کور،شاہ منصور خیل)
قاسم خیل
(خلیل کور،کنے کور)
برہان خیل
(حیاتی کور،حسنی کور،کڑپو)
عیسی' خیل
(کندے اور یوسف خیل)
_____________________
اتمان خیل کا شجرہ
قیس>کرلان>کودے(کودے کی سب کاسٹس اورکزئی،دلہ زاک اور اتمان خیل ہیں)
اتمان خیل کے دو حصے پڑانگ غار اتمان خیل اور امباراتمان خیل ہیں..
_____
صافی کا شجرہ نسب
قیس>غورغشت>دانے>پانڑی (پانڑی کی سب کاسٹس صافی،ایسوٹ،موسی' خیل،جدون اور پانئ/پانڑی ہیں)
صافی کے بڑے حصے قندہاری،گربز اور مسعود ہیں..
اس تحصیل میں شنواری بهی چوتهے برابر حصے کے مالک ہیں..اگرچہ وہ نسلا" صافی نہیں لیکن یہاں علاقے کی تقسیم،نفع نقصان میں قندہاری،گربز اور مسعود کے ساته برابر کے شریک ہیں..
(مہمند قبائل فرمان علی مہمند)
________________
مشہور شخصیات=
●●عبدالاحد مہمند پہلے افغان ایئر فورس ایوی ایٹر تهے..سلطان بن سلمان،محمد فارس اور موسی' منارو کے بعد عبدالاحد مہمند چوتهے مسلمان تهے جو خلا تک پہنچ سکے...
●●رحمان بابا پشتو کے مشہور صوفی شاعر بهی مہمند تهے..
●●قلندر مہمند پشتو کے مشہور شاعر،کالمسٹ اور اسکالر تهے...
●●جاوید مہمند بانی مہمند لویہ جرگہ بائزی موسی خیل شہباز کور سے تعلق مہمند قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور پشتوں کے مسائل حل کرنے کے لیئے کوشاں ہیں اللہ کامیابی دے...
●● معروف سیاستدان رستم شاہ مہمند انٹیریئر سیکرٹری آف پاکستان کے عہدے پر بهی فائز رہے...
___________________
پشتو کا ایک محاورہ ہے "مری دی ہم مہمند او پیدا کیگی دی ہم مہمند" یعنی مرے تو مہمند مرے پیدا ہو تو مہمند پیدا ہو ..مہمند اس قدر قدردان قوم ہے کہ مہمان کو سر پر بٹهاتے ہیں پهر چاہے وہ ان کا دشمن کیوں نا ہو جو مہمان بن کر ان کے در پر جائے تو جان کی امان پائے..اپنی غیرت کے لیئے مشہور اور اپنی زبان پر قائم یہ قوم ظاہری خوبصورتی سے بهی مالامال ہے.مہمند مرد اور عورتیں عام طور پر روایتی سرخ و سفید اور مضبوط جسامت رکهنے والے پختون ہیں.. یہ قوم عبادت گزار بهی بہت ہے اور محنت کش بهی.. مہمند مرد حضرات بزنس مائنڈڈ ہوتے ہیں اور جاب کرنے والے مہمند بہت کم ہیں..ان کی خواتین پردے کا بہت سخت اہتمام کرتی ہیں اور عام طور پر ٹوپی کا برقع پہنتی ہیں.. خواتین کے بلاوجہ باہر نکلنے کے بارے میں یہ قوم بہت سخت ہے.. یہاں تک کہ عورتوں کے کپڑوں کی خریداری کے لیئے بهی مرد حضرات خود بازار جاتے ہیں عورتوں کے بازار میں نکلنے کا ان کے یہاں کوئی تصور نہیں..
شادی بیاہ کے معاملات میں بهی مہمند قوم اپنی قوم سے باہر نہیں نکلتے.. اور کسی غیر مہمند کے ساته شادی کرنا ان کے ہاں اکثر گالی کے مترادف سمجها جاتا ہے..اپنے مسلے اب بهی جرگوں میں حل کرنے والی یہ قوم اس قدر سادگی پسند ہے کہ آج بهی ان کے ہاں پلیٹ اور پیالیوں کا کوئی تصور نہیں..گهروں میں اسٹیل کے کٹوروں اور چینک کا استعمال عام ہے.. اس کے علاوہ مہمند قوم کی روٹیاں قابل زکر ہیں ..یہ لوگ اس قدر بڑی روٹیاں بناتے ہیں کہ چار بندوں کے لیئے کافی ہوتی ہے..گوشت اس قوم کی مرغوب غذا ہے...خوشی غمی کے موقع پر ان کے ہاں عام طور پر گائے یا بهینس زبح کی جاتی ہے..قہوہ بهی ان کے یہاں شوق سے پیا جاتا ہے