All Pakistan Bakra Tv Channel

  • Home
  • All Pakistan Bakra Tv Channel

All Pakistan Bakra Tv Channel [email protected]
+923156913752
+923006913752

28/08/2025

منہ سے دوندا
قد کی اونچائی 37 انچ سے زیادہ
بہت اعلی چیز ہے بہترین پوائنٹوں میں سپریم کوالٹی کا خوبصورت بریڈر بکرا ذات نسل کوالٹی اپ کے سامنے ہے بہت اعلی خوبصورت جانور جس دوست کی سمجھ میں ائے رات تک کر لیجئے گا
وٹس اپ اور کال 03156913752

28/08/2025

منہ سے دوندا
قد کی اونچائی 37 انچ سے زیادہ
بہت اعلی چیز ہے بہترین پوائنٹوں میں سپریم کوالٹی کا خوبصورت بریڈر بکرا ذات نسل کوالٹی اپ کے سامنے ہے بہت اعلی خوبصورت جانور جس دوست کی سمجھ میں ائے رات تک کر لیجئے گا

اٹلی میں سیلاب آیا۔پانی کا تیز ریلا آیا، لوگ محفوظ جگہوں پر چلے گئے، مگر ایک کتا بیچ میں رہ گیا۔وہ کتا بچ نہیں سکتا تھا۔...
29/06/2025

اٹلی میں سیلاب آیا۔
پانی کا تیز ریلا آیا، لوگ محفوظ جگہوں پر چلے گئے، مگر ایک کتا بیچ میں رہ گیا۔
وہ کتا بچ نہیں سکتا تھا۔
وہ کچھ بول نہیں سکتا تھا، بس بیچ پانی کے کھڑا تھا۔

پھر ایک ہیلی کاپٹر آیا۔
رسی نیچے پھینکی گئی، اور اس کتے کو بچا لیا گیا۔
کیونکہ ان کے نزدیک جان کی قدر ہے، چاہے وہ جانور کی ہی کیوں نہ ہو۔

یہ ایک عام سا واقعہ تھا، مگر مجھے کل کا سوات یاد آ گیا۔
وہاں پندرہ لوگ سیلابی ریلے میں پھنسے رہے۔
پانی چڑھتا گیا، لوگ مدد کے لیے پکارتے رہے۔
نہ کوئی ہیلی کاپٹر آیا، نہ کوئی رسہ پھینکنے والا آیا۔
نہ کوئی بچانے کے لیے دوڑا، نہ کوئی تیاری تھی۔
پانی سب کو بہا کر لے گیا۔

کوئی شور نہیں مچا، کوئی ہنگامہ نہیں ہوا۔
ویڈیو بن گئی، چند خبریں چل گئیں، بس۔

کتے کو بچانا خبر بنا۔
پندرہ انسانوں کا بہہ جانا خبر نہیں بنا۔

یہ کوئی لمبی بحث یا جذباتی تقریر نہیں، بس ایک سچائی ہے۔
ہم جان بچانے کو ترجیح نہیں دیتے، ہم سسٹم بنانے کی کوشش نہیں کرتے، ہم تیاری نہیں کرتے۔
جب حادثہ ہوتا ہے، تو صرف افسوس کرتے ہیں، بس۔

کتا انسان نہیں ہوتا، مگر کتے کو بچانا انسانیت ہے اور آج انسان بھی انسانیت کے انتظار میں رہ جاتے ہیں۔
یہ فرق صرف سوچنے کے لیے لکھ رہا ہوں۔
بس اتنا ہی۔

تمام دوست احباب اپنی موجودگی کا اظہار کریں اس سوال کا جواب کمنٹس میں لکھیں اور اس پوسٹ کو لائک کریں
23/06/2025

تمام دوست احباب اپنی موجودگی کا اظہار کریں اس سوال کا جواب کمنٹس میں لکھیں اور اس پوسٹ کو لائک کریں

محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے بکروں چھتروں دنبوں بچھڑوں اور کٹوں کی تمام سرکاری فارم کی نیلامیوں کی اپڈیٹ اور مکمل تفصیل اور...
15/05/2025

محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے بکروں چھتروں دنبوں بچھڑوں اور کٹوں کی تمام سرکاری فارم کی نیلامیوں کی اپڈیٹ اور مکمل تفصیل اور معلومات کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں لائک کریں

...

https://youtube.com/shorts/l4w2dXNdGxg?feature=shareقربانی والے بکرے زندہ وزن کے حساب سے ال پاکستان بکرا اوپن بولی گروپ ...
29/04/2025

https://youtube.com/shorts/l4w2dXNdGxg?feature=share
قربانی والے بکرے زندہ وزن کے حساب سے ال پاکستان بکرا اوپن بولی گروپ سے خریدنے کے بعد خریدار اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں

...

