میاں چنوں: بلوچستان اور دیگر صوبوں میں پنجابیوں کی بے گناہ قتل و غارت پر پنجابی آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سلیم الیاس، مرکزی پنجابی محاذ میاں آصف اور مرکزی صدر پنچابی آرگنائزیشن لائرز ونگ ندیم پنجابی ایڈووکیٹ کی مشترکہ پریس کانفرنس
V/O
میاں چنوں: پنجابیوں کو بسوں گاڑیوں سے اتار کر شناختی کارڈ چیک کر کے قتل اور ذبح کیا جا رہا ہے۔ اب تک تقریباً 19 ہزار پنجابیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر بے گناہ قتل کیا جاچکا ہے۔ پنجابیوں کی بلاجواز قتل و غارت سے پنجابیوں کی برداشت جواب دے رہی ہے۔ ذمہ دار ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں اس سے پہلے کہ پنجابی مشتعل ہوجائیں
رپورٹ: رضا جعفری سماء ٹی وی نیوز میاں چنوں
03006892578
03126892578
16/07/2025
میاں چنوں: اولمپئن ارشد ندیم کے شہر میاں چنوں کا اکلوتا میونسپل اسٹیڈیم کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
میاں چنوں: میونسپل اسٹیڈیم کے فٹ بال گراؤنڈ کی اسٹیرنگ (سیڑھیاں) اور کھلاڑیوں کے رومز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، نشئیوں کے ڈیرے
میاں چنوں: میونسپل اسٹیڈیم کھلاڑیوں کی بجائے منشیات فروشوں اور نشئیوں کی آماجگاہ بن چکا ہے
میاں چنوں: نشیئوں نے لوہے کا سامان، سریے، دروازے ، کھڑکیاں وغیرہ جوری کر لیں
میاں چنوں: میونسپل اسٹیڈیم میں پینے کے پانی اور واش رومز کی بھی کوئی سہولت میسر نہیں
میاں چنوں: شہریوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اے سی میاں چنوں سے میونسپل اسٹیڈیم کے فٹ بال گراؤنڈ کے حالات کا نوٹس لیتے ہوئے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
15/07/2025
میاں چنوں: بارش کے بعد میاں چنوں کا اکلوتا ریلوے انڈر پاس ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگا
میاں چنوں: نکاسی آب کا کوئی باقاعدہ انتظام نہ ہونے کے باعث گندہ پانی جمع، علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج
میاں چنوں: موٹر سائیکل، رکشہ اور پیدل گزرنے والے شدید پریشانی و مشکلات کا شکار
میاں چنوں:لائن پار کے رہائشی شہریوں کو دفاتر، اسکولز، اسپتال پہنچنے میں شدید دقت کا سامنا
میاں چنوں: ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی غفلت کی وجہ سے عوام کا صبر جواب دے گیا، فوری اقدامات کا مطالبہ
میاں چنوں: ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کو متعدد بار درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، شہری
میاں چنوں: ریلوے انڈر پاس سے گزرنے والے شہریوں کی موٹر سائیکل ، رکشے اور کاریں اکثر کھڑے پانی میں بند ہو جاتی ہیں
08/07/2025
میاں چنوں: شہر و گردونواح میں بارش شروع
میاں چنوں:
شدید گرمی و حبس سے مرجھائے چہروں پر رونق آگئی
میاں چنوں: بارش کی وجہ سے گرمی و حبس کی شدت میں کمی
07/07/2025
میاں چنوں:
تلمبہ ڈیرہ عبد الرحمن عرف کوکا موڑ پر خوفناک ایکسیڈنٹ
میاں چنوں: سید قیصر شاہ کے بھتیجے سیدشوکت شاہ پنسار سٹور والے کے پوتے اور سید باقر شاہ کے دو نوجوان بیٹے جاں بحق ہوگئے
میاں چنوں: جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر سید محمد اور سید جعفر علی شاہ شامل ہیں
06/07/2025
As Live
میاں چنوں: ملک بھر کی طرح میاں چنوں میں بھی 10 محرم الحرام یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوچکا ہے اور اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے اس وقت میاں چنوں میں رضا جعفری کے ساتھ عاشورہ محرم کے مرکزی ماتمی جلوس کے لائسنس دار سید محمود اصغر شاہ موجود ہیں آئیے جانتے ہیں کہ وہ کیا کہتے ہیں جی رضا جعفری بتائیے گا
12/06/2025
میاں چنوں: 78 پندرہ ایل ذاتی رنجش پر لڑائی 1 شخص جاں بحق 1 زخمی۔ ریسکیو 1122
میاں چنوں:
جاں بحق کی شناخت 30 سالہ عبدالمنان ولد رفیق جبکہ زخمی کی 25 سالہ محمد بلال ولد رفیق کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو1122
میاں چنوں:
ریسکیو 1122 نے زخمی کوابتدائی طبی امدادکے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔۔ریسکیو1122
11/06/2025
میاں چنوں: ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ
میاں چنوں: نذیر ٹریڈر ز کا منشی علامہ اقبال روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق
میاں چنوں: مقتول کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے
میاں چنوں: مقتول غلام فاروق انصاری نواحی گاؤں چک نمبر 129 پندرہ ایل کا رہائشی تھا
میاں چنوں: قتل کی ایف آئی آر تھانہ سٹی پولیس نے درج کر لی
09/06/2025
میاں چنوں: تھانہ تلمبہ کی حدود چک نمبر 17 ایٹ آر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ
میاں چنوں: فائرنگ سے محمد رمضان نامی شخص جاں بحق، پولیس ذرائع
Be the first to know and let us send you an email when News Paper "Qalam Kaman" Mian Channu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to News Paper "Qalam Kaman" Mian Channu: