08/10/2023
شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر اغواء ،،،،
مقدمہ درج، متاثرین کا انصاف کیلئے مطالبہ
سائلہ پروین اختر دختر مقبول احمد سکنہ 105پندرہ ایل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میری بہن مسماۃ ارم کی شادی سانول سجاد ولد محمد شفیع سکنہ اقبال نگر سے10-07-2023 ہوئی شادی کے ایک ماہ بعد ہی ملزمان نے ہماری بہن کو ا غوا کر کے کہیں قید کرلیا یا قتل کر دیا ہے،جس کا دو ماہ سے کوئی پتہ نہیں ہے ہم دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،
مدعیہ پروین بی بی کی درخواست پر تھانہ کسووال پولیس نے لاپتہ ارم کے شوہر سانول سجاد سسر محمد شفیع،ساس آمنہ بی بی و دیگر رشتے دارو،مٹھو،شعیب،اقبال بب،منیر احمد اور صوبیہ بی بی کیخلاف ب بجرم 396Aکے تحت اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے، متاثرہ خاتون ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کو برآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی مگر تھانہ کسووال پولیس ملزمان کے ساتھ سازباز ہوگئی ہے،سائلہ نے بتایا کہ بار ہا بار ہمراہ گواہان اور معززین علاقہ تفتیشی افسر کے پاس پیش ہوئی سارا سارا دن تھانہ میں بیٹھی رہی اور ہمشیرہ کی باز یابی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا کہا مگر تفتیشی افسر سائلہ کا کوئی موقف سننے کو تیار نہ ہے اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کر رہا ہے،سائلہ نے ڈی پی او ساہیوال اور آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لے کر سائلہ کی ہمشیرہ کو بازیاب کروانے کی اپیل کی ہے۔