ڈیری فارمرز کا سب سے اہم مسئلہ ،  #ساڑو  #ساڑو دودھ والے جانوروں کے میمری گلینڈ یا حوانے کے ٹشوز میں بیکٹیریا کی وجہ سے ...
29/04/2025

ڈیری فارمرز کا سب سے اہم مسئلہ
،
#ساڑو

#ساڑو دودھ والے جانوروں کے میمری گلینڈ یا حوانے کے ٹشوز میں بیکٹیریا کی وجہ سے ہونےوالی سوزش، سوجن یا ورم ہے۔ یہ بیکٹیریا جانور کے تھنوں میں داخل ہو کر حونے udder میں داخل ہوجاتے ہیں اور انفیکشن کا باعث بن جاتے ہیں یہ بیماری دودھ دینے والے جانوروں کی سب سے اہم اور سب سے زیادہ ہونے والی ایسی بیماری ہے جس سے جانور کے دودھ کی پیداوار میں شدید کمی اور بعض اوقات 1 یا اس سے زیادہ تھنوں کے ضائع ہونے سے پورے سوئے کا خراب ہوجانا ہے۔ اس بیماری کے شکار جانور کے دودھ کی یومیہ پیداوار شدید متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ دودھ کا معیار بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ ساڑو نہ صرف جانور کی صحت بلکہ اسکی قیمت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ اگر 1 اچھے اور مہنگے جانور کا صرف 1 تھن ضائع ہوجائے تو اس جانور کی قیمت آدھی یا،اس سے بھی کم ہوجاتی ہے۔

#ساڑو کی مراحل:-
عام طور پر ساڑو کے دو مراحل ہوتت ہیں۔
1 غیر واضح یا علامات کے بغیر subclinical mastitis
2 واضح علامات کے ساتھ clinical mastitis

1۔ subclinical یا بغیر علامات کا،ساڑو:-
اس مرحلے کی تشخیص بہت مشکل کام ہے اس اسٹیج پر جانوروں میں بظاہر کسی قسم کی واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ جانور بظاہر صحتمند نظر آتے ہیں، حوانے پر کسی قسم کی سوزش یا ورم ظاہر نہیں ہوتا دودھ بھی بظاہر نارمل ہی لگتا ہے لیکن دودھ کا لیبارٹری ٹیسٹ کرانے پر خوردبینی جرثومے اور خون کے سفید زرات white blood cells/ somatic cells بڑی تعداد میں ملتے ہیں یہ وہ زرات اور جرثومے ہوتے ہیں جو بیکٹیریا کے خلاف قوت مدافعت کر کہ انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس مرحلے میں دودھ بتدریج کم ہونا شروع ہوجاتا ہے، دودھ کے ٹیسٹ میں somatic cell کا ملنا اور دودھ میں پائی جانے والی ایک اہم پروٹین casein کی مقدار کا کافی حد تک کم ہوجانا۔ caseinکی کمی دودھ کی پیداوار کیلیے ضروری کیلشیم لیول کےلیے ضروری ہوتی ہے اسکی کمی کیلشیم کی کمی کا سبب بن کر دودھ کی پیداوار میں کمی کر دیتی ہے۔ subclinical ساڑو سے متاثرہ جانور دوسرے جانوروں کیلیے بھی خطرے کا باعث ہوتے ہیں کیونکہ ان میں موجود بیکٹیریا دودھ نکالنے والی مشینوں یا ایسے جانوروں کی چوائی کے بعد دوسرے جانور کی چوائی کے دوران صحتمند جانوروں میں بھی منتقل ہو کر بیماری کا باعث بن جاتے ہیں۔

