Shani Hiraj

Shani Hiraj پنجابی شاعری شانی ہراج

05/09/2026

#مینوں کوئی نئی تیریا جتیاں ورگا

وفاداری دیکھو ! بھارتی قید میں موجود کشمیری رہنما یاسین ملک نے اپنی اہلیہ مشعال ملک کو دردناک پیغام بھیجا ہے کہ وہ ان کی...
04/09/2026

وفاداری دیکھو ! بھارتی قید میں موجود کشمیری رہنما یاسین ملک نے اپنی اہلیہ مشعال ملک کو دردناک پیغام بھیجا ہے کہ وہ ان کی رہائی کی امید چھوڑ دیں اور اپنی نئی زندگی شروع کر لیں۔ لیکن مشعال ملک نے وفا کی عظیم اور رلا دینے والی مثال قائم کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ ان کے انتظار میں ساری عمر بیوہ بن کر جینے کو تو تیار ہیں، مگر کسی اور کی دلہن کبھی نہیں بنیں گی۔ ان کا واضح کہنا تھا کہ "میں نے آپ کے ساتھ جینے مرنے کی قسم کھائی تھی اور آخری سانس تک آپ کا انتظار کروں گی۔ آپ لوگوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟

GGHS Hassan Model Coloney No. 03 Congratulations 🎉🎉🎉
02/09/2026

GGHS Hassan Model Coloney No. 03 Congratulations 🎉🎉🎉

پنجاب میں صفائی ٹیکس وصولی کیلئے نئی فورس بنانے کی تجویز
31/08/2026

پنجاب میں صفائی ٹیکس وصولی کیلئے نئی فورس بنانے کی تجویز

یہ  بچی اپنا نام نور، والد کا نام انور اور والدہ کا نام رانی بتاتی ہے۔نور کے مطابق اس کا گھر عبدالحکیم، ضلع خانیوال کے ک...
30/08/2026

یہ بچی اپنا نام نور، والد کا نام انور اور والدہ کا نام رانی بتاتی ہے۔
نور کے مطابق اس کا گھر عبدالحکیم، ضلع خانیوال کے کسی گاؤں میں ہے۔ نور کی 7 بہنیں اور 1 بھائی ہے۔ اسے اپنی ایک بہن کا نام نازیہ یاد ہے۔
نور بتاتی ہے کہ اس کے والد ساہیوال میں مستری کا کام کرتے ہیں۔ اس کے 4 ماموں ہیں، جن میں سے ایک ماموں بھٹے پر اینٹوں کا کام کرتے ہیں، ایک ماموں الیکٹریشن ہیں، جبکہ ایک ماموں ٹرک چلاتے ہیں۔ نور کے نانا ابو آٹے کی چکی چلاتے ہیں۔
نور 2024 سے ایک فلاحی ادارے میں مقیم ہے۔
نور کسی عائشہ نامی خاتون کے گھر کام کرتی تھی۔ عائشہ کے دو بیٹے تھے جن کے نام ہارون اور احمد بتائے جاتے ہیں، جن کی عمریں تقریباً 7 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔ عائشہ کے شوہر کسی دفتر میں ملازمت کے لیے جاتے تھے۔
اگر آپ عبدالحکیم، خانیوال، ساہیوال یا قریبی علاقوں میں ایسے کسی خاندان کو جانتے ہیں، یا ان معلومات میں سے کسی شخص کو پہچانتے ہیں، تو براہِ کرم فوری طور پر میرا پیارا ٹیم سے رابطہ کریں۔

رابطہ نمبر: 03090000015
Case ID: 249378126

30/08/2026

اسلام و علیکم میرے پیچ پر وائیلیشن آ گئی ہے سب بھائی سپورٹ کرے ویڈیوں کو شئیر کرے شکریہ❣️

لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر شہری پریشان دکھائی دیتےہ یں، اب  س...
29/08/2026

لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر شہری پریشان دکھائی دیتےہ یں، اب سوشل میڈیا صارف عادی رائےنے کہاہے کہ پنجاب میں تقریبا ًہر بندہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر حکومت وقت کو گالیاں دے رہا ہے، انہوں نے یہ بات اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہی ہے

ناظم آباد میں زچگی کے بعد نومولود کے مبینہ طور پر لاپتا ہونے کے معاملے میں نجی ہسپتال کی انتظامیہ کا اہم بیان سامنے آگیا...
29/08/2026

ناظم آباد میں زچگی کے بعد نومولود کے مبینہ طور پر لاپتا ہونے کے معاملے میں نجی ہسپتال کی انتظامیہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کا سروسز ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ اور ایکس رے کیا جا رہا ہے، ان کے کچھ ٹیسٹ تیسرے نجی ہسپتال بھیجے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد حاملہ ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق ہوگی۔ناظم آباد پولیس کی نجی ہسپتال کی انتظامیہ اور عملے سے تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کی میڈیکل ٹیم نے متاثرہ خاندان سے تمام ریکارڈ مانگا ہے۔ نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے پولیس کو بتایا کہ جس نام کی خاتون کا کارڈ بنا وہ آپریشن کروانے نہیں آئی، عملے کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے لیکن جو خاتون ہمارے پاس آئی وہ حاملہ نہیں تھی۔
واضح رہے کہ ناظم آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زچگی کے بعد نومولود کے مبینہ طور پر لاپتا ہونے کا معاملہ سامنے آیا۔ہسپتال انتظامیہ نے بچے کی پیدائش سے ہی صاف انکار کر دیا جبکہ واقعے کے خلاف متاثرہ خاندان نے ہسپتال میں شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس میں باضابطہ شکایت درج کروا دی۔
متاثرہ خاندان کے مطابق خاتون کا 9 ماہ تک اسی نجی ہسپتال میں باقاعدگی سے چیک اپ، فالو اپ اور مختلف ٹیسٹ سمیت الٹراساؤنڈ ہوتے رہے ہیں، ڈلیوری کیلیے 27 اگست کی تاریخ دی گئی تھی اور مقررہ تاریخ پر جب آپریشن کیا گیا تو ڈاکٹر نے بعد میں بتایا کہ بچے کی پیدائش ہی نہیں ہوئی

چکوال میں دم کروانے کے لیے پیر کے ڈیرے پر آنے والی 12 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ...
29/08/2026

چکوال میں دم کروانے کے لیے پیر کے ڈیرے پر آنے والی 12 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ بچی کے اہلخانہ نے پیر پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے تھانہ لاوہ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔اہلخانہ کے مطابق بچی اپنے بھائی کے ہمراہ دم کروانے کے لیے پیر کے ڈیرے پر گئی تھی۔ متاثرہ بچی نے الزام عائد کیا کہ پیر نے اسے اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کے بارے میں کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
پولیس کے مطابق بچی کو اس کا بھائی دم کروانے کے لیے پیر کے ڈیرے پر لے کر آیا تھا۔ مبینہ طور پر پیر نے انہیں بتایا کہ دم شام کے وقت کیا جائے گا، تاہم شام گزرنے کے بعد رات ہوگئی۔ کھانے کے بعد بچی کو الگ کمرے میں سونے کے لیے بھیج دیا گیا۔پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد پیر مبینہ طور پر بچی کے کمرے میں داخل ہوا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی نے بعد ازاں واقعے سے اپنے اہلخانہ کو آگاہ کیا، جس کے بعد وہ اسے لے کر پولیس کے پاس پہنچے اور قانونی کارروائی کی درخواست دی۔
پولیس نے متاثرہ بچی کے اہلخانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ بھی کرایا جا رہا ہے اور پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Address

Mian Channu Punjab

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shani Hiraj posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shani Hiraj:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share