17/10/2025
گندم کا طریقہ کاشت و کھاد پلان
گندم صرف اپنی ضرورت کے لئے کاشت کریں
گندم کے لئے زمین کی تیاری ہمیشہ اچھے طریقہ سے کرنی چاہئے۔۔۔۔۔
وقت کاشت
۔25 اکتوبر سے 30 نومبر
۔2 ہل کم از کم ضرور دینے چائیں۔۔۔۔
۔20 نومبر سے پہلے صرف وتر کاشت کرنی چاہئے۔۔۔۔۔
۔20 نومبر کے بعد گپ چھٹ طریقہ کاشت کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔
۔15 نومبر سے پہلے 50 کلو سے زیادہ سیڈ نہیں استعمال کرنا چاہئے۔۔۔۔
ہمیشہ گریڈیڈ سیڈ کا استعمال کریں۔۔۔۔۔۔
کھاد
ڈی اے پی۔۔۔
گندم کو زیادہ فاسفورس کی ضرورت ہوتی ہے
۔50 سے 100 کلو فی ایکٹر بمطابق زمین کی زرخیزی و سابقہ پریکٹس
طے شدہ فاسفورس کا 75 فیصد بوقت بجائی
۔25 فیصد دوسرے پانی پر۔۔۔
سخت کلراٹھی زمین میں
بوقت بجائی 30۔ 40 کلو ڈی اے پی
دوسرے پانی پر
نائٹروفاس/واٹر سولیبل ایم اے پی
پوٹاش
ایم او پی۔
۔40 ۔ 50 کلو بوقت بجائی
یا
ایس او پی۔
۔25 کلو بوقت بجائی
۔15۔25 کلو دوسرے پانی پر
(یہ دوسرے اور تیسرے پانی پر دو اقساط میں بھی فلڈ کر سکتے ہیں)
پوٹاسیم کا استعمال بوقت بجائی لازمی کرنا چاہئے۔۔۔۔۔۔
فاسفورس اور پوٹاسیم کا بوقت بجائی استعمال گندم کی لاجنگ کو 70 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔
یوریا
۔30۔40 کلو پہلے پانی پر
۔50 کلو دوسرے پانی پر
کین گنوارہ/امونیم نائٹریٹ
۔50۔100 کلو تیسرے پانی پر
زنک
۔3سے 4 کلو بمطابق زمین
پہلے پانی پر
یوریا کے ساتھ مکس کر کے چھٹہ یا فلڈ کریں۔۔۔۔۔۔۔
سلفر
۔2کلو
پہلے پانی پر
یوریا کے ساتھ مکس کر کے چٹھہ یا فلڈ کریں
فولئیر
فائٹوفکس/نیفتھائیل ایسیٹیک ایسڈ
۔30۔40 ایم ایل فی ایکٹر
سپرے کریں(ٹلرنگ کے لئے)
پہلے پانی سے فورا پہلے یا بعد میں تروتر حالت میں۔۔۔۔۔
امائنوایسڈ
۔400 ایم ایل
پہلے پانی سے فورا پہلے یا بعد میں تروتر حالت میں۔۔۔۔۔۔
پوٹاسیم
گوبھ کی حالت میں
پوٹاسیم نائٹریٹ 1500گرام
یا
پوٹاسیم سلفیٹ 2 کلو
فی ایکڑ سپرے کریں
پانی
(گندم کو کبھی بھی کھیت بھر کر پانی نہ لگائیں)
پہلا پانی
21 سے 28 دن پر بجائی سے
(بمطابق طریقہ کاشت و ساخت زمین)
دوسرا پانی
پہلے پانی سے 35۔40 دن بعد
تسرا پانی
نسارے سے پہلے
یا
دوسرے پانی کے
۔18 دن بعد
چوتھا پانی
پولینیشن مکمل ہونے کے بعد
یا
جب دانہ بننے کا عمل شروع ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔
جڑی بوٹی کا تدارک
اپنے ڈیلر یا کمپنی نمائندہ کی مشاورت سے جڑی بوٹی کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں۔۔۔۔۔۔۔
فنجیسائیڈ
نٹیوو(بائیر)
یہی زہر(ٹیبوکونوزول+ ٹرائی فلوکسی سٹروبن) کسی بھی اچھی کمپنی کا استعمال کر سکتے ہیں
جب گندم کی فیلڈ میں پہلا سٹہ نظر ائے اس وقت سپرے کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔
گندم کی ایسی ورائٹی جو رسٹ کے خلاف مدافعت رکھتی ہے اس پر بھی فنجیسائیڈ کا سپرے کرنا چاہئے کیونکہ رسٹ ایک خطرناک بیماری ہے جو گندم کی پیداوار کافی کم کر دیتا ہے۔۔۔۔۔
۔120 لیٹر پانی فی ایکٹر لازمی استعمال کریں۔۔۔۔۔۔۔