واضح علامات یا clinical #ساڑو:-
اس مرحلے کو بھی تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
1. Mild clinical mastitis ابتدائی اسٹیج:-
اس مرحلے میں دودھ نکالنے کے دوران دودھ میں کبھی کبھار پھٹکیوں کی موجودگی، دودھ کے کلر کا تھوڑا تبدیل ہونا کے ساتھ حوانے پر ہلکی سوزش اور ورم کے اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔

2۔سوزش حوانہ کی انتدائی شدت acute mastitis:-
اس مرحلے میں بیماری کی شدت ایک دم شدید ہوجاتی ہے۔ اس مرحلے میں حوانہ نارمل سے زیادہ یا بعض اوقات کافی زیادہ سوج جاتا ہے۔ حوانے میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے، متاثرہ تھن سے پانی اور پھٹکیوں کا آنا دودھ کی پیداوار کا بہت کم ہوجانا اس مرحلے کی اہم نشانیاں ہیں۔

3۔ شدید حالت paracute mastitis:-
اس مرحلے میں بیماری کی شدت کے ساتھ جانور کی تکلیف میں بھی شدید اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس مرحلے میں جانور کا دودھ ایک دم بالکل کم ہوجاتا ہے، حوانے میں شدید سوزش،ورم، سوجن کے ساتھ حوانے کا سخت اور گرم ہونا حوانے کا لال ہوجانا، ہاتھ لگانے سے جانور کو درد ہونا،تھن سے پھٹکیوں، خون اور پانی کا زیادہ آنا وغیرہ اہم ہیں۔ چونکہ حوانے میں موجود بیکٹیریا،اس مرحلے میں بہت شدت سے حملہ آور ہوتے ہیں اس لیے خون اور ٹشوز میں زہریلے مادوں کی مقدار بڑھنے سے جانور کی بھوک کا ختم ہوجانا، بخار، نظام انہظام کا خراب ہوجانا وغیرہ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اگر جانور اس مرحلے کا شکار ہوجائے تو اس میں اگلی شیر آوری کے دوران دودھ کا تھنوں سے نا آنا یا دودھ نا اترنا کے خطرات بھی موجود رہتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر:-
یہ بیماری عام طور پر دودھ والے جانوروں کی دیکھ بھال میں لاپرواہی کی وجہ سے پروان چڑھتی ہے۔ جانوروں کے بیٹھنے کی جگہ کو خشک اور صاف رکھنا، چوائی کے وقت ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا، تھنوں کو صاف پانی سے دھو کر خشک کرنا، چوائی کیلیے جانور کو اچھی طرح تیار کرنا یا،سنگھانا، دودھ والے برتنوں کا دھلا ہوا صاف اور جراثیم سے محفوظ ہونا، چوائی کے دوران تھنوں کو زیادہ زور سے نہ دبانا، چوائی کے بعد کم از کم آدھے گھنٹے تک جانور کو بیٹھنے نہ دینا، چوائی کے دوران تھنوں کو اچھی طرح خالی کرنا،اور اسکے 10 منٹ بعد معائنہ کرنا اوراگر کوئی دھار نظر آئے تو اسے فورا خالی کر دینا وغیرہ اہم احتیاطی تدابیر ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ دوہنے کے بعد %1 ڈیٹول کے محلول میں تھنوں کو 30 سیکنڈ تک ڈبونا جراثیموں سے بچائو میں بہت اہم ہیں اس کے علاوہ ہر 15 دن بعد سرف ٹیسٹ وغیرہ سےاس مرض کی تشخیص ابتدا میں ہی ہونے سے بروقت علاج ممکن ہو جاتا ہے۔

علاج :-
اگر ساڑو کی علامات ظاہر ہوں تو فوری ظور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں اس مقصد کیلیے اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال کیا جاتا۔ اس کے ساتھ متاثرہ جانور کا تھن وقفے وقفے سے خالی کریں۔
پوسٹ لمبی ہونے کی وجہ سے اگلی پوسٹ میں ڈرائی پیریڈ مینیجمنٹ اور subclinical mastitis/clinical کے علاج ساڑو کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹک اور کچھ دیسی طریقہ علاج کو پوسٹ کر کہ اس ٹاپک کو مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔ ان شاءاللّٰه

Address

Model Colony Mian Channu

58000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Pakistan Bakra Tv Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to All Pakistan Bakra Tv Channel:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share