25/11/2025
ڈی پی او دیر لویر تیمور خان نے بہت جرات اور دلیری سے معاشرے کے ناسوروں کے خلاف کاروائی شروع کی ہے اور آئے روز مختلف مافیاز کے نام محکمہ پولیس لویر دیر کی طرف سے شیئر ہورہے ہیں اور ان کے خلاف پرچے کے رہے ہیں۔
منڈہ کا نذر گل جعلی ایم پی اے عبید کا دست راست اور اے ٹی ایم ہے۔عبید کے سارے خرچے نذر گل چلا رہا ہے اور عوض میں اپنے دھندوں کو ترقی دے رہا ہے۔ڈی پی او لوئر دیر نے نذر گل کا نام سود خوروں کے لسٹ میں ڈال دیا ہے جس پر جعلی ایم پی اے عبید نے ڈی پی او سے ملاقات کرکے اس کو نذر گل کا نام لسٹ سے نکالنے اور اس کے خلاف پرچہ واپس لینے کی الٹی میٹم دی۔ڈی پی او صاحب کے انکار پر عبید نے تبادلے کی دھمکی دی اور اس سلسلے میں وزیر اعلی سے ملاقات بھی کی لیکن وزیر اعلی کی طرف سے کوئی واضح جواب نہ ملنے پراب محکمہ پولیس کے اس ایماندار آفیسر کے خلاف طرح طرح کی سازشیں کررہا ہے۔اہالیان دیر کو خبر ہو کہ اپ سے تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں سے اب ضلعے میں ایک ایماندار پولیس آفیسر بھی برداشت نہیں ہورہا۔ڈی پی او صاحب تو ڈٹا ہوا ہے لیکن وزیر اعلی اگر عبید اور دوسرے ممبران کے ورغلانے سے اس ایماندار آفیسر کا تبادلہ کریتا ہے تو کم ازکم تبدیلی کے نام پر ان ناسوروں کے چہرے یاد رکھنی چاہیے۔